Employees Info

Employees Info Reels that trend, content that connects. Follow for daily creativity! | Digital Creator |

11/08/2026

100% Reality

03/07/2026




03/05/2026

سی ایس ایس کا رزلٹ آیا ہے۔ پہلے سنتے تھے کامیابی کے سو باپ ہوتے ہیں۔ اب معاملہ یہ ہے کہ کامیابی کی سو اکیڈمیز ہوتی ہیں۔ ٹوٹل 170 امیدوار منتخب ہوئے۔

ورلڈ ٹائم نے دعویٰ کیا ہے کہ 170 میں سے 105 لوگ ان کی اکیڈمی کے ہیں۔

نیشنل آفیسر اکیڈمی (NOA) والوں کا دعویٰ ہے کہ 89 طلبہ ان کی اکیڈمی کے ہیں۔

مرید جسرا صاحب کی اکیڈمی سی ایس پی نے دعویٰ کیا ہے 86 سٹوڈنٹس ان کی اکیڈمی کے تھے۔

لاہور سی ایس ایس اکیڈمی نے دعویٰ کیا ہے کہ 110 سٹوڈنٹس ان کے ہیں۔

ریڈ رائٹ اکیڈمی نے بھی کہا ہے کہ 80 ان کے سٹوڈنٹس ہیں۔

کپس نے بھی 100 کا دعویٰ کیا ہے۔

باقی لاہور میں وقار حسن اور معظم لودھی صاحب کا کہنا کہ 75 سٹوڈنٹس ایسے پاس ہوئے جو کھانا بھی باہر نہیں کھاتے تھے، آکسیجن بھی ان کی اکیڈمی سے لیتے تھے۔

باقی آگے پیچھے سے کل ملا کے 170 میں سے 1000 ایک بندہ بن جائے گا جس نے مختلف اکیڈمیوں سے پڑھا۔

اب حالت یہ ہے لاہور میں کاروبار کے حوالے سے داتا دربار دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

Copied

01/04/2026

امریکہ نے ایران پر حملہ کرکے جو اپنے خلاف ہمارے دلوں میں نفرت پیدا کی ہے۔ یہ نفرت اب امریکی ویزہ ملے بغیر ختم نہیں ہوگی۔

22/03/2026





09/03/2026

خلیجی ممالک میں قطر بیچارہ وہ مندر کا گھنٹہ ہے جسے اسرائیل اور ایران دونوں نے بجایا

سکیورٹی…!عمران خان وزیرِاعظم تھے۔ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ تھا۔ ایک دن اچانک ان کے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اسلام...
27/02/2026

سکیورٹی…!
عمران خان وزیرِاعظم تھے۔ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ تھا۔ ایک دن اچانک ان کے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اسلام آباد کی ایک عام سی مارکیٹ کا دورہ کیا جائے، تاکہ عوام کے حالات خود دیکھے جائیں۔
چنانچہ بھاری بھرکم پروٹوکول کے ساتھ قافلہ روانہ ہوا۔ سائرن بجتے رہے، راستے بند ہوتے گئے، اور سب سے پہلے قافلہ جا رکا گوشت مارکیٹ میں۔
مارکیٹ بے حد صاف ستھری تھی۔ وزیرِاعظم آہستہ آہستہ چہل قدمی کرتے ہوئے ایک قصائی کے سامنے جا کر رُک گئے۔ شیشے میں سجا تازہ، لال گوشت دیکھ کر خوش ہو گئے۔
وزیرِاعظم (مسکراتے ہوئے):
"ماشاءاللہ! گوشت تو بہت صاف اور اعلیٰ معیار کا لگ رہا ہے۔ خوب بکتا ہوگا؟"
قصائی (قدرے مایوس لہجے میں):
"گوشت تو واقعی اچھا ہے سر… مگر آج صبح سے اب تک ایک کلو بھی فروخت نہیں ہوا۔"
وزیرِاعظم (حیران ہو کر):
"یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ وجہ کیا ہے؟"
قصائی (آہ بھرتے ہوئے):
"سر… آپ کی آمد کے باعث خریداروں کو مارکیٹ میں داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا۔"
وزیرِاعظم (شرمندگی سے):
"اوہ! پھر تو میں خود ہی چار کلو گوشت خرید لیتا ہوں۔"
قصائی (سنجیدگی سے):
"سر، میں آپ کو گوشت نہیں دے سکتا۔"
وزیرِاعظم (چونک کر):
"کیوں؟"
قصائی:
"سر، آپ کی سکیورٹی کے لیے ہم سے تمام چھریاں لے لی گئی ہیں۔"
وزیرِاعظم (ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ):
"تو بغیر کاٹے ہی دے دو۔"
قصائی (پُرسکون مگر پُرمعنی انداز میں):
"نہیں سر، میں ایسا بھی نہیں کر سکتا۔"
وزیرِاعظم (قدرے غصے سے):
"کیوں؟"
قصائی (نظریں جھکا کر):
"کیونکہ سر… میں دراصل سکیورٹی ادارے کا آفیسر ہوں، قصائی نہیں۔"
وزیرِاعظم (غصے میں):
"فوراً اپنے سینئر آفیسر کو بلا کر لاؤ!"
قصائی (ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ):
"معذرت سر، ایسا ممکن نہیں۔"
وزیرِاعظم:
"کیوں؟"
قصائی (سامنے اشارہ کرتے ہوئے):
"کیونکہ وہ سامنے والی دکان پر مچھلی فروش بن کر کھڑے ہیں…!"

03/12/2025

ایک مولوی صاحب کا پاجامہ درزی نے ذرا لمبا کر دیا۔ مولوی صاحب شرعی یعنی ٹخنوں سے اونچا پاجامہ پہنتے تھے۔
بیگم سے کہا کہ جمعہ سے پہلے زرا پاجامہ چار انچ کم کر دینا۔ بیگم روز مرہ کی مصروفیت میں بھول گئیں۔
دوسرے دن مولوی صاحب نے بیٹی سے کہا کہ ذرا پاجامہ چار انچ کم کر دینا۔ بیٹی بھی ٹال گئی۔
تیسرے دن مولوی صاحب نے بہو سے پاجامہ چار انچ کم کرنے کا کہا۔ بہو بھی بھول گئی۔

جمعہ کے دن آن پہنچا تو اچانک بیگم کو خیال آیا کہ آج جمعہ ہے اور مولوی صاحب نیا پاجامہ پہن کر جمعہ ادا کرنے جائیں گے۔
انہوں نے اپنے کمرے میں لے جا کر جلدی جلدی چار انچ کاٹ کا بخیہ مار دی اور پاجامہ رکھ آئیں۔

کچھ دیر بعد بیٹی کو خیال آیا تو اس نے بھی پاجامہ چار انچ کاٹ کر سلائی مار دی۔ اس کے بعد بہو نے بھی یہی عمل دہرایا۔

دوپہر جب مولوی صاحب نے غسل کر کے پاجامہ پہنا تو وہ کچھا بن چکا تھا...!

سرکاری ملازمین خاص طور پر اساتذہ کی مالی حالت بھی ہر بجٹ میں نئے نئے ٹیکس لگ کر مولوی صاحب کے پاجامے جیسی ہوگئی ہے...!

جس کو یاد آتا ہےکہ خسارہ کم کرنا ہے وہ نیا ٹیکس لگا کر انکم کو چھوٹا کر دیتا ہے...!
#منقول

27/10/2025

Address

Islamabad
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Employees Info posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share