15/01/2023
اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ بدبخت نہ ہو تو مندرجہ ذیل چھ حالات کو ہمیشہ سامنے رکھے
ان چھ حالات کو اختیار کرنے والا ان شاء اللہ کبھی بدبخت نہیں ہوگا ہمیشہ خوش بخت رہے گا!
(1) والدین سے حسن سلوک کرنے والا بدبخت نہیں ہوگا
قرآن کریم میں ہے!
وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّاراً شَقِيّاً
اس نے مجھے میری والدہ کیساتھ اچھا سلوک کرنے والا بنایا اور مجھے سخت طبیعت اور بد بخت نہیں بنایا!
(2) دعاء مانگنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوتا
وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيّاً
اور میں تجھ سے دعاء مانگ کر اے میرے رب میں بدبخت نہیں ہوا
(3) قرآن کے ساتھ قرآن پڑھنے والے کیساتھ کبھی بدبختی نہیں آتی
مَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْءانَ لِتَشْقَى
ہم نے قرآن اس لیئے نہیں اتارا کہ تم مشقت میں پڑ جاؤ!
(4) ہدایت کی اتباع کرنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوتا
فمن اتبع هداي فلا يضل ولا يشقى
تو جس نے میری ھدایت کی پیروی کی نہ وہ گمراہ ہوگا نہ بدبخت ہوگا!
(5) خشیت الٰہی رکھنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوگا
سيذكر من يخشى ويتجنبها الأشقى
عنقریب نصیحت پائے گاجو ڈرتاھے اور اس سے دور رہے گا بڑابدبخت!
(6) تقوی اختیار کرنے والاکبھی بدبخت نہیں ہوگا
وسيجنبها الأتقى
اور عنقریب اس سے دور رہے گا جو سب سے بڑا متقی ہے!
والدین سے حسنِ سلوک کریں,رب العالمین سے دعاء کرتے رہیں,قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہیں,قرآنی ہدایات کی پیروی کرتے رہیں,اللہ رب العزت سے ڈرتے رہیں اور حرام چیزوں سے بچتے رہیں تو بد بختی قریب بھی نہیں آئے گی!
آپ کے دن رات اچھے ہوں گے, حالات غربت میں بھی پرسکون ہوں گے, خوش بخت رہیں گے, خوش باش رہیں گے, اس خوش بختی کا اثر چہرے پر نور و سکون کی صورت واضح دیھکنے والے کو نظر آئے گا!