17/04/2020
*قرآن کو چھوڑنا*
قرآن کا چھوڑنا کیا ہے...؟؟
ابن تیمیہ (ر.ح) فرماتے ہیں:-
جس نے قرآن نہیں پڑھا اس نے قرآن چھوڑ دیا..
جس نے پڑھا مگر اس کے معانی میں غور و فکر نہیں کیا تحقیق اس نے بھی قرآن چھوڑ دیا..
جس نے قرآن پڑھا بھی معانی میں بھی غور و فکر کیا...مگر عمل نہیں کیا تحقیق اس نے بھی قرآن چھوڑ دیا...
یہ بات انہوں نے اللہ تعالی کے اس قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہی......
"اور رسول کہیں گے اے میرے رب میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ دیا تھا..."
اس لئے صرف قرآن کو ختم شریف میں پڑھ لینا اور اور حفظ میں رٹ لینا...یا دورہ تفسیر کر لینا ہی... کافی نہیں...
جب تک قرآن میں لکھی باتیں عملی زندگی میں نہ آ جائیں...
اس لئے قرآن پڑھیں اور سیکھیں اور غوروفکر کریں مگر عمل کی نیت سے نہ کہ اعتراضات کی نیت سے..
عربی عبارتیں بھی لکھ رہا ہوں...
"من لم یقرأ القران فقد ھجرہ ومن قرأ القران ولم یتدبر معانیہ فقد ھجرہ ومن قرأ وتدبرہ ولم یعمل بما فیہ فقد ھجرہ"
وقال الرسول یا رب ان قومی اتخذوا ھذا القرآن مھجورا (سورة الفرقان)
کاپی پیسٹ