Silsala chistiya qadriya naqshbandiya sohar wardi

Silsala chistiya qadriya naqshbandiya sohar wardi

Share

this page hase been creadit for Allah and His Rasool (S.A.W) Atat....

30/11/2022
03/03/2021

سیدنا حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے عرض کیا گیا:
"انسان تقویٰ کی چوٹی پر کب پہنچ سکتا ہے"؟
فرمایا:
"جب اپنے تمام خیالات کو طباق میں رکھ کر بازار میں چکر لگائے اور شرمندہ نہ ہو"

08/04/2020

لَا إِلَٰهَ دا کلمہ پڑھ کے منہ کعبے وَل موڑ
إِلَّا ٱللَّٰهُ دا نعرہ لاکے دل دا بوہا کھول۔

پڑھ مُحمد رسُول اللہ تے کامل کر ایمان
چُلے پا شیطان نوں راضی کر رحمٰان

15/01/2020

بندے سے انسان بننے میں اور انسان سے کامل انسان بننے میں چار درکار ہیں,(عاقل)(عالم) (عابد )(عاشق)
مجھ سے آج تک یہ گنجلیں سلجھ نہ سکیں کہ آخر عشق ان چاروں ع کو ایک ساتھ کیوں نہیں لے کے چلتا ...
پھر انسانوں کی رنگ برنگی دنیا میں دیکھا تو اللّه کی حکمتوں پر بے پناہ پیار آیا .جس نۓ سب ہی راستے سب تعلق بس خود سے جوڑے رکھنے کے لئے بنادیے
عقل کا حاصل بھی وہی اور حصول بھی وہی .اس کہ الف بھی وہی اور اسکا صفر بھی وہی .

عالم کا علم بھی وہی اور لا علم بھی وہی .

عابد کی عبادت میں وہ سب یکجا کرے تو وہ ملتا

اور عاشق خودکو ٹکڑے ٹکر ے کر کے جب تک فنا نہ کر دے تب تک وہ نہیں ملتا.

اب چاہے کوئی عقل کے پیچ و خم میں الجھ کے اس تک پہنچ جاۓ .
یا پھر کوئی علم کے سمندروں میں ڈوب کے موتی تلاش کر لے .
یا پھر کوئی عبادتوں اور محرابوں کے سائے تلے خود کو محو رکھ لے .
یا پھر کوئی آتش عشق میں جل جل کے کبھی کوئلہ اور کبھی کندن بن جاۓ .
.پر جانا سب نۓ اسی کی طرف ہی ہے .جس کا رخ قبلہ سیدھا اس کے لئے ہر راستہ صراط مستقیم بنتا جاتا ہے .انسان جتنی مرضی کوشش کر لے خود کا اپنا راستہ بنانے کا پر جب سنگ میل بھی وہی .رہبر بھی وہی .رستہ بھی وہی اور منزل بھی وہی تو پھر کیا ضرورت بھٹکنے .کی .سب کچھ آمین ہے .بس چلتے جاؤ .اس راہ میں کوشش کا بھی اتنا ہی اجر ہے جتنا صاحب مراد ہونے کا ہے .پھر جو خود نامرادی سے با مرادی تک کا سفر طے کرتا جاۓ اور بظاھر کچھ نا پاۓ تو در حقیقت اسیے ہی لوگ مقبول ہوۓ...اور جو وہاں مقبول ھو جاۓ اسے کسی کی بھی ضرورت یا چاہت نہیں رہتی .پھر باقی رہ جاتا ہے کیا. بس
وہ .اور .میں
اور دونوں کے درمیان جھومتا مچلتا سسکتا تڑپتا عشق.

Eik nuktay which gal mukhdi eay
Eik nukhta yaar paraha eay...

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


City Multan
Islamabad
60000