GDC Tajori Lakki Marwat

GDC Tajori Lakki Marwat

Share

Government Collge

09/06/2026

💥🌹 نوٹس براۓ طلباء🌹💥
درج ذیل فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ کی دیا پاکستان اسکالرشپس رہتے ہیں۔ متعلقہ طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد کالج سے اپنی اسکالرشپ وصول کر لیں۔
شکریہ۔ رابطہ نمبر 03452974208

💥👈فسٹ اٸیر

ارشاد اللہ ولد میر اطلس خان
وسیم اللہ ولد نیک محمد
محمد سلمان ولد انور کمال
محمد سلمان ولد بادشاہ میر
زاہد اللہ ولد منور خان
رحمان اللہ ولد نور جمال خان

💥👈سیکنڈ اٸیر

شمس الرحمان ولد سرور خان
محمد مصطفیٰ ولد محمد خان
تسکین اللہ ولد ہدایت اللہ

Photos from GDC Tajori Lakki Marwat's post 04/06/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت میں پرنسپل پروفیسر رفیع اللہ خان کی سرپرستی اور نگرانی میں کالج کے معزز اساتذہ نے باقاعدہ، محنتی اور مستحق طلبہ میں دیا پاکستان اسکالرشپ کے تحت وظائف تقسیم کیے۔
اس موقع پر پرنسپل صاحب نے طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ وظائف طلبہ کی محنت، لگن اور تعلیمی کارکردگی کا اعتراف ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مزید دلجمعی اور محنت کا مظاہرہ کریں، باقاعدگی سے کلاسوں میں حاضری یقینی بنائیں اور اپنی تمام تر توجہ حصولِ علم پر مرکوز رکھیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر طلبہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں گے تو آئندہ سال اس سے بھی زیادہ وظائف تقسیم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور قابل طلبہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
طلبہ نے اسکالرشپ کے اجراء پر کالج انتظامیہ اور اساتذۂ کرام کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Photos from GDC Tajori Lakki Marwat's post 01/06/2026

Revised Practical Examination Date Sheet for HSSC Annual-1 2026.

27/05/2026

💥🌹 عید مبارک 🌹💥
​کالج انتظامیہ، پرنسپل اور تمام اسٹاف کی طرف سے
تمام طلبہ اور ان کے معزز والدین کو
عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو! 🎉
​سدا ہنستے مسکراتے رہیں، خوشیاں بانٹتے رہیں اور خوشیاں سمیٹتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
​نیک تمناؤں کے ساتھ،
کالج فیملی 🌸

01/05/2026

🌹💥 نوٹس 💥🌹

کالج ہذا کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بروز پیر کالج آ کر اپنی رول نمبر سلپس وصول کریں، تاکہ آئندہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
پرنسپل
پروفیسر رفیع اللہ خان
گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت

24/04/2026

کالج ہذا کے انٹرمیڈیٹ کے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ سالِ اول و دوم کے سالانہ امتحانات 2026 بروز 6 مئی سے شروع ہو رہے ہیں۔ لہٰذا تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بروقت اپنی تیاری مکمل کریں اور مقررہ شیڈول کے مطابق امتحانات میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

Photos from GDC Tajori Lakki Marwat's post 24/04/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت میں موجود پرانے ٹریک، جن کی اینٹیں وقت گزرنے کے ساتھ زمین میں دھنس چکی تھیں اور بارش کے دنوں میں ان میں پانی کھڑا ہو جاتا تھا، اب ایک خوبصورت اور جدید شکل میں دوبارہ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
پرنسپل پروفیسر رفیع اللہ خان کی خصوصی دلچسپی اور نگرانی میں پرانے ٹریک ہٹا کر نئے طرز کے مضبوط اور دیدہ زیب ٹریک تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ یہ نئے ٹریک نہ صرف کالج کے ماحول کو مزید صاف ستھرا اور منظم بنائیں گے بلکہ ادارے کی مجموعی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ کریں گے۔
ان ٹریکس کی تعمیر کے بعد بارش کے دنوں میں بھی پانی جمع نہیں ہوگا اور طلبہ و اساتذہ کے لیے آمدورفت آسان اور محفوظ رہے گی۔ یقیناً یہ اقدام کالج کی خوبصورتی اور سہولیات میں اضافے کے ساتھ ساتھ تعلیمی ماحول کو بھی مزید خوشگوار بنائے گا۔

Photos from GDC Tajori Lakki Marwat's post 23/04/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت میں مانیٹرنگ آفیسر پروفیسر دل جان خان نے کالج کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات، تعلیمی سرگرمیوں اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے کالج کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ تعلیمی خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

23/04/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت نے ایگزیبیشن پروگرام میں پشتو ادب کے مقابلے میں شاہد نگار بی ایس تھرڈ سمیسٹر نے پانچویں پوزیشن حاصل کر کے ایک قابلِ فخر کامیابی اپنے نام کی۔ یہ کامیابی کالج میں علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کی بہترین تربیت کا واضح ثبوت ہے۔

اس نمایاں کامیابی سے نہ صرف گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت کا نام روشن ہوا بلکہ معزز پرنسپل پروفیسر رفیع اللّٰہ خان کے اس وژن کو بھی تقویت ملی جو وہ طلبہ کی تعلیمی، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے رکھتے ہیں۔

کالج کی یہ کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ ادارہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Lakki Marwat Khyber Pakhtunkhwa
Islamabad