07/08/2026
Quaidians gathered in Atlanta, Georgia (USA) and hosted dinner in honor of Dr Ghulam Ali Mallah, Executive Director of the Inter Boards Coordination Commission (IBCC) during his visit to USA.
From left: Sagheer Nizami Computer Science 1992-94, Muhammad Nadeem Computer Science 1993-95, Umar Farooq Computer Science 1992-94
26/07/2026
پہلی تحریر لکھنے کے بعد اندازہ ہی نہیں تھا کہ جامعہ قائداعظم کے فٹ بال گراؤنڈ سے جڑی یادیں اتنے دلوں میں آج بھی زندہ ہوں گی۔ سینکڑوں پیغامات آئے، کلاس فیلوز، بیچ میٹس، سینئرز اور جونیئرز سب کا ایک ہی سوال تھا:
"یار! کہاں لے گئے ہمیں؟ ہم تو برسوں بعد پھر انہی شاموں میں جا پہنچے۔" میں نے کہا کل نام لے لے ہاد کردیں گے حضور۔ کیونکہ کچھ یادیں صرف لکھی نہیں جاتیں، دوبارہ جی بھی جاتی ہیں۔
شام ڈھلتے ہی پنجاب کونسل کا وہ لمبا تڑنگا، دیوقامت نوجوان لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا دور سے نظر آ جاتا تھا۔ سب اسے ایک ہی نام سے جانتے تھے...وڑائچ دادا۔ اس کا لمبا قد اسے سُوٹ کرتا۔۔اس کا قد اسے مزید دہشت ناک بناتا مگر دل کا نرم تھا۔۔سورج ڈھلنے سے پہلے ہی گراونڈ کے روڈ پر حاضری دیتے ہوئے بڑھ جاتا
اور پھر نیلے رنگ کی Aqua...جیسے ہی دور سے آتی، اس میں بجتا گانا پورے ماحول کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا۔
"تیری بولدی لباں وچ لالی جیوں گھبرو دی اکھ بولدی..."
اور اسٹیئرنگ پر ساہی، مونچھوں کو تاؤ دیتا، اور پھر حسبِ معمول ہارن پر ہاتھ. میٹھی سی شرارت کرتے ہوئے آگے نکل جاتا
"پاں... پاں..." یوں لگتا تھا جیسے اس سڑک کا اپنا ہی قومی ترانہ ہو۔پھر گِل برادرز جن کی ابھی تک سمجھ نہیں آئ کہ دونوں میں سے بڑا کون تھا۔۔ٹرانس ساز پر لپکتے چلے آتے. اب تو سب کے بچے ہوگئے ہونگے ۔۔ان کی اسپورٹس کار آئی آر کی پارکنگ میں الگ ہی پہچان رکھتی تھی۔ اور بھنڈارا...درویش آدمی جو جاگتے ہوئے بھی ہمیشہ سوتا ہوا محسوس ہوتا تھا۔ زہین۔۔ہر سوٹے کے بعد اس کا فلاسفر جاگ جاتا۔۔
چیمہ، گورایا، اور بھاری بھرکم بسرا دل کا کھلا،. کھلانے والا، سینے پر ہاتھ مار کر کہتا مر جاں گے۔۔۔دیس لئ۔۔اور ہمارا دوست رائے مبشر کھرل. چند دنوں میں لوگوں کے دل میں گھر کر جانے والا اللہ تعالیٰ رائے کھرل کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔یہ سب اس گراؤنڈ روڈ کی رونق تھے۔
اور پھر...میں بھی تو وہیں تھا۔
کیو اے یو کی چھٹی کونسل کا بےنام چیف۔۔۔اپنی دنیا کا مالک جو محبت والوں کی آنکھ میں کھٹکتا بھی تھا، مگر محبتوں کے رشتے کبھی کم نہ ہوئے۔گوندلز، شیخوپریے، منڈی آلے، سرگودھے آلے۔۔یہ سب بس گوندل ہی گوندل۔ اور انہی میں ایک علی رضا گوندل...اللہ تعالیٰ تمہیں بھی جنت نصیب کرے، دوست۔
لمبے بال، پہلوان جیسا جسم، مندوخیل.کاکڑز..سائیں چانڈیو، بھگیو، بھٹو، شفقت، گنڈاپور، قیصرانی، لاشاری۔۔دی چئیرمین شپ نعمان، ، تنیو صاحب، دُگل...
یہ سب صرف نام نہیں، ایک پورا زمانہ ہیں۔ سوشل سائنسز والوں کا تو اس گراؤنڈ پر جیسے راج تھا۔ اور جب فن فیئر لگتا...
تو یہی فٹ بال گراؤنڈ کسی مصری بازار کا منظر پیش کرتا تھا۔
رنگ...ثقافت...موسیقی...قہقہے...اور نوجوانی کی بے فکری۔
اور تیموری... تم بھی یاد ہو کہاں ہوگے آج کل ابھی کل ہی تو برکی ملا تھا۔ زندگی نے اسے بھی بدل دیا مجھے لگتا ہے بال رکھ لیے ہیں، چہرے پر سنجیدگی آ گئی ہے۔جامعہ میں وہ اکثر میرے سیاسی مخالفین میں شمار ہوتا تھا، مگر ایک بات تھی...اختلاف کبھی احترام سے بڑا نہیں ہوا۔ہم نے ایک دوسرے کی رائے سے اختلاف کیا، مگر ایک دوسرے کی عزت کبھی نہیں چھوڑی۔
شام ہوتے ہی یہ سب کردار کسی نہ کسی کونے سے نمودار ہو جاتے تھے۔ اور پھر دل میں ایک ہی دعا ہوتی تھی..."یا اللہ خیر کرنا، آج پھر کہیں کسی کا سر نہ کھل جائے!" کیونکہ یہاں سر ہی تو کھلتے تھے معمولی باتوں پر۔۔اگر اس تحریر میں کسی دوست کا نام رہ گیا ہو تو معذرت۔ یقین جانیے، بھول ناموں کو نہیں لگتی، وقت کبھی کبھی حافظے کے صفحے موڑ دیتا ہے۔
جب بھی کسی اتوار کو فرصت ملی...یہ سلسلہ پھر وہیں سے شروع ہوگا، اسی فٹ بال گراؤنڈ سے...جہاں شائد جزبات آج بھی شام ڈھلے ہمارا انتظار کر رہی ہے۔
25/07/2026
Quaidians gathered in Oakville, Canada to meet Dr Ghulam Ali Mallah, Executive Director of the Inter Boards Coordination Commission (IBCC) during his visit to Canada.
From left: Shirazi Latif, Naveed Qureshi Electrical 2008, Nauman Chaudhry CS 98, Ansar Qureshi Admin 88-89, Khalid Buzdar Anthro 91, Zafar Kayani Economics 81, Ghulam Mallah CS 95, Faisel Saeed CS 86
19/07/2026
Department of History QAU cricket team 1985
Standing….Ahmad Ali, Saif Ullah Janjua , Iqbal Chawla(Captain of the team), Zahid malik(ate), Khalid,Zahir shah,
Sitting…Rana Arshad Shameel(late), Multaji(late), naveed Chohan , nadeem siddiqui (late)
05/07/2026
آج اسلام آباد واقعہ میں قائدین۔فیلو مس ریماں شوکت کے شوہر گروپ کیپٹن عاصم طارق ایک خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے۔۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور پوری فیملی کو صبر عطا فرمائے آمین۔۔
مس ریماں ڈیفنس اینڈ اسٹریجک اسٹڈیز سے گریجوایٹ جبکہ اس وقت انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں بطور کمیونیکیشن آفیسر ہیں۔
05/07/2026
How many medals, certificates or any other awards have you won during your stay in QAU? How many registered societies were you part of? 🤔
05/07/2026
With profound sorrow, Quaid-i-Azam University offers its heartfelt condolences on the passing of Prof. Sheikh Imtiaz Ali, former Vice Chancellor of Quaid-i-Azam University and University of the Punjab.
A distinguished educator and visionary academic leader, he dedicated his life to advancing higher education and mentoring generations of students.
The QAU community extends its deepest sympathies to his family and loved ones. May Almighty Allah grant him the highest place in Jannat-ul-Firdous and bless his family with patience and strength. Ameen.