15/07/2026
بحریہ یونیورسٹی ( اسلامک ڈیپارٹمنٹ ) کے وفد کی ادارہ علوم اسلامی اسلام آباد میں آمد ۔ صدر ادارہ علوم اسلامی اسلام آباد مولانا عبداللہ محمد اقبال صاحب اور نائب مدیر مولانا توصیف الطاف صاحب نے وفد کو ادارہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ادارہ جاتی سطح پر تعاون کے سلسلے کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔