Zoya Haidery Voice of Nation

Zoya Haidery Voice of Nation

Share

This page is about Education

27/10/2023

نبی ﷺ کا فرمان









26/10/2023

جب ﭼﻬﮍﺍ ﺗﺬﮐﺮﮦ آپﷺ ﮐﮯ ﺭﺧﺴﺎﺭ ﮐﺎ
" ﻭَﺍﻟﻀُّﺤٰﻰ " ﭘﮍﮪ ﻟﯿﺎ " ﻭَﺍﻟْﻘَﻤَﺮِ " کہہ دیا

صَلَّى ﷲُ علیہ واٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ ❤

Today,s Best photo
❤❤❤❤❤❤













25/10/2023

Hands down this was our best WC squad in the last 2 decades

A Lot of politics but real match winners and game changers

25/10/2023

یہ ایک سچا واقعہ ہے
ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام عالم آن لائن آیا کرتا تھا
اس پروگرام میں ہم نے یہ واقعہ ان صاحب کی زبانی سنا جن کے ساتھ یہ پیش آیا
الفاظ کا ردو بدل ہوسکتا ہے اس کے لیے پیشگی معذرت تو آئیں واقعہ کی طرف
میزبان:-
تو حاجی صاحب ہمارے ناظرین کو بتائیں ہوا کیا تھا ؟
السلام علیکم۔ میرا نام محمد بشیر ہے عمر 62 سال میں گوجرانوالہ گھنٹہ گھر کے پاس سن 1970 سے چاول کی ریڑھی لگایا کرتا تھا ۔۔۔

وقت گزرتا گیا شادی ہوئی ﷲ نے دو بیٹیاں عطا کیں اپنی حثیت کے مطابق ان کی پرورش کی دونوں بچیاں جوان تھیں لیکن میری حالات ایسے نہیں تھے کہ ان کی شادی کر سکتا۔
گھنٹہ گھر کے پاس ہی ایک مغل صاحب کی کپڑے کی دوکان تھی سن 2008 کی بات ہے وہ میرے پاس آئے اور کہا بشیر صاحب مجھے اپنے دونوں بیٹوں کے لیے آپ کی بیٹیوں کا رشتہ چاہیئے۔
میرے لیے حیرت کی بات تھی مجھ غریب پر یہ کرم کیسے ۔خیر گھر جاکر بیوی سے مشورہ کرکے ہم نے ہاں کردی ۔

سال گزر گیا وہ شادی کا تقاضہ کرنے لگے اور میرے پاس 10000 روپے بھی نہیں تھے کہ میں بچیوں کو رخصت کرسکتا۔
بیوی کہنے لگی آپ ﷲ پر بھروسہ رکھیں شادی کا دن طے کردیں ۔
ہم نے تاریخ طے کردی 25 نومبر 2009۔۔
شادی کو 7 دن رہ گئے تھے میں پریشان اب کیا ہوگا شادی کیسے ہوگی میرے پاس تو کچھ بھی نہیں
مغرب کا وقت تھا انہیں سوچوں میں غرق صحن میں بیٹھا تھا کہ دروازے پر کسی نے دستک دی
میں اٹھ کر باہر گیا دروازہ کھولا سامنے ایک باریش نوجوان کھڑا تھا جس کو آج سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا
میں نے پوچھا آپ کون۔؟
نوجوان بولا کیا بشیر صاحب کا گھر یہی ہے جو چاول کی ریڑھی لگاتے ہیں؟
جی میں ہی بشیر ہوں۔میں نے جواب دیا
کیا ہم اندر بیٹھ کر تھوڑی دیر بات کر سکتے ہیں ؟
میں اسے گھر کے صحن میں لے آیا
سوالیہ نظروں سے اس کی طرف دیکھنے لگا

اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے بولا میں کراچی سے آیا ہوں اور دو دن سے آپ کو تلاش کررہا ہوں
مجھے بتائیں آپ ایسا کیا عمل کرتے ہیں کہ مجھے وہاں
(مدینہ پاک سے حکم ملتا ہے گوجرانولہ جاو ہمارے غلام کی مدد کرو اس کی بیٹیوں کی شادی ہے)
یہ سن کر میری دھاڑ نکل گئی میں دھاڑیں مار مار کر رونے لگا
عرض کی بیٹا میں تو بہت گنہگار ہوں
ہاں پچھلے 45 سال سے بلا ناغہ سرکار ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پڑھا کرتا ہوں اور تو کچھ نہیں
وہ نوجوان رونے لگا بولا جن پر آپ درود پڑھتے ہیں انہوں نے ہی مجھے بھیجا ہے۔۔۔ اس کے ہاتھ میں بریف کیس تھا
وہ مجھے دیا مجھے گلے سے لگایا بنا اپنا نام پتہ بتائے مجھے مل کر رخصت ہوگیا۔۔
میں نہیں جانتا وہ کون تھا کہاں سے آیا
بعد میں بریف کیس کھول کر دیکھا اس میں تیس 30 لاکھ روپے تھے اور ایک خط کہ آپ بچیوں کی شادی کریں یہ مدد وہاں سے ہے۔

میں نے بچیوں کی شادیاں بھی کیں پھر حج بھی کیا مدینہ حاضری بھی ہوئی اور آج میرا کاروبار بھی بہت اچھا ہے

اللہ تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں سورۃ احزاب میں ارشاد فرمایا ہے:

﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلـٰئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ ۚ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا ﴿٥٦﴾...
( سورة الاحزاب)

''بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی آپؐ پر درود و سلام بھیجو۔''

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ...

اللہ پاک ہم سب کو اپنے نبیﷺ پر کثرت سے درود بھیجنےوالا بنائے (آمین)

21/10/2023

شادیوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے
کسی کی بیٹی بہن بیٹے بھائی کی مہندی بارات ولیمہ پر جائیں تو ہال سے لیکر کھانے تک کی بھرپور تعریف کریں ان کے والد والدہ بہن بھائیوں رشتے داروں کو کہیں ایسی شادی کبھی نہیں دیکھی کمال کھانا کمال ہال کمال بیٹھنے کی جگہ ( کیونکہ جب اپ ناک بھنویں چڑھا کر آپس میں بھی یہ کہہ رہے ہوتے کہ کھانا صیح نہیں تھا ہال دیکھا تھا کتنا بکواس تھا تیاری بھی فضول تھی ) یہ سب باتیں پاس بیٹھے کئی لوگ سن رہے ہوتے ہیں
اور کھانے کے وقت تو سگی اولاد پھینک کر جانے انجانے لوگ اس ٹیبل پر اکٹھے ہو جاتے ہیں جہاں کھانا زیادہ موجود ہوتا ہے
اور پھر اپنی بیٹی بہن یا بیٹے بھائی کے لئے ادھار اکٹھا کر کے قرضوں کے بوجھ تلے دب کر کسی نہ کسی طرح شادی کے فنکشن بھگتانے والوں کا کلیجہ پھٹ جاتا ہو گا

برصغیر پاک و ہند کلچر سے مستعار لی یہ رسومات اب شاید باالکل ختم نہ کی جا سکیں جبکہ اصل کوشش یہی ہونی چاہئے کہ لڑکا ہو یا لڑکی شادی نہایت سادگی سے ہونی چاہئے تاکہ اس حلال رشتہ کو جوڑنے میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں

21/10/2023

فلسطین اور یہ تصویر دیکھ کر دل بھر آیا خدایا کتنا پیارا بچہ ہے اللہ پاک اس سمیت تمام فلسطینیوں کی حفاظت فرمائے اور بیت المقدس پر اسلام کا پرچم لہرائے الہی آمین 🙏🏻🤲🏻🙏🏻

20/10/2023

نبی ﷺ کا فرمان

19/10/2023

.بڑھاپے کی نشانیاں

1۔ پینٹ شرٹ کے بجائے شلوار قمیض پہننے کو دل کرتا ہے۔

2۔ محفل میں جہاں گٹے گوڈوں کے درد پہ بات ہو وہاں فورا کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔

3۔ کھٹی ڈکاروں اور بد ہضمی سے بچاو کے مضامین میں دلچسپی یکلخت بڑھ جاتی ہے۔

4۔ ہر گھنٹے بعد قیلولہ کرنے کا دل کرتا ہے۔

5۔ آج سے دو سال پہلے کی اپنی تصاویر پہ دل فدا و قربان ہوتا ہے۔

6۔ خالص شہد، کلونجی اور دارچینی کی افادیت پہ سیر حاصل گفتگو کرنے کا شوق پیدا ہوجاتا ہے۔

7۔ اپنے ہم عمر لوگ یا خود سے چھوٹوں کو بھائی جان یا باجی کہنے سے تسکین ملتی ہے۔

8۔ ہاتھ کی گھڑی خریدتے وقت ڈیزائن سے زیادہ اس بات کا خیال رہتا ہے کہ ہندسے بڑے بڑے ہوں۔

9۔ فیشنی ٹائٹ کپڑے زہر لگنے لگتے ہیں۔

10۔ ماہ نور بلوچ پہ خوامخواہ غصہ آنے لگتا ہے۔

11۔ ہر وہ شخص جس کی بیوی آپ کی بیگم سے کم عمر اور خوبصورت ہو سے رشک و حسد محسوس ہوتا ہے۔

12۔ ٹی وی دیکھتے ہوئے نیند آنے لگتی ہے۔

13۔ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے بعد تین بار گننے پہ بھی تسلی نہیں ہوتی۔

14۔ دروازہ لاک کر کے دو بار چیک کر کے ہی چین آتا ہے۔

15۔ گاڑی پارک کرنے کے بعد ایک گھنٹے تک یہی وہم ستاتا ہے کہ ہیڈ لائٹس کھلی ہیں۔

16۔ سادگی اور کفایت شعاری پہ لیکچر دینے کو دل کرتا ہے۔

17۔ باہر کے کھانوں میں نقائص نظر آنے لگتے ہیں۔

18۔ سالن میں سے ادرک، پودینہ اور ہرا دھنیا چن چن کر کھانے کو دل کرتا ہے۔

19۔ کسی کی بیماری کے بارے میں سنیں تو اس کی ساری نشانیاں خود میں محسوس ہوتی ہیں۔

20۔ ایک موزہ کالا اور ایک گہرا نیلا پہن کر لگتا ہے کہ کسی کو فرق محسوس نہیں ہوگا۔

21۔ خود کو خوامخواہ چھنا کاکا/ چھنی کاکی سمجھنے کو جی چاہتا ہے۔

کیا آپ میں کوٸ نشانی ہے ؟؟؟

18/10/2023

my page for informational posts

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Islamabad