Al-Bayaan Aacdemy

Al-Bayaan Aacdemy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Bayaan Aacdemy, Education, G-8/4 Islamabad, Islamabad.

20/05/2025

‏ایک استاد کا سبق آموز واقعہ

ایک دن چند طلباءنے اپنے استاد سے کہا، سر آج آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں۔
اُستاد نے کہا، ضرور، مجھے تو کرکٹ کا بہت شوق ہے۔

کھیل شروع ہوا تو دیگر کلاسوں کے طلباء بھی میچ دیکھنے میدان میں آگئے سب کی توجہ اُستاد پر تھی ۔پانچ گیندوں پر اُستادِ محترم نےصرف دو رن بنائے اور چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ طلباءنے شور مچا کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

دوسرے دن کلاس میں استاد نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اس کی گیند پر آؤٹ ہو جاؤں؟
‏سب باؤلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ وہ ہنس دیئے اور پوچھا، یہ بتاؤ میں کرکٹر کیسا ہوں.؟
سب نے یک زباں ہوکر کہا ،بہت برے۔
پوچھا، اچھا میں استاد کیسا ہوں۔
جواب ملا بہت اچھا۔
استاد نے ہنستے ہوئے کہا،صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا طلباء جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں، سب کہتے ہیں کہ میں اچھا استاد ہوں۔ راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا استاد ہوں، اتنا اچھا طالبِ علم نہیں تھا ،مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور بات سمجھنے میں وقت لگتا تھا لیکن
‏کیا آپ بتا سکتے ہیں اس کے باوجود مجھے اچھا استاد کیوں مانا جاتا ہے؟
سر آپ بتائیں، ہمیں نہیں معلوم، طلباء نے جواباََ کہا

استاد نے کہا، اپنا ایک واقعہ سناتا ہوں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے ایک دن میں اپنے ٹیچر کے گھر دعوت کی تیاری میں ان کی مدد کر رہا تھا۔ فریزر سے برف نکالی، جسے توڑنے کےلئے کمرے میں کوئی چیز نہیں تھی استاد کام کے لئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری...
‏استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا اور کہا کہ تمہیں عقل کب آئے گی، یوں برف توڑی جاتی ہے میں نے ان کی ڈانٹ خاموشی سے سنی، بعد میں انہوں نے میری اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا۔ لیکن انہیں آج تک نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی ۔
‏یہ بات میں نے انہیں اس لیے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے، ان کی غیر موجودگی میں، میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب ان کی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ کہیں میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو، اس لیے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اورکئی سال تک ان کی ڈانٹ سنتا رہا ۔
‏ایک آپ لوگ ہیں، ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو آوٗٹ کرو۔ یاد رکھو جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا، کبھی ہارنے سے بھی زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں۔ آپ طاقت میں اپنے اساتذہ اور والدین سے بے شک آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں کبھی اپنے اساتذہ اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کرنا، ایسا کرکے آپ کبھی نہیں ہاریں گے۔اللہ پاک آپ کو ہر میدان میں سرخرو کرے گا۔

پوسٹ اچھی لگی ہو تو اپنی پسند کا اظہار ضرور کریں اور مزید اچھی اچھی کہانیوں کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں شکریہ جزاک اللّہ ۔
゚viralfbreelsfypシ゚viral

05/03/2025
05/03/2025

رمضان المبارک کے چوتھے دن کی دعا:

اَللّٰهُـمَّ قَـوِّنِيْ فِيْـهِ عَـلٰى اِقَـامَةِ اَمْـرِكَ، وَاَذِقْنِـيْ فِـيْهِ حَـلَاوَةَ ذِكْـرِكَ، وَاَوْزِعْنِـيْ فِـيْهِ لِاَدَاۤءِ شُكْـرِكَ بِكَـرَمِكَ، وَاحْفَـظْنِيْ فِيْـهِ بِحِفْـظِكَ وَسَـتْرِكَ، يَا اَبْـصَرَ الـنَّاظِرِيْنَ۔
________________________________________________
خـُدایا ہـمیں آج کے دن اپنـے عمـل کے قائم کرنے کی توفیـق دے اپنے ذکـر کی حـلاوت عـطا فرما۔ اپنـے کـرم سے اپنـے شکـر ادا کـرنے کی توفـیق عـطا فـرما اور حـفاظت اور پردہ پوشی سے میـری حـفاظت فـرما اے بہترین نـظر رکھنے والے۔


#دعاءرمضان

04/03/2025

دعا ماه رمضان المبارک 🤲🏻


02/02/2025

🎊ولادت باسعادت کشتی نجات بشریت، حضرت اباعبدالله الحسین علیه السلام مبارک🤍
Highlight
#انوار #شعبان #مبارک

22/05/2024

مومنین کی خدمت میں ایک پیغام
السلام علیکم
مومنین! شھید سید کی شھادت ملتِ تشیع کے لیئے صدمہ ہے۔
شھید سید فقط خادمِ امامِ رضاؑ نہیں بلکہ دورِ حاضر میں امتِ مسلمہ کو اور بالخصوص فلسطینی مسلمانوں کو تحافظ دینے والے اور پوری دنیا میں کھل کر مدد کرنے والے ایک واحد اسلامی ملک کے سربراہ بھی تھے
انکی شھادت پہ بیرونی اور اندرونی دشمن چاہتا ہے کہ آپ تفرقے میں پڑیں
لہذا کسی کو بھی جواب دینے کے بجائے آپ اتحاد کی فضاء کو قائم کریں۔
جنکے باپ دادا 40 ہجری، 51 ہجری اور 61 ہجری میں معصومینؑ کی شھادت پہ خوشیاں منا رہے تھے
آج انہی کی اولادیں ایک سید کی شھادت پہ خوشی منا رہی ہے۔
بہرحال آپ دشمنوں کے چہرے پہچان لیں پھر چاہے وہ دشمن کسی بھی لباس میں کیوں نا ہو۔اور اپنے بھائیوں سے کوئی بھی ناراضگی نہیں رکھیں نا ہی کسی مومن بھائی کو سخت جواب دیں کیونکہ یہ دشمن کی خواہش ہے جو آپ نادانی میں پوری کردیں گے۔
ملتِ تشیع میں اتحاد کو فروغ دیں اور دشمن کو ناکام بنائیں اور ملت کے دشمن کو پہچانیں۔
اور اگر آپ میری بات سے متفق ہیں تو اس پیغام کو عام کیجیئے
والسلام

21/05/2024

📡رہبر انقلاب بدھ کو تہران یونیورسٹی میں صدر مملکت اور ان کے ہمراہ افراد کی نماز جنازہ پڑھائيں گے

➖صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئيسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین آل ہاشم، مشرقی آذربائيجان صوبے کے گورنر ڈاکٹر رحمتی اور ہیلی کاپٹر کے سانحے کا شکار ہونے والے دیگر افراد کے جلوس جنازہ اور رہبر انقلاب کی امامت میں نماز جنازہ کا پروگرام کل بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔

Telegram: Contact @islamwitheman 04/05/2024

امام صادق علیہ السلام کا اخلاق

ہمارے تمام امام اپنے دور میں اخلاق اور تعلیمات اسلامی کا مجسم نمونہ تھے جیسا کہ آپ خود اپنے ماننے والوں سے فرمایا کرتے تھے۔۔۔
کونوا دعاة الناس بغیر السنتکم.
'' تم لوگوں کواپنے عمل اور کردار کےذریعے دعوت دو-

آئمہ علیہم السلام کی ساری زندگی تعلیمات اسلامی کا مکمل درس تھی- کوئی بھی اسلامی قوانین کا ان سے زیادہ پابند نہ تھا۔ کسی "معروف" کا حکم نہ دیتے تھے مگر یہ کہ سب سے پہلے اور سب سے زیادہ اس پر عمل کر کے ایک سچے اور باوقار مسلمان بنتے تھے. جوکہ ہر زمانے کے لئے ایک نمونہ تھے اور ہر فرد کے لئے ایک درس.

■امام ششم علیہ السلام کے اخلاق و کردار کے چند گوشے مالاحظہ فرمائیں--

●امام علیہ السلام کام کرتےھوئے:
عبد ا لاعلی کابیان ہے کہ۔۔
گرمی کےایک سخت دن میں، میں نے امام جعفر صادق (ع) کو مدینہ کی ایک راہ پر دیکھا کہ آپ کسی کام کے لئے تشریف لے جارہے ہیں.
میں نے عرض کی آپ پر قربان ہو جاؤں وہ قربت اور قرابت جو آپ کو خدا اور اس کے رسول سے حاصل ہے، اس گرم ہوا میں آپ نے اپنے کو کیوں اس زحمت میں مبتلا کیا ہے؟

امام (ع) نے فرمایا:
میں روزی حاصل کرنے باہر آیا ھوں تاکہ تم جیسےلوگوں سے بےنیاز اور مستغنی ھو جاؤں.

●امام اور دسترخوان شراب:
" ہارون ابن جہم ،، کابیان ہے کہ میں ، حیرہ ، میں تھا ایک فوجی افسر نے اپنے گھرلوگوں کو مدعو کیا - ان میں امام جعفرصادق ع بھی شامل تھے کھانا لایا گیا - ایک آدمی نے پانی طلب کیا . پانی کی جگہ جام شراب پئش کیا گیا:

امام علیہ السلام کھڑے ھوگئے اور فرمایاہے کہ:

" وہ شخص رحمت الہیہ سے دور ہے اور ملعون ہے جوایسے دسترخوان پر بیٹھے جہاں شراب پی جا رہی ھو.

●غلام آزاد کرنے کی شرط:
ابراھیم بن بلاؤ کا کہنا ہے کہ میں نے امام جعفر صادق ع کے ایک آزاد کردہ غلام کی سند آزادی دیکھی اس میں امام نے تحریر فرمایاتھا.
جعفر ابن محمد نے اس غلام کو رضائے الہی کی خاطر آزاد کیا ہے. اور اس غلام سے کسی قسم کے اجر اور شکریہ کا خواہاں نہیں ہے بہ شرطیکہ نماز پڑھے، زکو ة دے، حج بجالائے، ماہ مبارک رمضان کے روزے رکھے، خدا کے دشمنوں سے بیزار رہے. اور اس سند پر تین اشخاص نے تصدیق کی تھی.

●حلم و بردباری
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی روش یہ تھی کہ راتوں کو روٹی، گوشت اور پیسے وغیرہ ایک تھیلے میں رکھ کر اپنے کاندھے پر رکھتے اور اسے مدینے کے غریبوں کے درمیان تقسیم کرتے تھے. ان میں سے کوئی امام کو نہیں پہچانتا تھا. ہاں جس وقت امام (ع) کی شھادت واقع ہوئی اور یہ امداد بند ھو گئی اس وقت لوگوں کو معلوم ہوا- یہ ہستی امام جعفر صادق علیہ السلام کی تھی.

حواله جات:
📕کافی جلد4، ص8-
📕بحار، جلد47-ص38.
📕کافی جلد4-ص181.
📕بحارجلد47- ص44.
📕کافی جلد6-ص268- 55
📕بحارجلد47ص39.ص55
📕ارشادمفید، ص266.
📕مناقب، ج4ص280.

بشکریہ تحریر: اصغر رضا

ع 🏴💔

Telegram: Contact @islamwitheman

10/04/2024

واللہ نہیں بھولیں گے!
صباح الخیر 🇵🇸 فلسطین 💔😔
کل عام وانتم بخیر
عید الفطر سعید
#غزةفلسطين

10/04/2024

عید سعید الفطر 💐 مبارک!

#عيدالفطرالمبارك2024

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Website

Address


G-8/4 Islamabad
Islamabad
44000