10/11/2023
جب انسان کو سکونِ قلب حاصل ہوجاتا ہے
تب اسکی زندگی میں..
نہ شکوہ رہتا ہے نہ تقاضا
وہ اپنے غموں کو پہاڑ نہیں بناتا
اور نہ مایوس ہوتا ہیں.
نہ اسے اللّٰہ سے کوئی گلہ ہوتا ہے
اور نہ اس کی مخلوق سے کوئی شکایت..
نہ زندگی سے غافل ہوتا ہے نہ موت سے..
وہ اپنے اللہ سے ہر حال میں راضی رہتا ہے
پرسکون انسان!!!
مقام صبر کو بھی، مقام شکر بنا دیتا ہے🥀
10/11/2023
رفتہ رفتہ زندگی کو سمجھنا شروع کیا
تو پتا چلا مجھے کہ ،
زندگی صبر کے سوا کچھ نہیں ،
کوئی بچھڑ گیا تو صبر ،
کوئی روٹھ گیا تبـــــ صبر ،
کسی نے کردار پر انگلی اٹھائی تو صبر ،
جو مانگا وہ نہ ملا تو صبر ،
اے خالقِ کائنات ہماری دعاؤں کو قبول فرما کر ہمیں بہترین سے نواز دیں...!!
🤲🏻🥹 آمین یا ذالجلال والاکرام...!!🌹♥️🌹
10/11/2023
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
"مومنوں کے سچے دل اور پاکیزہ دعائیں ایسا لشکر ہے جو کبھی مغلوب نہیں ہوتا، اور ایسی فوج ہے جو کبھی شکست نہیں کھاتی۔"
(مجموع الفتاوى : ٦٤٤/٢٨)
24/09/2023
حضرت حذیفہ ؓ کا جب انتقال ہونے لگا تو نہایت گھبراہٹ اور بے چینی میں رو رہے تھے۔ لوگوں نے دریافت کیا، فرمایا کہ دنیا کے چھوٹنے پر نہیں رو رہا ہوں، بلکہ موت تو مجھے محبوب ہے البتہ اس پر رو رہا ہوں کہ مجھے اس کی خبر نہیں کہ میں اللہ کی ناراضگی پر جا رہا ہوں یا خوشنودی پر،اس کے بعد کہا کہ یہ میری دنیا کی آخری گھڑی ہے۔
یا اللہ! تجھے معلوم ہے کہ مجھے تجھ سے محبت ہے، اس لئے اپنی ملاقات میں برکت عطا فرما
(ابو داؤد، کتاب الفتن، باب ذکر الفتن، ۴۲۴۳، (۵/۹)۔ أسدالغابۃ، حذیفۃ بن الیمان، ۱/۴۶۸)۔
24/09/2023
كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَاۚۛ
*ایسے ہوگئے گویا کبھی بسے ہی نہ تھے*