09/08/2026
Psychology
بی ایس سائیکالوجی کے میدان میں کیریئر 📈
آج ہم نجی (Private) اور این جی اوز سیکٹر میں سائیکالوجی کے گریجویٹس کی مانگ (demand) پر بات کریں گے۔
کارپوریٹ سیکٹر:
نجی شعبے میں سائیکالوجی گریجویٹس کی مانگ ہیومن ریسورس (HR) کے شعبے میں ہے۔ یہ ملازمتیں دو طرح کی ہیں:
1️⃣ بھرتیوں کے دوران امیدوران کی نفسیاتی جانچ اور انٹرویوز کے لیے؛ اور
2️⃣ ملازمین کی تربیت، ٹیم کی تیاری اور لیڈرشپ کی تیاری کے لیے۔
Salary:
💸 اس شعبے میں ابتدائی تنخواہ 80,000 سے لے کر 120,000 تک ہو سکتی ہے۔ تجربہ، قابلیت، ٹریننگ اور اچھی کمپنی میں ملازمت کی صورت میں یہ تنخواہ 300,000 تک جا سکتی ہے📈
1️⃣ کارپوریشنز اور ملٹی نیشنلز:
👈🏻 آج کے دور میں بڑی کارپوریشنز اور ملٹی نیشنلز اپنے ملازمین کی ذہنی صحت، رویّوں، ٹیم ورک، قیادت اور کام کی استعداد(capacity) کو بہت زیادہ اہمیت دے رہی ہیں۔ اسی اہمیت کے پیشِ نظر آرگنائزیشنل یا انڈسٹریل سائیکالوجی کی اہمیت بڑھ رہی ہے جو سائیکالوجی کی ہی ایک شاخ ہے۔
Salary:
💸 ان کارپوریشنز میں آرگنائزیشنل سائیکالوجی کا پس منظر رکھنے والا فرد ابتدائی طور پر 80,000 سے لے کر 150,000 روپے کی ملازمت اختیار کر سکتا ہے۔ اس شعبے میں آمدنی کی بہتر صورت بیرونِ مُلک ملازمت ہے۔
2️⃣ پرائیویٹ ہسپتال اور بحالی کے مراکز:
نجی شعبہ میں ہی قائم
🔹 ہسپتالوں،
🔹ذہنی صحت کے مراکز،
🔹بحالی (Rehabilitation) کے ادارے،
🔹آٹزم سینٹرز،
🔹خصوصی تعلیم کے ادارے،
🔹سپیچ تھراپی سینٹرز اور
🔹کونسلنگ کلینکس بھی سائیکالوجی کے گریجویٹس کو مختلف ذمہ داریاں سونپتے ہیں، گرچہ بعض پیشوں کے لیے ایم ایس درکار ہوتا ہے۔
Salary:
💸 ان اداروں میں ابتدائی تنخواہ 40,000 تا 80,000 ہو سکتی ہے۔ اگر یہ ادارہ کسی انٹرنیشنل این جی او کے تحت ہو تو تنخواہ کا آغاز سوا لاکھ یا اس سے زائد تنخواہ سے ہو گا۔
3️⃣ این جی اوز سیکٹر:
👈🏻 پاکستان میں سیکڑوں قومی اور بین الاقوامی این جی اوز
🔹بچوں کے تحفظ،
🔹خواتین کی فلاح،
🔹ذہنی صحت،
🔹تعلیم،
🔹منشیات سے بحالی،
🔹صنفی مساوات،
🔹کمیونٹی ڈویلپمنٹ،
🔹مہاجرین اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
اس سیکٹر میں سائیکالوجی کے گریجویٹس
🔸پروجیکٹ آفیسر،
🔸کمیونٹی فَیسیلی ٹےٹر،
🔸سائیکو سوشل سپورٹ آفیسر (Psychosocial Support Officer)،
🔸کیس ورکر،
🔸ریسرچ آفیسر،
🔸مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) آفیسر اور
🔸ٹریننگ فیسیلی ٹےٹر جیسے عہدوں پر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔
Salary:
💸 مقامی این جی میں فریش گریجویٹ کو 40,000 یا اس سے کچھ زائد تنخواہ پر ملازمت مل سکتی ہے۔ مُلکی این جی او کی صورت میں یہ تنخواہ 60,000 ہو جائے گی جب کہ انٹرنیشنل این جی اور میں تنخواہ کا آغاز سوا لاکھ یا اس سے زائد تنخواہ سے ہو گا۔
4️⃣ پرائیویٹ اسکولز میں کونسلر:
نجی اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں بھی سائیکالوجی کے گریجویٹس کے لیے صرف تدریس ہی نہیں بلکہ اسٹوڈنٹ کونسلنگ، کیریئر کونسلنگ، لرننگ سپورٹ، خصوصی تعلیم، اساتذہ کی تربیت اور والدین کی رہنمائی جیسے شعبوں میں بھی مواقع موجود ہیں۔
Salary:
💸یہاں ملازمت کا آغاز 80,000 یا اس سےزائد سے زائد تنخواہ سے ہو گا۔ یہاں تنخواہ کا انحصار شہر کے بڑے ہونے اور اسکول کے سسٹم، میٹرک یا او لیول، پر بھی ہے۔
5️⃣ فری لانسنگ ممکن ہے؟ 🤔
آج ہر کوئی فری لانسنگ کی بات کرتا ہے۔ سائیکالوجی میں فری لانسنگ کا دائرہ کمپیوٹر سائنس یا گرافک ڈیزائن جتنا وسیع نہیں، لیکن اس شعبے میں بھی مواقع مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر:
🔸آن لائن ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر کام۔
🔸سرویز اور سماجی تحقیق میں ڈیٹا اکٹھا کرنا اور تجزیہ کرنا۔
🔸تعلیمی اور نفسیاتی مواد (Content) لکھنا۔
🔸ویبی نارز اور آن لائن تربیتی پروگرام تیار کرنا۔
🔸ذہنی صحت سے متعلق آگاہی مہمات کے لیے مواد تیار کرنا۔
🔸مناسب تربیت اور متعلقہ قوانین کے مطابق آن لائن کونسلنگ یا کوچنگ کی خدمات فراہم کرنا۔
Skills to learn:
🚨 آگے آگے بڑھتے جائیں، پیچھے نہ ہٹیں:
سائیکالوجی کے میدان میں مقابلے کی فضا روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں صرف بی ایس کی ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ گریجویشن کے فوراً بعد آپ کے لیے اچھے مواقع پیدا ہوں تو دورانِ تعلیم ہی اپنے آپ کو درج ذیل مہارتوں سے آراستہ کریں:
کے ذریعے ڈیٹا اینالیسس SPSS 1️⃣
Excel اور بنیادی P،ower BI2️⃣
3️⃣ ریسرچ میتھوڈولوجی اور رپورٹ رائٹنگ۔
4️⃣ سائیکومیٹرک ٹیسٹنگ کی بنیادی تربیت۔
5️⃣ هیومن ریسورس مینجمنٹ کی بنیادی سمجھ۔
6️⃣ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E)۔
7️⃣ پروجیکٹ مینجمنٹ۔
8️⃣ پریزنٹیشن اور پبلک اسپیکنگ۔
9️⃣ انگریزی زبان پر مضبوط گرفت۔
🔟 ایک مقامی زبان کے ساتھ، اگر ممکن ہو، کسی غیر ملکی زبان کی بنیادی سمجھ۔
Tips to excel in Psychology:
سائیکالوجی کے طلبہ کو چاہیے کہ دورانِ تعلیم ہسپتالوں، خصوصی تعلیم کے اداروں، این جی اوز، ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹس، بحالی مراکز اور سکول کونسلنگ پروگراموں میں انٹرن شپ کریں ۔ اسی طرح رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے عملی تجربہ، پیشہ ورانہ اعتماد اور اہم روابط (Networking) پیدا ہوتے ہیں، جو اکثر پہلی ملازمت حاصل کرنے میں ڈگری سے بھی زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
Quick Summary:
حاصلِ کلام:
مختصراً، بی ایس سائیکالوجی صرف کلینک یا ہسپتال تک محدود ڈگری نہیں بلکہ انسان کو سمجھنے کی ایک جامع تعلیم ہے۔ آج کارپوریٹ سیکٹر، این جی اوز، تعلیمی ادارے، ہیومن ریسورس، ریسرچ، ٹریننگ اور ذہنی صحت کے میدانوں میں اس کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ اگر آپ اس ڈگری کے ساتھ تحقیق، ڈیٹا اینالیسس، ابلاغ، انٹرن شپ اور عملی تجربے پر بھی توجہ دیں تو آپ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک مضبوط اور باوقار کیریئر بنا سکتے ہیں ۔ 🏅 مزید تعلیمی رہنمائی کے لیے ایجوویژن، کیریئر گائیڈنس اینڈ کونسلنگ، سے رابطہ کریں۔
📞 واٹس ایپ: 03335766716