محفل گجراں گی

محفل گجراں گی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from محفل گجراں گی, School, Islamabad.

13/10/2024
سکول ٹرپ ۔۔۔۔راوداد سفر جمعہ مبارک کے دن صبح سات بجے ہم نے پٹھیالی جانے کا منصوبہ بنایا بچوں کے ساتھ موسم انٹرنیٹ کے مطا...
11/05/2024

سکول ٹرپ ۔۔۔۔راوداد سفر جمعہ مبارک کے دن صبح سات بجے ہم نے پٹھیالی جانے کا منصوبہ بنایا بچوں کے ساتھ موسم انٹرنیٹ کے مطابق پہلے دن بلکل صاف بتایا ہوا تھا لیکن صبح اٹھتے ہی دیکھا کہ آسمان بادلوں سے گھرا ہوا ہے اب بچوں کو بھی ہم نے بتا دیا تھا اس لئے جانا بھی لازمی تھا تو بغیر کچھ سوچے سمجھے ہم نے سفر کا آغاز کر دیا تواقع تھی کہ 11 بجے کے بعد موسم صاف ہو جاۓ گا ہم بچوں کو لے کر سکول سے روانہ ہوے كلساں سے ایک بچے کو گھر سے لینا تھا اس کو ساتھ لیا اور براستہ جبڑ جانے کا سوچا ہم جبڑ پہنچے وہاں میرے دوست ساجد سے دعا سلام ہوئی اور آگے بڑھ گے جونہی ہم نے تھوڑا سا آگے سفر کیا آسمان پر شدید بجلی کی چمک پڑی اب میرے ذہن میں خیال آیا کہ یہاں گھنے درخت بھی ہیں بجلی پڑنے کا خطرہ ہے اب کیا کریں پھر ہم نے واپس جبڑ آنے کا سوچا بغیر دیر کئے بچوں کو ساتھ لیا اور جبڑ واپس آ گے ساجد کے گھر روکے بارش شروع ہو گئی بارش میں بچے محفوظ جگہ پر پہنچ گئے لیکن دل ہی دل میں یہ خیال بھی آ رہا تھا کہ ہمارا پروگرام تو وڑ گیا لیکن بچے بہت ہی دلیر تھے وه بار بار کہ رہے تھے سر ہم مالی پر جائیں گے تو جیسے ہی بارش کم ہوئی وہاں سے بگنواں کی طرف نکل۔۔جب ہم بگنواں پہنچے تو وہاں ہم نے کھانا کھایا چاۓ بنا کر پی اور کرکٹ کھیلا اس کے بعد موسم بلکل صاف ہو گیا پھر میرا پروگرام واپس لوٹ آنے کا تھا لیکن سب بچے بولنے لگے سر ہم جائیں گے اور برف کھانے کا جو پروگرام بنایا ہے وه پورا کریں گے 3 4 میچ کھیلنے کے بعد ہم مالی کی طرف روانہ ہو گئے پھر حولے والی سے ہوتے ہوئے مالی پر پنچ کر برف کھانے لگے برف پر جام شیریں اور شکر ڈال کر کھانے کا کچھ اپنا ہی مزہ تھا پھر واپسی کے وقت موسم اتنا پیارا اور خوش گوار کے آنکھیں دیکھ کر دھنگ رہ گئی پھر وہاں سے اللّه کا شکر ادا کر کے واپسی کا ارادہ بنایا اور بہت ہی دلفریب سفر رہا واپس آتے ہوۓ ہم نے پھر پہرتھی کے مقام پر چاۓ کا انتظام کیا اور پھر اپنے گھروں کو واپس آ گے سچ کہا ہے کسی نے اگر آپ کے ارادے میں جان ہے تو کوئی بھی ركاوٹ آپ کو روک نہیں سکتی ۔وسلام

25/11/2023

Address

Islamabad
92

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محفل گجراں گی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category