Global Quran Institute

Global Quran Institute Learn Quran online with expert teachers at Global Quran Institute. We offer Quran recitation, Tajweed, Hifz, and Islamic studies for all ages.

Join us for flexible, affordable, and personalized classes. Start your journey today! globalquran.institute

28/07/2026

Learn Quran online with expert teachers at Global Quran Institute. We offer Quran recitation, Tajweed, Hifz, and Islamic studies for all ages. Join us for flexible, affordable, and personalized classes. Start your journey today!
Contact Us
+923002532023
Or visit our website
globalquran.institute















































































ابھی ایک میری سٹوڈنٹ نے سوال پوچھا کے بچے کا ڈائپر چینچ کر کے اگر چھینٹیں وغیرہ نہ لگی ہوں تو پرانے وضو سے نماز پڑھ سکتے...
21/07/2026

ابھی ایک میری سٹوڈنٹ نے سوال پوچھا کے
بچے کا ڈائپر چینچ کر کے اگر چھینٹیں وغیرہ نہ لگی ہوں تو پرانے وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں؟؟
عوام کیا کہتی ہے اس مسلے بارے

کیا آپ واقعی قرآن درست پڑھنا جانتے ہیں؟❓ کیا آپ کو حروفِ مفردات کی صحیح پہچان اور درست ادائیگی آتی ہے؟❓ کیا آپ حروفِ مقط...
12/07/2026

کیا آپ واقعی قرآن درست پڑھنا جانتے ہیں؟

❓ کیا آپ کو حروفِ مفردات کی صحیح پہچان اور درست ادائیگی آتی ہے؟

❓ کیا آپ حروفِ مقطعات کو بغیر غلطی کے پڑھ سکتے ہیں؟

❓ کیا آپ جانتے ہیں کہ زبر، زیر، پیش، کھڑی زبر، کھڑی زیر اور الٹا پیش کہاں اور کیسے پڑھے جاتے ہیں؟

❓ کیا آپ نے حروفِ مد کو ان کے تمام اسباق کے ساتھ صحیح طریقے سے سیکھا ہے؟

❓ کیا آپ کو جزم، تشدید اور تشدید مع الجزم کے قواعد پر مکمل عبور ہے؟

❓ کیا آپ تشدید کے بعد آنے والے حروف کو صحیح انداز میں ادا کر سکتے ہیں؟

اگر ان سوالات میں سے کسی ایک کا جواب بھی "نہیں" ہے، تو اب فکر کی ضرورت نہیں۔

گھر بیٹھے سیکھنے کے کیے

رابطہ کریں اور سیکھنا شروع کریں۔
0300 2532023

پاکستان کا خوش نصیب ترین خاندان: باپ حرمین کے اماموں کا استاد بنا، اور دو سگے بیٹے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبویؐ کے منبر و...
07/07/2026

پاکستان کا خوش نصیب ترین خاندان: باپ حرمین کے اماموں کا استاد بنا، اور دو سگے بیٹے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبویؐ کے منبر و محراب کے وارث بنے!

عظمت اور نصیب کی ایسی لازوال داستان جسے پڑھ کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا اور آنکھیں اشکبار ہو جائیں گی!سبحان اللہ! دنیا میں لوگ جائیدادیں، بینک بیلنس اور جاگیرداری خاندان چھوڑ کر جاتے ہیں، لیکن ذرا مظفرآباد آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اس پاکیزہ پاکستانی خاندان کا مقدر تو دیکھیے! تاریخ میں ایسا قابل رشک اعزاز کسی اور خاندان کے حصے میں نہیں آیا۔ یہ وہ خاندان ہے جس نے مکہ اور مدینہ کی دھرتی پر پاکستان کے نام کو وہ دوام بخشا کہ عرب کے بڑے بڑے شیوخ بھی ان کے سامنے زانوئے تلمذ طے کرنے پر مجبور ہو گئے۔

داستانِ عشق کا آغاز ہوتا ہے اس عظیم الشان باپ سے، جنہیں دنیا الشیخ خلیل الرحمن القاری کے نام سے جانتی ہے۔ یہ وہ جلیل القدر قاری تھے جو پاکستان سے مدینہ منورہ ہجرت کر گئے تھے۔ ان کا مرتبہ سعودی عرب میں اس بلندی پر تھا کہ انہیں باقاعدہ "شیخ ائمہ الحرمین" یعنی مکہ اور مدینہ کے اماموں کے استاد کا سرکاری لقب دیا گیا! کیا آپ تصور کر سکتے ہیں؟ مسجد الحرام کے سب سے مقبولِ زمانہ امام الشیخ علی جابرؒ اور مسجد نبویؐ کے لیجنڈری امام قاری محمد ایوبؒ جیسے عظیم قراء اس پاکستانی کے شاگرد تھے! جب وہ تلاوت سکھاتے، تو عرب کے کان رس گھولتی تلاوت سن کر حیران رہ جاتے۔لیکن ربِ کریم کو اس مخلص باپ کی خدمت اتنی پسند آئی کہ یہ نور صرف باپ تک محدود نہ رہا...اللہ نے ان کے دو بیٹوں کو وہ منصب عطا کیا جس کے لیے دنیا ترستی ہے۔ ان کے ایک بیٹے الشیخ محمد خلیل القاری کو مسجدِ نبویؐ کا امام بنایا گیا! جب وہ رمضان المبارک کی پرنور راتوں میں محرابِ نبویؐ میں کھڑے ہو کر روتے ہوئے تلاوت کرتے، تو پچھلی صفوں میں موجود لاکھوں زائرین اور عرب شیوخ سسکیاں بھرنے پر مجبور ہو جاتے۔ ابھی دنیا اس بیٹے کے سحر سے نہ نکلی تھی کہ ان کے دوسرے سگے بھائی الشیخ محمود خلیل القاری کو بھی مسجد نبویؐ میں امامت کا شرف عطا کر دیا گیا!

ایک ہی وقت میں ایک ہی پاکستانی گھرانے کے دو سگے بھائی مدینے کے اسی مصلّے پر امامت کر رہے تھے جہاں کبھی کائنات کے سلطان ﷺ امامت فرمایا کرتے تھے۔ یہ کوئی معمولی اعزاز نہیں، یہ عرش والے کا خاص انتخاب تھا!اور اس داستانِ عشق کا اختتام اس سے بھی زیادہ خوبصورت اور رقت آمیز ہے۔ جون 2022ء میں ایک بھائی قاری محمود دنیا سے رخصت ہوئے، مئی 2023ء میں دوسرے بھائی قاری محمد خلیل قرآن سنتے سنتے خالقِ حقیقی سے جا ملے، اور باپ پہلے ہی جا چکے تھے۔ آج یہ پورا پاکستانی خاندان، جس نے اپنی زندگیاں مدینے کے منبر کو سجاتے ہوئے گزاریں، مدینہ منورہ کے سب سے مقدس قبرستان جنت البقیع میں اہل بیت اور صحابہ کرام کے قدموں میں ایک ساتھ آرام فرما ہے۔موت تو سب کو آنی ہے، لیکن ایسا پاکیزہ نسب، ایسا مبارک منصب اور مدینے کی مٹی میں ایسا ابدی ساتھ۔۔۔ یہ صرف اور صرف چنے ہوئے مقدر والوں کو ملتا ہے! انہوں نے پاکستان کو وہ عزت دی جس پر ہماری نسلیں قیامت تک فخر کریں گی۔میری آپ سے التجا ہے کہ اس ایمان افروز اور سچی داستان کو صدقہ جاریہ سمجھ کر اپنے فیس بک ٹائم لائن پر اتنا شیئر کریں کہ ہر مسلمان کے دل میں قرآن کی محبت جاگ اٹھے۔

آئیے! اس خوش نصیب خاندان کے لیے کمنٹ میں ایک بار "سبحان اللہ" لازمی لکھیں اور اس خوبصورت دعا پر دل سے "آمین" پکاریں:"یا اللہ! اس پاکیزہ پاکستانی خاندان کی قرآن کے لیے دی گئی خدمات کو قبول فرما، جنت البقیع میں ان کے درجات کو مزید بلند فرما، اور ہمارے بچوں کو بھی قرآن کا قاری اور دین کا مخلص خادم بنا۔ اور ہم سب کو بھی ایمان پر خاتمہ اور مدینے کی مبارک موت نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین!"

مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ اور حجرۂ مبارک کی خدمت انجام دینے والے آغا احمد علی یاسین رحمہ اللہ 3 نومبر 2020 کو انتقال ک...
06/07/2026

مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ اور حجرۂ مبارک کی خدمت انجام دینے والے آغا احمد علی یاسین رحمہ اللہ 3 نومبر 2020 کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

آغا احمد علی یاسین رحمہ اللہ ان خوش نصیب خدام میں شامل تھے جنہوں نے اپنی زندگی مسجدِ نبوی ﷺ کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان کی عاجزی، حسنِ اخلاق، خاموش خدمت اور بارگاہِ رسالت ﷺ کے ادب نے انہیں زائرین کے دلوں میں ایک منفرد مقام عطا کیا۔

ان کے انتقال کے بعد مسجدِ نبوی ﷺ کے قدیم خدام، جنہیں اغوات (Aghawat) کہا جاتا ہے، کی تعداد میں مزید کمی آ گئی۔ اغوات صدیوں پر محیط ایک تاریخی روایت کے امین ہیں، جو مسجدِ نبوی ﷺ اور مختلف ادوار میں حرمین شریفین کی خدمت، انتظام اور زائرین کی معاونت سے وابستہ رہے ہیں۔

دنیا بھر کے عقیدت مندوں نے آغا احمد علی یاسین رحمہ اللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

اللّٰہ تعالیٰ آغا احمد علی یاسین رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Quran Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Global Quran Institute:

Shortcuts

Share