22/05/2025
🌹یہ ایک سچی کہانی ہے
✨زندہ باد کربلا | پاکستانی مدافع حرم حضرت زینب سلام اللہ علیھا | شہید ثاقب حیدر✨
قسط نمبر: ۸
تمام خواتین زرق برق لباس میں اور سجے سنورے انداز میں شرکت کرنے آئی تھیں؛ ایسی تیاری صرف ہمارے ہاں شادیوں میں ہوتی تھی۔ بچوں کے لباس بھی بہت رنگ برنگ لگ رہے تھے۔ ان کی ہنسی اور خوشی نےبورکی پہاڑوں کو اپنے میں سمیٹ لیا تھا اور شاید دوسرے ملک کی حدود میں موجود افغانی گڈریے بھی اس خوشی کے سماں کو محسوس کر سکتے تھے۔ جب کہ تار بابا جی کے مزار پر کوئی منت پوری کرنے آتا تب بھی کبھی اتنی رونق نہیں ہوتی تھی۔ یہ ہماری رسم تھی کہ جب بھی آسمان ہم پر اپنی رحمت سے گریز کرتا یا زمین بنجر ہونے لگتی تو ہم خواتین تاربابا کے مزار پر پکوڑے اور چائے کی منت مان کر وہاں دستر خوان بچھاتیں۔ تاربابا ہمارے جد تھے اور طوری خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خدا کے محضر میں اپنے بلند و بالا مقام کی بدولت کبھی بھی اپنی اولاد کی حاجت رد نہیں کرتے تھے۔ ہمارے درمیاں گروہی منت ماننے کی پرانی عادت تھی ابھی بھی پارا چنار کے لوگوں میں خرم شھر کی آزادی پر منائے گئے جشن کی یاد تازہ تھی۔
جاری ہے۔۔۔۔!!
ألـلَّـھُــــــمَ؏ َـجــــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألــــْـفـــــَـرَج!
#داستان #شہید #زینبیون #پاراچنار
🖌🖌📿🖍📿🖋📿🖍📿🖌🖌
°ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ°
🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹/