Baseerat بصیرت

Baseerat بصیرت علمی، فکری، ثقافتی، اخلاقی، فقہی، تربیتی مجلّہ
http://mujallabaseerat.blogspot.com/ علمی، فکری، ثقافتی، اخلاقی، فقہی، تربیتی مجلّہ

تیسویں دن کی دعااَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ بِالشُّکْرِ وَالْقَبُولِ، عَلٰی مَا تَرْضاہُ وَیَرْضاہُ الرَّسُولُ، مُ...
20/04/2023

تیسویں دن کی دعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ بِالشُّکْرِ وَالْقَبُولِ، عَلٰی مَا تَرْضاہُ وَیَرْضاہُ الرَّسُولُ، مُحْکَمَةً فُرُوعُہُ بِالْاُصُولِ، بِحَقِّ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ، وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعالَمِینَ
اے معبود! میرے اس ماہ کے روزوں کو پسندیدہ اور قبول کیئے ہوئے قرار دے، اس صورت میں جس کو تو اور تیرارسول ؐ پسند فرماتا ہے، کہ اس کے فروع اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے ہوں، بواسطہ ہمارے سردار حضرت محمد ؐ اور ان کی پاکیزہ آل ؑ کے، اور حمد ہے خدا کیلئے جو جہانوں کارب ہے

انتیسویں دن کی دعااَللّٰھُمَّ غَشِّنِی فِیہِ بِالرَّحْمَةِ، وَارْزُقْنِی فِیہِ التَّوْفِیقَ وَالْعِصْمَةَ، وَطَھِّرْ قَل...
19/04/2023

انتیسویں دن کی دعا
اَللّٰھُمَّ غَشِّنِی فِیہِ بِالرَّحْمَةِ، وَارْزُقْنِی فِیہِ التَّوْفِیقَ وَالْعِصْمَةَ، وَطَھِّرْ قَلْبِی مِنْ غَیاھِبِ التُّھَمَةِ، یَا رَحِیماً بِعِبادِہِ الْمُؤْمِنِینَ
اے معبود! آج کے دن مجھے رحمت سے ڈھانپ دے، اس میں مجھے نیکی کی توفیق اور برائی سے تحفظ نصیب فرما، اور میرے دل کو تہمت تراشی کی تاریکیوں سے پاک کردے، اے اپنے ایماندار بندوں پر بہت مہربان

انتیسویں رات کی نمازیہ دو رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعد بیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے
19/04/2023

انتیسویں رات کی نماز
یہ دو رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعد بیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے

اٹھائیسویں دن کی دعااَللّٰھُمَّ وَفِّرْ حَظِّی فِیہِ مِنَ النَّوافِلِ، وَأَکْرِمْنِی فِیہِ بِإحْضارِ الْمَسائِلِ، وَقَر...
18/04/2023

اٹھائیسویں دن کی دعا
اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ حَظِّی فِیہِ مِنَ النَّوافِلِ، وَأَکْرِمْنِی فِیہِ بِإحْضارِ الْمَسائِلِ، وَقَرِّبْ فِیہِ وَسِیلَتِی إلَیْکَ مِنْ بَیْنِ الْوَسائِلِ، یَا مَنْ لَا یَشْغَلُہُ إلْحاحُ الْمُلِحِّینَ
اے معبود! آج کے دن نفلی عبادت سے مجھے بہت زیادہ حصہ دے، اور اس میں مجھے مسائل دین یاد کرنے سے عزت دے، اور اس میں تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو اپنے حضور قریب تر فرما، اے وہ ذات جسے اصرار کرنے کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتا

اٹھائیسویں رات کی نمازیہ چھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعد سو مرتبہ آیۃ الکرسی ، سو مرتبہ سورہ توحید اور سو...
18/04/2023

اٹھائیسویں رات کی نماز
یہ چھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعد سو مرتبہ آیۃ الکرسی ، سو مرتبہ سورہ توحید اور سو مرتبہ سورہ کوثر پڑھے اور بعد از نماز سو مرتبہ صلوات پڑھے۔واضح رہے کہ یہ سب نمازیں دو، دو رکعت کر کے ایک تشہد و سلام کیساتھ پڑھی جاتی ہیں ۔

ستائیسویں دن کی دعااَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ فَضْلَ لَیْلَةِ الْقَدْرِ، وَصَیِّرْ ٲُمُورِی فِیہِ مِنَ الْعُسْرِ إلَی ...
17/04/2023

ستائیسویں دن کی دعا
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ فَضْلَ لَیْلَةِ الْقَدْرِ، وَصَیِّرْ ٲُمُورِی فِیہِ مِنَ الْعُسْرِ إلَی الْیُسْرِ، وَاقْبَلْ مَعاذِیرِی، وَحُطَّ عَنِّی الذَّنْبَ وَالْوِزْرَ، یَا رَؤُوفاً بِعِبادِہِ الصَّالِحِینَ
اے معبود! آج کے دن مجھے شب قدر کا فضل نصیب فرمادے، اس میں میرے معاملوں کو مشکل سے آسان بنا دے، اور میرا عذر و معذرت قبول کر لے اور میرا گناہ معاف اور بوجھ دور کردے، اے اپنے نیکوکاربندوں کے ساتھ مہربانی کرنے والے

ستائیسویں رات کی نمازیہ چار رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعد سورہ ملک پڑھے اگر یہ نہ ہوسکے تو پچیس مرتبہ سورہ ...
17/04/2023

ستائیسویں رات کی نماز
یہ چار رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعد سورہ ملک پڑھے اگر یہ نہ ہوسکے تو پچیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے:واضح رہے کہ یہ سب نمازیں دو، دو رکعت کر کے ایک تشہد و سلام کیساتھ پڑھی جاتی ہیں ۔

چھبیسویں دن کی دعااَللّٰھُمَّ اجْعَلْ سَعْیِی فِیہِ مَشْکُوراً، وَذَنْبِی فِیہِ مَغْفُوراً، وَعَمَلِی فِیہِ مَقْبُولاً، ...
16/04/2023

چھبیسویں دن کی دعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ سَعْیِی فِیہِ مَشْکُوراً، وَذَنْبِی فِیہِ مَغْفُوراً، وَعَمَلِی فِیہِ مَقْبُولاً، وَعَیْبِی فِیہِ مَسْتُوراً، یَا أَسْمَعَ السَّامِعِینَ
اے معبود! آج کے دن میری کوشش کو پسندیدہ قرار دے، اس میں میرے گناہ کو معاف کردے، اور اس میں میرے عمل کو مقبول اور اس میں میرے عیب کو چھپا ہوا قرار دے، اے سب سے زیادہ سننے والے

چھبیسویں رات کی نمازیہ آٹھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے:واضح رہے کہ یہ سب نمازیں...
16/04/2023

چھبیسویں رات کی نماز
یہ آٹھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے:واضح رہے کہ یہ سب نمازیں دو، دو رکعت کر کے ایک تشہد و سلام کیساتھ پڑھی جاتی ہیں

پچیسویں دن کی دعااَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مُحِبّاً لِاَوْلِیائِکَ وَمُعادِیاً لِاَعْدائِکَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّةِ خات...
15/04/2023

پچیسویں دن کی دعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مُحِبّاً لِاَوْلِیائِکَ وَمُعادِیاً لِاَعْدائِکَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّةِ خاتَمِ أَنْبِیائِکَ، یَا عاصِمَ قُلُوبِ النَّبِیِّینَ
اے معبود! آج کے دن مجھے اپنے دوستوں کا دوست اور اپنے دشمنوں کا دشمن قرار دے ، نیز مجھے اپنے نبیوں کے خاتم کی سنت پر قائم رکھ، اے نبیوں کے دلوں کی نگہداری کرنے والے

پچیسویں رات کی نمازیہ آٹھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعددس مرتبہ سورہ توحید پڑھےواضح رہے کہ یہ سب نمازیں دو...
15/04/2023

پچیسویں رات کی نماز
یہ آٹھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمدکے بعددس مرتبہ سورہ توحید پڑھےواضح رہے کہ یہ سب نمازیں دو، دو رکعت کر کے ایک تشہد و سلام کیساتھ پڑھی جاتی ہیں

چوبیسویں دن کی دعااَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ فِیہِ مَا یُرْضِیکَ، وَأَعُوذُ بِکَ مِمَّا یُؤْذِیکَ، وَأَسْأَلُکَ ...
14/04/2023

چوبیسویں دن کی دعا
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ فِیہِ مَا یُرْضِیکَ، وَأَعُوذُ بِکَ مِمَّا یُؤْذِیکَ، وَأَسْأَلُکَ التَّوْفِیقَ فِیہِ لِاَنْ ٲُطِیعَکَ وَلَا أَعْصِیَکَ، یَا جَوادَ السَّائِلِینَ
اے معبود! آج کے دن میں وہ چیز مانگتا ہوں جو تجھے پسند ہے، اور اس چیز سے پناہ لیتا ہوں جو تجھے نا پسند ہے، اور اس میں تجھ سے توفیق مانگتا ہوں تاکہ میں فرمانبرداری کروں اور تیری نا فرمانی نہ کروں، اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے

Address

Majlis E Wahdat E Muslimeen
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baseerat بصیرت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Baseerat بصیرت:

Shortcuts

Share

Category