16/10/2024
Trust me or not!
Indeed Allah is the truth.
16/10/2024
Trust me or not!
21/04/2024
22/07/2022
💟💟💟💟💟💟💟💟💟💟💟💟💟
بہت بار پوچھا جانے والا سوال:
نماز پڑھنے کا دل نہیں چاہتا، نماز کی عادت پختہ نہیں ہے، چاہ کر بھی نماز نہیں پڑھ پاتے۔۔۔۔
جواب سے پہلے ایک چھوٹی سی وضاحت میں ماہر نفسیات ہوں اس حساب سے دیکھا جاۓ تو یہ سوال میرے شعبہ کا نہیں۔۔۔ اس لئے ہو سکتا ہے بہت سے لوگوں کو اعتراض ہو کہ میں نے اس ٹاپک کو کیوں چنا؟؟؟
میرا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ مزہب اور نفسیات ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔۔ اگر آپ مذہب پر عمل پیرا ہو تو آپ کے بہت سے نفساتی مسائل خود ہی حل ہو جاتے ہیں۔۔۔۔
اور اپ لٹریچر سرچ کر سکتے ہیں جس میں آپ کو مذہب اور نفسیات کے بیچ کے تعلق پر بہت سی ریسرچز ملیں گی۔۔
اب چلتے ہیں جواب کی جانب۔۔۔۔۔
سب سے پہلے تو کچھ نفسیاتی فوائد کی بات کر لیتے ہیں۔۔۔
👈ریسرچ سے یہ بات ثابت ہے کہ نماز کے دوران جو ہمارے پوسچرز ہوتے ہیں رکوع، سجدہ، التحیات یہ تمام وہی پوزیشنز ہیں جو یوگا میں کی جاتی ہے۔۔۔ اس لئے جیسے یوگا انسان کو ریلیکس کرتا ہے بالکل ویسے ہی نماز بھی انسان کو پرسکون کرتی ہیں ریلیکس کرتی ہے۔۔۔۔
👈 نماز کی مختلف پوزیشنز ہماری جسمانی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں ۔۔ بلڈ سرکولیشن,ڈائجسین ( Digestion) وغیرہ کو بہتر کرتی ہیں۔۔۔
👈 جو لوگ ریگولر نماز پڑھتے ہیں ان میں نفسیاتی امراض کی شرح کم ہے بانسبت ان کے جو کبھی کبھی یا بالکل بھی نماز نہیں پڑھتے۔۔
👈 نماز سے پہلے وضو انتہائی ضروری ہے وضو جہاں ہمیں جراثیم سے پاک کرتا ہے وہاں ہی ہمارے پریشر پوائنٹس کو ریلیکس کرتا ہے۔۔۔ جیسے گردن کے پیچھے اور کانوں کے پیچھے وغیرہ۔۔۔
👈 نماز انسان کو وقت کا پابند بناتی ہے کیونکہ آپ کو پتہ ہے کہ آپ نے یک فکس ٹائم کے درمیان ہی نماز پڑھنی ہے اسلئے اوقات کے پابند ہو جاتے ہیں۔۔۔
نماز:
جی تو آب بات کرتے ہیں کے عادت کیسے بنائیں اور پختہ کیسے کریں۔۔۔۔
#1
👈 سب سے پہلے تو آپ اپنے فون میں کوئی بھی صلاح ایپلیکیشن انسٹال کر لیں اور اس کی نوٹیفیکیشن آن کر لیں۔۔۔ ہر نماز کے وقت وہ آپ کو ریمانڈ کرواۓ گا۔۔ اور جیسے ہی نوٹیفکیشن آئیں سب کام چھوڑ کر بھاگ جائیں اور نماز پڑھ لیں۔۔۔
فکس کر لیں کے
⭐ فجر نہ پڑھیں تو ناشتے کی چھٹی
⭐ لنچ سے پہلے آپ نے نماز ظہر ادا کرنی ہے جب تک کر نہ لیں کھانا نہ کھائیں
⭐شام کی چائے کے لئے عصر کی نماز شرط ہے۔۔۔
⭐رات کا کھانا مغرب پڑھ کر بنایا جاۓ گا
اور عشا سے پہلے ڈنر نہیں کرے گے کیونکہ پھر سستی ہو جاتی ہے۔۔۔
عادت بنانے کے لئے اپنے اوقات اس طرح سیٹ کر لیں۔۔۔۔
#نماز
#2
گھر میں کسی اور کو ریسپانسیبیلٹی سونپ دے کہ جب وہ نماز پڑھے آپ کو ساتھ پڑھنا کا بولے اور جیسے ہی کوئی دوسرا آپ کو بولے آپ سب کام چھوڑ کر اس کے ساتھ نماز پڑھ لیں۔۔۔ یا آپ یہ عادت بنا لیں جو بھی گھر میں ہے اس کو بولے چلو اٹھو۔۔۔ اور اس طرح آپ بھی پڑھ لیں گے اور کوئی دوسرا بھی پڑھ لے گا
اپنے بچوں کو بھی ایسے ہی عادت ڈالیں نماز کی۔۔۔ ان کے ساتھ پڑھ کر۔۔۔
#پارٹ3 #نماز
#3
آپ میں سے کچھ لوگوں کو شاید میری اس بات پر اعتراض ہو لیکن ایک طریقہ یہ ہے:
ارادہ کر لیں کے پڑھنی ہے، پوری نہ پڑھے فرض پڑھ لیں، کھڑے ہو کر نہ پڑھے بیٹھ کر پڑھ لیں۔۔۔...
پڑھے تو سہی۔۔۔۔ شروع تو کرے۔۔۔ جب سکون ملنے لگے گا تو آپ خود لپک کر پانچ وقت کھڑے ہو گے جاۓ نماز پر اور پوری نماز ادا کریں گے۔۔۔
نہ پڑھنے سے کم پڑھنا بہتر۔۔۔
وہ کہتے ہیں نہ حاضری لگوا لیں پاسنگ مارکس تو مل ہی جائیں گے ڈسٹنکشن نہ بھی ملی تو۔۔۔۔مکمل غیر حاضری کو تو کبھی جسٹیفائی نہیں کر پاۓ گے۔۔۔۔
#نماز
#4
کوشش کریں چلتے پھرتے استغفار، درودشریف اور جو بھی دعائیں زبانی یاد ہے وہ پڑھتے رہیں اللّٰہ سے کنیکشن بنانے کا گراؤنڈ بنائیں ۔۔۔
بار بار خود کو یاد کرواۓ کے نماز پڑھنی ہے۔۔۔۔
نماز کا وقت جیسے ہو تو سستی نہ کریں کیونکہ پھر نماز رہ جاتی ہے۔۔۔۔
ایک چیز جس نے مجھے بہت فائدے دیا کہ میں دوسروں کو کہتی تھی کہ نماز میں پابندی کریں اور جیسے کہ سب جانتے ہیں کہ جو کام ہم خود نہیں کرتے وہ ہم دوسروں کو کرنا کا کہیں اس بات کی ممانعت ہے چاہے وہ نماز ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ اور ایسا کرنے سے آپ کے الفاظ میں تاثیر نہیں رہتی۔۔۔ اسلئے جب میری نماز قضا ہونے لگتی تو میں یہی سوچتی تھی کہ میں دوسروں کو راغب کر رہی ہوں اور خود گمراہ ہوں تو کیا میں اللّٰہ کے احکام کا مذاق بنا رہی ہوں۔۔۔۔
باقی قبر اور حشر کے حساب کتاب سے آپ سب واقف ہے۔۔۔
میرا ماننا ہے کہ خدا سے ڈر کر نہیں بلکہ خدا کی محبت میں نیکی کا کام کرنا چاہیے۔۔۔
لوگ آپ کے گناہوں پر آپ کو بہت ڈراتے ہیں قبر اور محشر سے لیکن رب کی عنایات دیکھ کر آپ کو کوئی نہیں کہتا کے اس کا شکر ادا کرو ۔۔
اپنے ارد گرد دیکھیں اللّٰہ کی رحمتیں اور نعمتیں دیکھیں اور پھر شکر بجا لانے کے لیے نماز کی پابندی کریں ۔۔
آپ کوشش کریں شاید ان میں سے کوئی بات آپ کے بھی کام آ جاجائیں۔۔