23/08/2023
اور شرمندگی تو تب ہوتی ہے*
*جب ہم کسی شخص کو سوچتے سوچتے نماز غلط پڑھ لیتے ہیں اور چوتھی رکعت کے بجائے دوسری رکعت میں سلام پھیر لیتے ہیں ثنا کے بعد سورت پڑھنا بھول جاتے ہیں*
🔻 *اور اس شخص کو زیادہ وقت دینے کے لئے نماز جلدی پڑھنے لگتے ہیں*
اور
💔 *پھر جب وہی شخص ہمارے دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے ہماری ہر لمحے کی محبت چاہت انتظار آنسو سب کو دھتکار کر آگے چلا جاتا ہے پھر ہم یقین نہیں کر پاتے اُس کے پیچھے بھاگتے ہیں*
🔅 *اپنی عزتِ نفس کو اُسکی ایک توجہ کے لیے اُسکے قدموں میں نچھاور کر دیتے ہیں* اور پھر یہ خواہش کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس محبت کو اپنے سر کا تاج بنالے
*لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ قدموں میں ڈالی گئی چیز سر کا تاج نہیں پیروں کی دھول بنا کرتی ہے۔۔*
❤️🩹🖋
کس نے آپ سے کہہ دیا کہ اللہ آپکی دعائیں قبول نہیں کرے گا
کیوں ذرہ سی دیر کو اللہ کا انکار سمجھ بیٹھے ہیں
ارے وہ تو بادشاہ کل کائنات ہے 😊
وہ تو ایسا بادشاہ ہے جو نامانگنے پر ناخوش ہوتا ہے
جو اگر مانگ لو تو پوری دنیا کو آپ کے قدموں میں رکھ دے
صبر رکھیں وہ دے گا کیونکہ وہی دے سکتا ہے
زندگی میں کچھ چلا جائے تو پریشان مت ہوا کریں
یاد رکھنا اللہ بہتر لے کر بہترین سے نوازنے پر قدرت رکھتا ہے