Virtual Quran Institute

Virtual Quran Institute We have experienced Qualified Teacher having 14 years physcial & online teching experience
(2)

Alhmdolillah A Mother's Review about Virtual Quran Institute
03/10/2026

Alhmdolillah A Mother's Review about Virtual Quran Institute

16/09/2026

الحمد للہ میری عادت ہے کہ جب بھی بچے گاڑی میں بیٹھتے ہیں میں انہیں گھر سے نکلنے کی،سفر کی دعا اور آیت الکرسی پڑھاتی ہوں اسی لیے جب بیٹا دو سال کا ہوا تو یہ دونوں دعائیں اور آیت الکرسی یاد کر لی تھی ۔ ماشا ءاللہ

16/09/2026

بہت خوشی ہوتی ہے جب چھوٹے بچے اپنی توتلی زبان سے کلمے یا دعائیں پڑھتے ہیں ۔
اس سے بڑی اور کیا سعادت ہو سکتی ہے کہ ہمیں اللہ پاک نے قرآن پاک پڑھنے اور پڑھانے والوں میں شامل کیا الحمد للہ۔۔

15/09/2026

اللہ سے ایسا تعلق بنا لیجیے… 🤍
کہ زندگی میں خوشی آئے تو سب سے پہلے اللہ یاد آئیں،
اور غم آئے تو سب سے پہلے اللہ یاد آئیں۔
کہتے ہیں نا،
جس سے محبت ہو، خوشی کے لمحے میں سب سے پہلے اسی کا خیال آتا ہے…
اور جو ہم سے محبت کرتا ہو، تکلیف کے وقت سب سے پہلے اسی کی یاد آتی ہے۔
تو کیوں نہ اپنے اللہ سے ایسا تعلق بنا لیں
کہ ہماری ہر خوشی کا پہلا شکر بھی اللہ ہو،
اور ہمارے ہر غم کی پہلی پکار بھی اللہ ہو۔ 🤲🏻
ہمیں دنیا میں سب سے بڑھ کر ہمارا ربِ کریم چاہتا ہے۔
ہم مانگیں تو وہ عطا کرنے والا ہے،
ہم روئیں تو وہ سننے والا ہے،
ہم بھٹک جائیں تو وہ راستہ دکھانے والا ہے،
اور ہم اس سے دور ہو جائیں تو بھی وہ ہمیں اپنی طرف لوٹنے کا موقع دیتا رہتا ہے۔
کتنی عجیب بات ہے…
جس رب نے ہمیں کبھی نہیں چھوڑا،
ہم اسی رب کو دنیا کی مصروفیات میں بھول جاتے ہیں۔
آئیے آج اپنے دل سے ایک عہد کریں:
خوشی میں اللہ کا شکر کریں گے،
غم میں اللہ سے مدد مانگیں گے،
تنہائی میں اللہ سے بات کریں گے،
اور ہر حال میں اللہ کو یاد رکھیں گے۔ 🌸
کیونکہ آخرکار
دل کا سکون نہ دنیا میں ہے، نہ لوگوں میں…
دل کا اصل سکون صرف اللہ کی یاد میں ہے۔ 🤍
یا اللہ! ہمیں اپنا ایسا بنا لے کہ ہمارے دل کو ہر حال میں سب سے پہلے تیرا ہی خیال آئے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲🏻✨

09/09/2026

A student learned Qalqalah Letters..

🌸 الحمدللہ! ایک اور پیاری بچی نے قرآنِ پاک مکمل کر لیا 🌸الحمدللہ رب العالمین! 🤍آج میرے لیے بہت خوشی اور شکر کا دن ہے کہ ...
03/09/2026

🌸 الحمدللہ! ایک اور پیاری بچی نے قرآنِ پاک مکمل کر لیا 🌸
الحمدللہ رب العالمین! 🤍
آج میرے لیے بہت خوشی اور شکر کا دن ہے کہ میری ایک اور پیاری سی اسٹوڈنٹ نے قرآنِ پاک مکمل کر لیا۔ 🥹❤️
جب یہ بچی میرے پاس آئی تھی تو اُس وقت صرف 6 سال کی تھی۔ اردو کا ایک لفظ بھی نہیں سمجھتی تھی، صرف انگلش بولتی اور سمجھتی تھی۔ شروع میں اسے پڑھنے کے لیے بٹھانا بھی ایک چیلنج تھا 😄 کبھی کوئی شرارت، کبھی کچھ اور… بس پڑھائی سے بچنے کے بہانے!
پھر میں نے اسے سختی کے بجائے بہت پیار، صبر اور کھیل کھیل میں قرآن پڑھانا شروع کیا۔ آہستہ آہستہ اس کا قرآن کے ساتھ انٹرسٹ بڑھنے لگا، یہاں تک کہ پھر وہ خود کلاس کے وقت کا انتظار کرنے لگی کہ "کب ٹائم ہوگا؟" 🥰
اور کلاس شروع ہوتے ہی پہلے پورے دن کی روٹین مجھے سناتی، پھر اطمینان سے قرآن پڑھتی۔ ❤️
آج الحمدللہ وہی ننھی سی بچی قرآنِ پاک مکمل کر چکی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ سورۃ الملک اور سورۃ یٰسین بھی حفظ کر چکی ہے، جبکہ اس وقت سورۃ الرحمٰن حفظ کر رہی ہے۔ 🌷📖
یہ سفر میرے لیے بھی بہت خوبصورت اور یادگار رہا۔ بچوں کو قرآن سکھانے میں صرف سبق نہیں، بلکہ محبت، صبر، وقت اور صحیح طریقہ بھی چاہیے ہوتا ہے۔ اور جب بچہ خود قرآن سے محبت کرنے لگے تو اس سے بڑھ کر استاد کے لیے خوشی کی بات کیا ہو سکتی ہے۔ 🥹❤️
اللہ پاک اس پیاری بچی کو قرآن کے ساتھ ہمیشہ جوڑے رکھیں، اسے دین پر ثابت قدم رکھیں، قرآن کو اس کے دل کا نور بنائیں اور دنیا و آخرت میں بے شمار کامیابیاں عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین 🤲🏻❤️
الحمدللہ ثم الحمدللہ! 🌸📖✨

ChatGPT — آپ کی مرضی، آپ کی تخلیق 🤍آج ChatGPT صرف سوالوں کے جواب دینے تک محدود نہیں رہا۔ آپ اپنی پسند، خیال اور تخیل کے ...
30/08/2026

ChatGPT — آپ کی مرضی، آپ کی تخلیق 🤍
آج ChatGPT صرف سوالوں کے جواب دینے تک محدود نہیں رہا۔ آپ اپنی پسند، خیال اور تخیل کے مطابق تصویر بنوانے کے لیے بھی تفصیلی ہدایات دے سکتے ہیں۔
بس اپنی مطلوبہ specifications بتائیں—لباس کیسا ہو، کردار کتنے ہوں، انداز کیا ہو، بیک گراؤنڈ کیسا ہو، رنگ اور لائٹنگ کیسی ہو—اور AI آپ کے خیال کو ایک خوبصورت تصویر میں ڈھال سکتا ہے۔
یعنی جو تصور ذہن میں ہو، اسے الفاظ میں بیان کریں اور اپنی مرضی کی تخلیق حاصل کریں۔ ✨
نوٹ: Ai contant not a real pic

28/08/2026

Friday is the test day of All memorized surah..

بَلَغَ العُلیٰ بِکَمالِہٖکَشَفَ الدُّجیٰ بِجَمالِہٖحَسُنَت جَمیعُ خِصالِہٖصَلُّوا عَلَیہِ وَآلِہٖ❤آپ ﷺ اپنے کمال سے بلند...
25/08/2026

بَلَغَ العُلیٰ بِکَمالِہٖ
کَشَفَ الدُّجیٰ بِجَمالِہٖ
حَسُنَت جَمیعُ خِصالِہٖ
صَلُّوا عَلَیہِ وَآلِہٖ
❤
آپ ﷺ اپنے کمال سے بلندیوں تک پہنچ گئے،
آپ کے جمال سے تاریکیاں دور ہو گئیں،
آپ کی تمام صفات حسین ہیں،
پس آپ ﷺ اور آپ کی آل پر درود بھیجو۔

18/02/2026

Address

Main
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Virtual Quran Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share