The General Institute for Qur'anic Education

The General Institute for Qur'anic Education online

جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی فضیلت
23/07/2026

جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی فضیلت







فجر کی دو سنتوں کی فضیلت۔۔۔۔۔۔۔۔
18/07/2026

فجر کی دو سنتوں کی فضیلت
۔
۔
۔
۔
۔۔
۔
۔

حسنِ اخلاق، ایمان کی خوبصورتی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"مؤمن وہ ہے جس سے لوگوں کو بھلائی پہنچے۔"ایک مسلمان کی پہچان صرف ...
13/07/2026

حسنِ اخلاق، ایمان کی خوبصورتی ہے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"مؤمن وہ ہے جس سے لوگوں کو بھلائی پہنچے۔"
ایک مسلمان کی پہچان صرف عبادت نہیں، بلکہ اس کا اخلاق، نرمی، حسنِ سلوک اور دوسروں کے لیے خیرخواہی بھی ہے۔ آئیے آج عہد کریں کہ ہم اپنے اخلاق کو رسول اللہ ﷺ کی سنت کے مطابق سنواریں گے۔
اللّٰہمَّ حَسِّنْ أَخْلَاقَنَا وَاجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ۔ آمین
مزید اسلامی پوسٹس، احادیث اور قرآنی تعلیمات کے لیے ہمارا پیج The General Institute for Qur'anic Education ضرور فالو کریں۔

#حدیث #اسلام #سنت #اخلاق #قرآن

اخلاق ہی مومن کی اصل پہچان ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بہترین مومن وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ آئیے اپنے کردار، زب...
12/07/2026

اخلاق ہی مومن کی اصل پہچان ہے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بہترین مومن وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ آئیے اپنے کردار، زبان اور معاملات کو قرآن و سنت کے مطابق سنواریں، کیونکہ اچھے اخلاق ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں حسنِ اخلاق عطا فرمائے۔ آمین۔
📖 مزید قرآنی تعلیم، احادیث اور اسلامی رہنمائی کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔

ایمان کی تکمیل: انسان کا ایمان صرف عبادات (نماز، روزہ وغیرہ) سے ہی مکمل نہیں ہوتا، بلکہ اس کی اصل تکمیل بہترین اخلاق سے ...
11/07/2026

ایمان کی تکمیل: انسان کا ایمان صرف عبادات (نماز، روزہ وغیرہ) سے ہی مکمل نہیں ہوتا، بلکہ اس کی اصل تکمیل بہترین اخلاق سے ہوتی ہے۔معاشرتی رویہ: دوسروں کے ساتھ نرمی، خوش اخلاقی، سچائی اور ہمدردی سے پیش آنا ہی سچے مومن کی نشانی ہے۔بہترین نمونہ: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود اخلاق کے اعلیٰ ترین مرتبے پر فائز تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کو بھی اسی کی تلقین فرمائی ہے۔



















09/07/2026

دل کو زندہ رکھنے کا بہترین ذریعہ اللہ کا ذکر ہے۔

درودِ شریف وہ عظیم عبادت ہے جس سے دلوں کو سکون، گناہوں کی معافی، درجات کی بلندی اور نبی کریم ﷺ کی شفاعت کی امید نصیب ہوتی ہے۔

آئیے! آج ہی کثرت سے درودِ پاک پڑھنے کی عادت بنائیں۔


The General Institute for Qur'anic Education

عاشوراء کے روزے اور عاشوراء کے دن اہل عیال پر خرچ میں وسعت کرنے کا حکم عاشورہ (دسویں محرم) کا روزہ ابتدائے اسلام میں فرض...
20/06/2026

عاشوراء کے روزے اور عاشوراء کے دن اہل عیال پر خرچ میں وسعت کرنے کا حکم

عاشورہ (دسویں محرم) کا روزہ ابتدائے اسلام میں فرض تھا، لیکن رمضان کے روزوں کے فرض ہونے کے بعد اس کی فرضیت منسوخ ہوگئی، البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے روزے فرض ہونے کے بعد بھی اس روزے کا اہتمام فرمایا ہے، اس لیے اس کا رکھنا مسنون ومستحب ہے، اور یہ روزہ پچھلے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے، وفات سے پہلے والے سال جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا گیا کہ یہود بھی شکرانہ کے طور پر عاشورہ کا روزہ رکھتے ہیں تو آپ ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا تھا کہ:"اگر میں آئندہ سال تک زندہ رہا تو نویں کا روزہ بھی رکھوں گا"، جب کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ :"عاشورہ کے دن روزہ رکھو اور یہود کی مخالفت کرو، اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد کا روزہ بھی رکھو"، لہٰذا فقہاءِ کرام نے عاشورہ کے ساتھ نو محرم کے روزہ کو مستحب قرار دیا ہے، اور مشابہتِ یہود کی بنا پر صرف عاشورہ کا روزہ رکھنے کو مکروہِ تنزیہی قرار دیا ہے، اس لیےدسویں کے ساتھ نویں یا گیارہوں کا روزہ رکھنا بھی بہتر ہے، تاکہ اس عبادت کی ادائیگی میں یہود کے ساتھ مشابہت نہ رہے، تاہم اگر کسی بنا پر تین یا دو روزے رکھنا دشوار ہو تو صرف عاشورہ کا روزہ رکھ لینا چاہیے؛ تاکہ اس کی فضیلت سے محرومی نہ ہو۔ حضرت علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : عاشوراء کے روزہ کی تین شکلیں ہیں: (۱) نویں، دسویں اور گیارہویں تینوں کا روزہ رکھا جائے، (۲) نویں اور دسویں یا دسویں اور گیارہویں کا روزہ رکھا جائے، (۳) صرف دسویں تاریخ کا روزہ رکھا جائے۔ ان میں پہلی شکل سب سے افضل ہے، اور دوسری شکل کا درجہ اس سے کم ہے، اور تیسری شکل کا درجہ سب سے کم ہے، اور تیسری شکل کا درجہ جو سب سے کم ہے اسی کو فقہاء نے کراہتِ تنزیہی سے تعبیر کردیا ہے، ورنہ جس روزہ کو آپ ﷺ نے رکھا ہو اور آئندہ نویں کا روزہ رکھنے کی صرف تمنا کی ہو اس کو کیسے مکروہ کہا جاسکتا ہے۔

۲)عاشوراء (دس محرم) کے روز اپنے اہل و عیال پر رزق کی وسعت اور فراوانی کی ترغیب وارد ہوئی ہے، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ راویت کرتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: "جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل و عیال کے خرچ میں وسعت اختیار کرے تو اللہ تعالی سارے سال اس کے مال و زر میں وسعت عطا فرمائے گا۔ حضرت سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس کا تجربہ کیا تو ایسا ہی پایا"۔
#عاشورہ #روزہ

17/06/2026

کیا آپ اپنے بچوں کو قرآن پاک کی بہترین تعلیم دلوانا چاہتے ہیں؟ 📖✨

بہیثیت مسلمان، ہمارے بچوں کی کامیابی دین اور دنیا دونوں میں چھپی ہے۔ The General Institute for Qur'anic Education لایا ہے ایک ایسا تعلیمی پلیٹ فارم جہاں آپ کے بچے گھر بیٹھے تجربہ کار اساتذہ سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

ہماری خصوصیات:
🎯 تجوید و قراءت: مخارج کی درستگی کے ساتھ قرآنی تعلیم۔

🎓 اہل اور تجربہ کار اساتذہ: بچوں کی نفسیات کے مطابق دوستانہ ماحول۔

🗓️ لچکدار اوقات (Flexible Timings): آپ کے شیڈول کے مطابق کلاسز۔

🏡 گھر بیٹھے آن لائن کلاسز: مکمل توجہ اور محفوظ ماحول۔

🌟 آج ہی اپنے بچے کی روشن اور باادب زندگی کی بنیاد رکھیں۔

🎁 فری ٹرائل کلاس کے لیے ابھی نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں یا ہم سے رابطہ کریں!

Blessed Friday (Jumu'ah Mubarak)  May Allah accept our prayers and fill our lives with peace, guidance, and blessings.
12/06/2026

Blessed Friday (Jumu'ah Mubarak) May Allah accept our prayers and fill our lives with peace, guidance, and blessings.

اعتکاف کی فضیلت
08/03/2026

اعتکاف کی فضیلت

Address

Islamabad
04403

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The General Institute for Qur'anic Education posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to The General Institute for Qur'anic Education:

Shortcuts

Share

Category