14/05/2024
ریاستی مشینری چلانے والے افراد بیوروکریٹس کہلاتے ہیں۔ مقابلے کا امتحان پاس کر کے یہ لوگ اعلی عہدوں پر فائز ہوتے ہیں۔یہ امتحان سنٹرل سپیریئر سروسز(CSS)کہلاتا ہے۔ ہمیشہ مستقل مزاج نوجوان سی ایس ایس میں حصہ لیتے ہیں۔ ہر نوجوان اس مقابلہ میں تین مرتبہ شریک ہو سکتا ہے۔
اس امتحان میں شامل ہونے کیلئے جہاں محنت اور لگن سے پڑھنا ضروری ہوتا ہے وہیں فیسز کی ادائیگی کیلیے وسائل کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے مالدار لوگ ہی اس میں زیادہ تر شرکت کرتے ہیں۔
کچھ نوجوان علماء بھی بیوروکریسی کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں مگر اکیڈمیز کی بھاری بھر کم فیسیں، ہاسٹل اور کھانے کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
ایسے علماء کو سی ایس ایس کی تیاری اب ہم کروائیں گے۔ پڑھائی سے لے کر قیام و طعام اور دیگر سہولیات مفت فراہم کریں گے۔ ان جوانوں کے ذمہ ایک ہی کام ہوگا۔ خوب محنت کریں۔یکسوئی سے پڑھیں اور اپنا مستقبل سنواریں۔
اعجاز حسین
پرنسپل: تدبیر انسٹی ٹیوٹ
جامعہ محمدیہ اسلام آباد
لنک برائے رجسٹریشن
https://forms.gle/QbhSLxbzHVygnsQc7