Sidra-tul-Muntaha Online Quran Academy

Sidra-tul-Muntaha Online Quran Academy

Share

Online Quran Institution

A Getway to Learn The Holy Quran Online at Home.

علم أطفالك القرآن والقران سوف یعلمھم کل شیء*
Teach your kids Quran & Quran will Teach Them Every Thing

25/07/2025

قحط اور بھوک نے نئی جنگ مسلط کردی

27/03/2025

`جمعہ کی رات اور طاق رات`

"اگر جمعہ کی رات کسی طاق رات سے مل جائے تو اس کے شبِ قدر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔"
ابن رجب الحنبلی رحمه اللہ

"اگر جمعہ کی رات آخری عشرے کی کسی طاق رات سے موافق ہو جائے تو اس کے شبِ قدر ہونے کا قوی امکان ہے، ان شاء اللہ۔"
شیخ الاسلام ابن تیمیة رحمه اللہ

"بعض اہل علم کہتے ہیں کہ اگر طاق راتوں میں سے کوئی رات جمعہ کی رات سے مل جائے تو وہ شبِ قدر ہونے کے زیادہ قریب ہوتی ہے۔ اس لیے ان راتوں میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے، خاص طور پر ایسی رات میں، تاکہ ہم اس کے خیر و برکت سے محروم نہ رہیں۔"
شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ

27/03/2025

بچوں کی دینی تربیت، والدین کی ذمہ داری:
حدیثِ مبارکہ: 1
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
”أَكْرِمُوا أَوْلَادَكُمْ , وَأَحْسِنُوا أَدَبَهُمْ.“
”تم لوگ اپنی اولاد کے ساتھ حسن سلوک کرو، اور انہیں بہترین ادب سکھاؤ۔“
سنن ابن ماجه، كتاب الأدب، حدیث نمبر: 3671

حدیثِ مبارکہ:2
حضرت سَبْرَہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
”مُرُوا الصَّبِيَّ بِالصَّلَاةِ إِذَا بَلَغَ سَبْعَ سِنِينَ، وَإِذَا بَلَغَ عَشْرَ سِنِينَ فَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا.“
”بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز پڑھنے کا حکم دو، اور جب دس سال کے ہو جائیں تو اس (کے چھوڑنے) پر انہیں مارو۔“
سنن ابي داود، كِتَاب الصَّلَاةِ، حدیث نمبر: 494

25/03/2025

اللَّهمَ إغفِر للمُسلِمِيَن وَ المُسلِمَات وَالمُؤمِنيَن وَ المُؤمِنَات الأحْيَاء مَنهُم وَالَأموَات، سُبْحَان الله، والْحَمْدُ الله ولا إلَهَ إلاالله، والله أكْبَر،ولا حَوْلَ ولا قُوَّةَ إِلا بِالله

13/02/2025

شب برات کیا ہے؟
شب برات اسلامی تقویم کے مطابق شعبان کی 15ویں رات کو کہا جاتا ہے۔ اس رات کو "لیلۃ البراءت" (نجات کی رات) بھی کہتے ہیں، جس کے معنی گناہوں سے مغفرت اور اللہ کی رحمت کے نزول کے ہیں۔ اس رات کی فضیلت اور اس سے متعلق احکامات کو سمجھنے کے لیے درج ذیل نکات پیش کیے جاتے ہیں:
---

1. شب برات کی تعریف اور اہمیت

- وقت: یہ رات شعبان کے مہینے کی 14 اور 15 تاریخ کی درمیانی شب ہوتی ہے۔

-معنیٰ: "براءت" عربی لفظ ہے جس کے معنی "نجات" یا "بَری ہونا" ہیں۔ اس رات کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو گناہوں سے پاک کرتے ہیں اور رزق، عمر، اور دیگر امور کا فیصلہ فرماتے ہیں۔

31/12/2024

آمین.......

07/09/2024

Contact for learning (of your kids) the Quran with Tajweed by Expert Female Quran Teachers (Qaria)

22/08/2024

*`غسل کے فراٸض:`*

*غسل کے تین فراٸض ہیں*

`1. کلی کرنا`
`2. ناک میں پانی ڈالنا`
`3. تمام بدن پر پانی بہانا`

💝💝💝💝
*غسل کی سنتیں*
*غسل کی پانچ سنتیں ہیں*

1. دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
2. استنجا کرنا
3. نیت کرنا
4. وضو کرنا
5. تمام بدن پر پانی بہانا

💝💝💝💝
*وضو کے فراٸض*
*وضو کے چار فرض ہیں*

1. منہ دھونا
2. کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا
3. چوتھاٸی سر کا مسح کرنا
4. ٹخنوں سمیت دونوں پاٶں دھونا

💝💝💝💝
*وضو کی سنتیں*
*وضو کی تیرہ سنتیں ہیں*
1. نیت کرنا
2. بسم اللہ پڑھنا
3. تین بار دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
4. مسواک کرنا
5. تین بار کلی کرنا
6. تین بار ناک میں پانی ڈالنا
7. ڈاڑھی کا خلال کرنا
8. ہاتھ پاٶں کی انگلیوں کا خلال کرنا
9. ہر عضو کو تین بار دھونا
10. ایک بار تمام سر کا مسح کرنا
11. ترتیب سے وضو کرنا
12. دونوں کانوں کا مسح کرنا
13. پے در پے وضو کرنا

💝💝💝💝
*نواقض وضو*
*وضو آٹھ چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے*
1. پاخانہ پیشاب کرنا
2. ریح یعنی ہوا کا نکلنا
3. خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا
4. منہ بھر کے قے کرنا
5. بیہوش ہو جانا
6. لیٹ کر یا ٹیک لگا کر سو جانا
7. دیوانہ ہو جانا
8. نماز میں اونچا ہنسنا

💝💝💝💝
*تیمم کے فراٸض*
*تیمم کے تین فراٸض ہیں*

1. نیت کرنا
2. کہنیوں سمیت ہاتھوں کا مسح کرنا
3. چہرے کا مسح کرنا

💝💝💝💝
*نماز کی شرائط*
*نماز کی سات شرائط ہیں*

1. بدن کا پاک ہونا
2. کپڑوں کا پاک ہونا
3. جگہ کا پاک ہونا
4. ستر کا چھپانا
5. قبلہ کی طرف منہ کرنا
6. نماز کا وقت ہونا
7. نماز کی نیت کرنا

💝💝💝💝
*نماز کے فراٸض*
*نماز کے چھے فرض ہیں*

1. تکبیر تحریمہ کہنا
2. قیام کرنا
3. قرأت کرنا
4. رکوع کرنا
5. سجدہ کرنا
6. آخری قعدہ تشھد کی مقدار بیٹھنا

💝💝💝💝
*نماز کے واجبات*
*نماز کے چودہ واجبات ہیں*

1. فرض کی پہلی دو رکعتوں کو قرأت کیلۓ متعین کرنا
2. فرض نماز کی آخری دو رکعتوں کے علاوہ باقی ہر رکعت میں سورة الفاتح پڑھنا
3. فرض نماز کی آخری رکعتوں کے علاوہ سورہ الفاتحہ کے بعد کوٸی چھوٹی سورت یا تین آیات پڑھ
4. سورة الفاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا
5. قومہ کرنا
6. جلسہ کرنا
7. دونوں قعدوں میں تشھد پڑھنا
8. ترتيب قاٸم رکھنا
9. تعدیل ارکان
10. جہری نمازوں میں جہر کرنا اور سری نمازوں میں آہستہ آواز میں پڑھنا
11. قعدہ اولی
12. لفظ سلام سے نماز سے باہر نکلنا
13. وتروں میں دعاۓ قنوت پڑھنا
14. عیدین میں چھ زائد تکبیریں کہنا

💝💝💝💝
*نماز جنازہ کے فراٸض*
*نماز جنازہ کے دو فرض ہیں*

1. چار تکبیریں کہنا
2. قیام کرنا

💖💖💖💝
*کھانے کے آداب*
1. ہاتھ دھو کر کھانا
2. کھانے کی دعا پڑھنا یعنی بسم اللہ وعلٰی برکت اللہ پڑھنا
3. اپنے سامنے سے کھانا
4. دسترخوان بچھا کر کھانا
5. برتن پر جھک کر نہ کھانا
6. برتن کو صاف کرنا
7. مسنون طریقہ سے بیٹھ کر کھانا
8. کھانا کھانے کے بعد کی دعا پڑھنا یعنی الحمد للہ الذی اطعمنا و سقانا و جعلنا من المسلمین پڑھنا
9. اکرام مسلم کرنا
10. کھانے کے بعد ہاتھ دھونا

💝💝💝💝
*پانی پینے کے آداب*

1. بسم اللہ پڑھ کر پینا
2. دیکھ کر پینا
3. بیٹھ کر پینا
4. تین سانسوں میں پینا
5. ہر سانس کے بعد الحمد للہ کہنا
6. پینے کے بعد الحمد للہ پڑھنا

*سونے کے آداب*
1. باوضو ہو کر سونا
2. مسنون اذکار یعنی سورہ الفاتحہ . آیتہ الکرسی . سورة حم السجدہ . سورة الملک . سورة الاخلاص . سورة الفلق . سورة الناس پڑھنا
3. بستر کو جھاڑ کر بچھانا
4. سونے سے پہلے سونے کی دعا پڑھ کر سونا یعنی اللھم باسمک اموت و احیٰ
5. سونے سے پہلے مسواک کرنا
6. داٸیں کروٹ سونا
7. قبلہ کی طرف منہ کر کے سونا
8. تہجد کی نیت کر کے سونا
9. مسنون طریقہ پر سونا یعنی قبلہ کی طرف منہ کر کے دایاں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر اور بایاں ہاتھ کولہے کے اوپر رکھ کر ٹانگوں میں تھوڑا خم کر کے سونا ...

14/08/2024

”اے میرے رب!
اس سر زمین کو امن کی سر زمین بنادے!“
(البقرہ۔126)

وطن روحِ مَن!♥️
ہیں دلیلیں تیرے خلاف مگر سوچتی ہوں تیری حمایت میں 🇵🇰

08/08/2024

وہ شہر محبت جہاں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں وہاں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے 😍

06/08/2024

𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧 𝐁𝐲 💯
Best Quran Tutor🏆

⭐Quran Classes for female (woman) & Kids
𝐓𝐚𝐣𝐰𝐞𝐞𝐝 | 𝐑𝐞𝐜𝐢𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 | 𝐓𝐚𝐟𝐬𝐞𝐞𝐫 | 𝐏𝐫𝐚𝐲𝐞𝐫𝐬 & 𝐇𝐚𝐝𝐢𝐭𝐡
English & Urdu Spoken Tutors
Join us today and experience the beauty of Learning the Quran with us. 💬
🔖 *50%*
discount.
♻Admissions are open in Sidra-tul-Muntaha Online Quran Academy .

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad

Opening Hours

Monday 21:00 - 06:00
Tuesday 21:00 - 06:00
Wednesday 21:00 - 06:00
Thursday 21:00 - 06:00