AIOU Islamabad followed

AIOU Islamabad followed

Share

AIOU B.ed .M.ed BA assignment and others more information .assignment .theses research project

15/02/2023
25/10/2022

*ضروری معلومات بسلسلہ حصولِ ڈگری/رزلٹ کارڈ AIOU۔۔۔*
***********************
وہ تمام سٹوڈنٹس جن کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ڈگری مکمل ھو چکی ھے اور ان کو ابھی تک اپنا رزلٹ کارڈ یا ڈگری نہیں ملی تو وہ اپنے رزلٹ کارڈ/ڈگری کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل باتوں پہ عمل کریں۔۔۔

********************
*برائے رزلٹ کارڈ/ڈی ایم سی*

اگر آپ کی ڈگری کے دوران آپ کا کوئی بھی کوڈ
*(Fail یا R/E)*
نہ ہوا ہو تو یونیورسٹی آپ کا رزلٹ کارڈ خود آپ کے پتہ پر بھیج دےگی۔۔۔
لیکن اگر آپ کا کوئی کوڈ
*(Fail یا R/E)*
ہوا ہوگا تو یونیورسٹی آپ کا رزلٹ کارڈ نہیں بھیجے گی۔۔۔
*اس کیلئے جب آپ ڈگری کیلئے اپلائی کریں گے تو
*(Fail یا R/E)*
کے ہر کوڈ کی اضافی فیس ڈگری فیس کے ساتھ جمع کروانی ہوگی اس کے بعد یونیورسٹی آپ کا رزلٹ کارڈ بھیج دے گی۔۔۔
*R/E...(Re-Appear in Exam)*

******************
*برائے حصول ڈگری/سند*

◼سب سے پہلے ویب سائیٹ سے ڈگری فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور احتیاط سے فِل کریں
*(خاص کر اپنے نام کے سپیلنگ اور تاریخ پیدائش ٹھیک سے لکھیں کیونکہ یہی نام اور تاریخ پیدائش آپ کی ڈگری پہ لکھا جائے گا)*
◼اس کے بعد AIOU کی ویب سائیٹ سے آن لائن چالان جنریٹ کر کے پرنٹ نکال کے متعلقہ ڈگری کی فیس متعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔ (مگر ڈگری فارم کی بیک سائیڈ پہ متعلقہ ڈگری والی فیس دیکھ کر اٍسی کے مطابق چالان پہ فیس ٹھیک کر لیں)
■متعلقہ ڈگری کی نارمل فیس اور ارجنٹ فیس سے ڈگری آنے میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑتا لہذا نارمل فیس ک ساتھ ڈگری کیلئے اپلائی کریں اور اپنے پیسے بچائیں۔۔۔.

◼️ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنی ڈگری کے تمام سمسٹر وائز رزلٹ کا پرنٹ نکالیں۔
◼️ ڈگری فارم پہ رزلٹ کارڈ سمسٹر وائز درج کریں مطلب جو کوڈ جس سمسٹر میں پاس کیا اسکو فارم میں اسی ترتیب سے درج کریں۔
◼ڈگری فارم کے ساتھ جمع کرائے گئے AIOU والے اوریجنل چالان، میٹرک سے لے کر اپنی تمام ڈگریوں کے رزلٹ کارڈ اور اسناد دونوں کی تصدیق شدہ کاپیاں، ڈومیسائل اور شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی اور AIOU سے پاس کردہ ڈگری کا ویب سائیٹ سے سمسٹر وائز رزلٹ کا پرنٹ نکال کر تمام ڈاکومنٹس کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ارسال کریں۔
*نوٹ۔۔۔*
◼️ آپ کی سابقہ تمام ڈگریوں کی اسناد آپ کے پاس ہونا لازمی ہیں ورنہ یونیورسٹی آپ کو آپ کی ڈگری نہیں بھیجے گی۔

19/10/2022

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی
نئے طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 8نومبرتک داخلہ لے سکتے ہیں، جاری طلبہ 15نومبر تک انرولمنٹ کرسکیں گے۔سید ضیاء الحسنین

اسلام آباد 18۔اکتوبر( )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2022ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے اے ڈی ای، بی ایڈ، بی ایس(او ڈی ایل)بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی بی اے، ڈپلومہ پروگرامز،ر پوسٹ گریجویٹ پروگراموں اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق نئے طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 8نومبر تک داخلہ لے سکتے ہیں جبکہ پہلے سے داخل طلبہ(جاری طلبہ) 15۔نومبر تک انٹرولمنٹ کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد داخلے کے خواہشمند طلبہ کو ایک اور موقع فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ حصول علم کا خواہشمند ایک بھی فرد محروم نہ رہ جائے۔
تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ( www.aiou.edu.pk )پر دستیاب ہیں۔داخلہ فارم آن لائن موڈ کے تحت بھی جمع کیا جاسکتا ہے۔


(ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز)

Photos from AIOU Islamabad followed's post 14/10/2022

Available all books.....Aiou.delivery all Pakistan.

14/10/2022

امتحانات الرٹ !

ایسوسی ایٹ ڈگری ( بی اے )، بی کام، بی ایس چار سالہ، بی ایڈ او ADE کے امتحانات 17 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں۔ رول نمبر سلپس آپ کے CMS اکائونٹ میں اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی رول نمبر سلپ خود نکال کر پرنٹ نکلوا لیں ۔
امتحانی سنٹر میں رول نمبر سلپ کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ماسٹر/ ایم ایڈ کے امتحانات نومبر میں ہوں گے

14/10/2022

*AIOU*
تمام پروگراموں کی فیس تفصیلات۔۔
BA and BCOM A.D
Fresh Admission Fee 4400/-
2nd Semester Fee 4100/-
3rd Semester Fee 4100/-
4rd Semester Fee 4100/-
Master Continue Student Fee
MA History
2nd = 11,750/-
3rd = 14,000/-
4th = 14,000/-
MLIS
2nd = 11,750/-
3rd = 14,000/-
4th = 9,500/-
MCOM
2nd = 23,000/-
3rd = 23,000/-
4th = 27,500/-
MSC Pakistan Studies
2nd = 11,750/-
3rd = 11,750/-
4th = No Offer
MA Sociology/-
2nd = 11,750
3rd = 14,000/-
4th = 9,500/-
MA Economics
2nd = 11,750/-
3rd = 14,000/-
4th = No Offer
MSC Mass Com
2nd = 14,000/-
3rd = 9,500/-
4th = 9,500/-
MSC Gender & Women Studies
2nd = 14,000/-
3rd = 14,000/-
4th = 9,500/-
MA Urdu
2nd = 14,000/-
3rd = 14,000/-
4th = 14,000/-
MA Islamic studies
2nd = 14,000/-
3rd = 14,000/-
4th = No Offer
MA Education
2nd = 14,000/-
3rd = 9,500/-
4th = 9,500/-
MA Special Education
2nd = 9,500/-
3rd = 14,000/-
4th = 9,500/-

18/02/2022

اسلام وعلیکم
تمام ساتھیوں کو۔اسائنمنٹ اپلوڈ لنک 20 تک اپڈیٹ ہو جائے گا۔اور اسائنمنٹ ڈیٹ آگے بڑھا دی گئی ہے۔زرائعے کے مطابق 5 مارچ فسٹ اسائنمنٹ کی لاسٹ تاریخ ہو گی۔تمام ساتھی سکون اور آرام سے رہیں اور پریشان مت ہوں۔اسلام وعلیکم
تمام ساتھیوں کو۔اسائنمنٹ اپلوڈ لنک 20 تک اپڈیٹ ہو جائے گا۔اور اسائنمنٹ ڈیٹ آگے بڑھا دی گئی ہے۔زرائعے کے مطابق 5 مارچ فسٹ اسائنمنٹ کی لاسٹ تاریخ ہو گی۔تمام ساتھی سکون اور آرام سے رہیں اور پریشان مت ہوں۔

18/02/2022

* *
* *

*ٹیچنگ پریکٹس کے لیے فیس ٹو فیس ورکشاپس:*

8607، 8608 اور دیگر تمام ٹیچنگ پریکٹس ورکشاپس روبرو *(فیس ٹو فیس)* منعقد کی جائیں گی۔
*28 فروری 2022* تک شیڈول اور مقامات *( سنٹرز )* کا اعلان کیا جائے گا اور طلباء کو جلد ہی اطلاعی خطوط بھیجے جائیں گے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Islamabad