30/06/2024
"""". . . . . پیر کامل صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم. . "
عمیرہ احمد پاکسنان کی مایہ ناز ناول نگار اور ڈرامہ نگار ہیں ۔۔۔۔ان کے ڈرامے جو سکرین پر نشر ہوتے اکثر کافی حد تک امید سے زیادہ دیکھے اور پسند کئے جاتے ہیں ۔جیسا کہ "زندگی گلزار ہے" ۔۔
صنف آہن جس میں انہوں نے صنف نازک کو صنف آہن بنا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کے ناول بھی کافی حد تک برتری حاصل کر چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ شہرت پانے والے " پیر کامل اور آب حیات مانے جاتے ہیں۔۔۔۔۔
پیر کامل کی بات کرنے جارہے ہیں ۔۔۔
پیر کامل اک ایسا ناول ہے جس کو اگر کوئی غیر مسلم پڑھے تو اول تو وہ اسلام قبول کرنے پر مجبور ہوگا دوسری صورت میں وہ اسلام اور محمد مصطفےٰ کی ذات اقدس سے متاثر ہوگا ۔۔۔کیوں کہ اس میں اک قادیانی لڑکی ہوتی ہے جس کو اک لڑکے سے محبت صرف اسلئے ہوتی ہے کیوں کہ وہ لڑکا ایک نعت خواں تھا اور اس کی آواز بہت سریلی اور پرکشش تھی ۔۔جب وہ پڑھتا تھا احمد ندیم قاسمی کی نعت ۔۔۔۔
"کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
اس کی دولت ہے فقط نقش کف پا تیرا"
یہ سن کے لڑکی کے دل میں اسلام کیلئے انوکھی محبت رونما ہوتی تھی۔۔۔
ساتھ ہی ایک لڑکا تھا جو اپنی زندگی میں کامیاب ترین تھا مگر ہمیشہ اس کو چین نہیں تھا کیوں کہ وہ تجسس میں تھا کہ درد کی انتہا کیا ہے ۔۔خوشی کی انتہا کیا ہے ۔۔۔۔جہنم سے آگے کیا ہے ۔۔۔یہں کچھ سوالوں کے جواب کی کھوج میں اس نے بہت دفعہ جان کی بازی لگائ ۔۔۔
What is next to the pain ...??
What is next to ecstacy ...???
What is next to nothingness..??
What is next to the hell...??
لڑکی جس کے دل میں محمد مصطفیؐ کیلئے محبت پیدا ہوتی ہے اور لڑکا جو اپنی زندگی میں یر چیز کی آخری حد کی تلاش میں ہے ۔۔ان کے ساتھ آگے کیا ہوتا ہے جاننے کیلئے ناول ضرور پڑھئے گا۔۔۔۔
پیر کامل کو جہاں تک میں نے پڑھا میں اتنا کہوں گا ہر نوجوان کو پڑھنا چاہئے کیوں کہ اس میں معاشرتی برائیوں سے واقفیت کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت بھی ہوتی ہے۔۔۔۔
آپ کا کیا خیال ہے۔۔۔۔۔۔؟؟؟