23/06/2025
ہم ڈی جی صاحب کے اس بیان کو حرف آخر مانتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں ان تنظیموں کے خلاف مکمل ایکشن لیں اور کسی قسم کی ان ظالموں سے رعایت نہ کی جائے اور انہیں نشان عبرت بنائیں جو اپنی جنت پکی کرنے کی خاطر لاکھوں معصوموں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔
حال ہی میں کش میر اور فل سطین اس کی زندہ مثالیں ہیں جہاں پر چند بے وقوف تنظیموں نے اپنے پنجے گاڑے تو آج وہی علاقے کش میر ہوں یا فلس طین ہوں وہاں کے مکین جہنم جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں صرف انہی تنظیموں کی حماقتوں کی وجہ سے اور جنہوں نے جنگ چھیڑی ان کی اپنی لاشیں یا تو قطر کے فائیو سٹار ہوٹل یا ایران کے فائو سٹار مہنگے ترین ہوٹلوں میں ملی ہیں یہ کون سا جہاد ہے کہ عوام الناس کو جہنم میں جھونک کر خود ملکوں کے دورے کرتے پھرو تو اس لیے ہم اس بیان کی خوب تائید کرتے ہیں اور اپنی فوج اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہر ایسی تنظیم ہر ایسا گروہ ہر ایسا فرد جو اس جہاد یعنی فساد فی الارض کی کوشش کرے اس کو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔