31/07/2024
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ
اسرائیل نے تہران میں اسٹرائیک کر کے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو شہید کر دیا۔ 💔💔💔
03/02/2024
```سورہ یوسف ہمیں سکھاتی ہے کہ
• خواب سچے بھی ہوتے ہیں!
• بیمار صحتیاب بھی ہوتے ہیں!
• کھوئے ہوئے مل جاتے ہیں!
• سورہ یوسف بہت خوبصورت ہے
یہ ہمیں سکھاتی ہے کہ قریب ترین لوگ آپ کو دھوکہ دے سکتے ہیں، ٹوٹے ہوئے دلوں کو پیار سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے مشکل کے بعد آسانی آتی ہے غمگین ہونا ناشکری کے برابر نہیں ہوتا، اور صبر کرنے والوں کی انتہا خوبصورت ہوتی ہے.`
26/01/2024
یوسف علیہ السلام کے بھائیو نے کہا:
اقْتُلُوْا یُوْسُفَ
یوسف کو قتل کردو۔
عزیز مصر نے کہا:
اَكْرِمِیْ مَثْوٰىهُ
یوسف کو عزت سے رکھو۔
کبھی قریب والے دھتکار دیتے ہیں لیکن اللہ کسی اجنبی کے دل میں محبت پیدا کر دیتا ہے۔
اگر تجھے کسی قریبی نے اپنے سے دور کیا ہے تو پریشانی کی کیا بات ہے؟؟!! کوئی اجنبی دوست بن جائے گا۔ کسی اپنے نے تذلیل کی ہے تو کوئی پرایا عزت کر لے گا۔ دل کے قریب کسی شخص نے ٹھیس پہنچائی ہے تو کوئی بیگانہ مداوا کر لے گا۔ کسی مانوس نے غم پہنچایا ہے تو کوئی غیر مانوس خوشی کا سبب بن جائے گا۔ محبت ایک رزق ہے اور آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کا رزق کس کے دل میں لکھا ہے ؟!
Imran Khan
24/01/2024
اللہ نے عورت کو حجاب کا ہرگز حکم نہیں دیا......؟
ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کہتے ہیں...
میرے پاس ایک طالبعلم لڑکی آئی اور پوچھا:
طالبہ : کیا قران پاک میں کوئی ایک بھی ایسی آیت ہے جو عورت پر حجاب کی فرضیت یا پابندی ثابت کرتی ہو؟
ڈاکٹر ذاکر نائیک : پہلے اپنا تعارف تو کراؤ...
طالبہ: میں یونیورسٹی میں آخری سال کی ایک طالبہ ہوں....
اور میرے بہترین علم کے مطابق اللہ تبارک و تعالیٰ نے عورت کو حجاب کا ہرگز حکم نہیں دیا، اس لیے میں بے پردہ رہتی ہوں۔
تاہم میں اپنے اصل سے بالکل جڑی ہوئی ہوں اور اس بات پر اللہ پاک کا بہت بہت شکر ادا کرتی ہوں....
ڈاکٹر : اچھا تو مجھے چند ایک سوال پوچھنے دو.
طالبہ : جی بالکل.
ڈاکٹر ذاکر : اگر تمہارے سامنے ایک ہی مطلب والا لفظ تین مختلف طریقوں سے پیش کیا جائے تو تم کیا مطلب اخذ کرو گی...؟
طالبہ: میں کچھ سمجھی نہیں۔
ڈاکٹر ذاکر : اگر میں تمہیں کہوں کہ مجھے اپنا یونیورسٹی گریجویشن کی ڈگری دکھاؤ....
آپ نے پھر کہا: یا میں تمہیں یوں کہوں کہ اپنی یونیورسٹی گریجویشن کا رزلٹ کارڈ دکھاؤ۔
آپ نے پھر کہا: یا پھر میں تمہیں یوں کہوں کہ اپنی یونیورسٹی گریجویشن کی فائنل رپورٹ دکھاؤ-
تو تم کیا نتیجہ اخذ کرو گی...؟
طالبہ: میں ان تینوں باتوں سے یہی سمجونگی کہ آپ میرا رزلٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اور ان تینوں باتوں میں کوئی بھی تو ایسی بات پوشیدہ نہیں ہے جو مجھے کسی شک میں ڈالے کیونکہ ڈگری، رزلٹ کارڈ یا فائنل تعلیمی رپورٹ سب ایک ہی بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ آپ میرا رزلٹ دیکھنا چاہتے ہیں.....!
ڈاکٹر ذاکر نائیک : بس، میرا یہی مطلب تھا جو تم نے سمجھ لیا ہے....
طالبہ: لیکن آپ کی اس منطق کا میرے حجاب کے سوال سے کیا تعلق ہے...؟
ڈاکٹر ذاکر : اللہ تبارک و تعالیٰ نے بھی قرآن مجید میں تین ایسے استعارے استعمال کیے ہیں جو عورت کے حجاب پر دلالت کرتے ہیں....
طالبہ: (حیرت سے) وہ کیا ہیں اور کس طرح....؟
ڈاکٹر ذاکر نائیک : اللہ تبارک و تعالی نے پردہ دار عورت کی جو صفات بیان کی ہیں...
انہیں تین تشبیہات یا استعاروں
(الحجاب – الجلباب – الخمار)
سے بیان فرمایا ھے جن کا مطلب بس ایک ہی بنتا ہے۔
تم ان تین تشبیہات سے کیا سمجھو گی پھر۔۔۔۔۔؟
طالبہ : خاموش۔۔۔۔!
ڈاکٹر ذاکر نائیک : یہ ایسا موضوع ہے جس پر اختلاف رائے تو بنتا ہی نہیں بالکل ایسے ہی جیسے تم ڈگری، رزلٹ کارڈ یا فائنل تعلیمی رپورٹ سے ایک ہی بات سمجھی ہو۔۔۔
طالبہ: مجھے آپ کا سمجھانے کا انداز بہت بھلا لگ رہا ہے مگر بات مذید وضاحت طلب ہے۔
ڈاکٹر ذاکر : پردہ دار عورتوں کی پہلی صفت (اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رہیں –
( وليضربن بخمرهن على جيوبهن)
باری تعالیٰ نے پردہ دار عورتوں کی جو دوسری صفت بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے
کہ (اے نبیؐ، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں
–یايها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن)
اللہ تبارک و تعالیٰ نے پردہ دار عورتوں کی جو تیسری صفت بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ (گر تمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگا کرو –
(وإذا سألتموهن متاعا فأسالوهن من وراء حجاب}
ڈاکٹر ذاکر نائیک : کیا ابھی بھی تمہارے خیال میں یہ تین تشبیہات عورت کے پردہ کی طرف اشارہ نہیں کر رہیں؟ طالبہ: مجھے آپ کی باتوں سے صدمہ پہنچ رہا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر : ٹھہرو، مجھے ان تین تشبیہات کی عربی گرائمر سے وضاحت کرنے دو۔
عربی گرایمر میں “الخمار” اس اوڑھنی کو کہتے ہیں جس سے عورت اپنا سر ڈھانپتی ہے، تاہم یہ اتنا بڑا ہو جو سینے کو ڈھانپتا ہوا گھٹنوں تک جاتا ہو۔
اور “الجلباب” ایسی کھلی قمیص کو کہتے ہیں جس پر سر ڈھاپنے والا حصہ مُڑھا ہوا اور اس کے بازو بھی بنے ہوئے ہوں۔
فی زمانہ اس کی بہترین مثال مراکشی عورتوں کی قمیض ہے جس پر ھُڈ بھی بنا ہوا ہوتا ہے۔تاہم “حجاب” کا مطلب تو وییسے ہی پردہ ہی بنتا ہے۔۔۔
طالبہ: جی میں سمجھ رہی ہوں کہ مجھے پردہ کرنا ہی پڑے گا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک : ہاں، اگر تیرے دل میں اللہ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے
تو۔اور ایک اور بات جان لے کہ:
لباس دو قسم کے ہوتے ہیں:
پہلا جو جسم کو ڈھانپتا ہے۔
یہ والا تو فرض ہے اور اللہ اور اس کے رسولﷺ کا حکم ہے۔
دوسرا وہ جو روح اور دل کو کو بھی ڈھانپتا ہے۔ یہ دوسرے والا لباس پہلے سے زیادہ بہتر ہے،
جیسا کہ اللہ تبارک وتعالی کا ارشاد مبارک ہے کہ :
ً(اور بہترین لباس تقویٰ کا لباس ہے – ولباس التقوى ذلك خير)۔
ھو سکتا ھے کہ ایک عورت نے ایسا لباس تو پہن رکھا ہو جس سے اس کا جسم ڈھکا ہوا ہو لیکن اس نے تقویٰ کا لباس نا اوڑھ رکھا ہو۔۔۔۔۔۔
تو ٹھیک طریقہ یہی ہے کہ وہ دونوں لباس زیب تن کرے۔۔۔۔۔
24/01/2024
چند دن کی شدید مصروفیات کے بعد آج سے پھر ہم تدبر قرآن کا سفر آگے بڑھانے
لگے ہیں۔
03/11/2023
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
اس گروپ میں روزانہ کی بنیاد پر 10 منٹ کی وڈیو بھجی جاتی ہے جس میں مشہور مفسر ڈاکٹر اسرار احمد ؒ قرآن پاک کی تفسیر بیان کرتے ہیں
اگر آپ قرآن کی تفسیر سیکھنا چاہتے ہیں تو اس گروپ کو لازمی جوائن کریں انشا اللہ العزیز بہت فائدہ ہو گا
اور اسکا لنک اپنے دوست احباب کو بھی بھیجیں تا کہ وہ بھی مستفید ہو سکیں
جزاك اللهُ
30/10/2023
میرا دل کرتا ہے میں کچھ ایسے الفاظ لکھوں کہ پڑھنے والے کا دل مسکرا اُٹھے،
کسی کی روتی آنکھوں کو قرار مل جائے،
کسی کی روح تک میں سُکون اُتر جائے،
مگر پھر خیال آتا ہے کہ قرآن ہے نا !
تو بس ہر شخص کو میرا پر خلوص مشورہ ہے آپ اداس ہیں یا خوش قرآن کھولیں، ترجمہ پڑھیں تھوڑا سا غور کریں، اپنی ذات سے Relate کریں۔ آپ کو جلد آپ کا جواب مل جائے گا۔"
اِن شاء اللّٰه تعالیٰ.....