22/05/2026
Quba Islamic Institute
قبا اسلامک انسٹیٹیوٹ خواتین کا دینی ادارہ جہاں پہ ہر عمر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین دین کی ضروری تعلیم حاصل کر سکتی ہیں۔
22/05/2026
قباء اسلامک انسٹیٹیوٹ ایک دن قبا انٹرنیشنل بنے گا ۔ انشاء اللہ۔ دنیا بھر سے خواتین یہاں اسلام سیکھنے آئیں گی۔
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الحمد للّٰہ ثم الحمد للّٰہ ہمارا سیرت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کورس مکمل ہوا بھت ہی مفید رہا اللّٰہ ہمارے مدرسے اور ماریہ باجی اور تمام معلمات کو جزائے خیر عطا فرمائے جو ہمادے لیے اتنے اچھے اچھے کورسز کا اہتمام کرتے ہیں اور کیا ہی خوب نبھاتے ہیں جب ماریہ باجی نے ہم سے ذکر کیا تھا کہ اس دفعہ سیرہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہو گا تو دل اس وقت ہی خوشی سے بھر گیا کے ہم ان خوش نصیب ہستیوں کے بارے میں سنے گے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی تھے اور جن کے لیے اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کہا کہ میں ان سے راضی ہوں اور جب ان کے بارے میں سنا تو دل میں ان کی عقیدت اور محبت اور زیادہ بڑھ گئی اور پتا چلا کہ انہیں کی قربانیوں سے اسلام ہم تک پہنچا - ماریہ باجی نے نے بھت ہی اچھے انداز میں ہمیں پڑھایا اور سمجھایا کہ دل میں ان عقیدت ومحبت اور بڑھ گئی اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اتنی ہمت دیں کہ ہم اپنے بچوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت کوٹ کوٹ کر بھر سکے-یہ لکھتے ہوئے دل بھت اداس ہو رہا ہے کہ دن اتنی جلدی گزر گئے ہم ابھی اور سنتے اور سیکھتے صحابہ کرام کے بارے میں ـ جی اس طرح کے کورسز ہونے چاہئیے کہ ہمارے لئے دین کو اور اچھی طرح سمجھنے میں مددگار ہے
(صائمہ عمران)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ الحمدللہ اللہ رب العزت کی توفیق کے ساتھ ہمارا سیرتِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کورس مکمل ہوا۔۔۔
یہ کورس الحمدللہ ہمارے لیے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوا وہ معلومات حاصل ہوئی جس کے بارے میں ہم نے پہلے کبھی نہیں پڑھا تھا صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگی کے بارے میں پتہ چلا کہ کس طرح ان کی زندگیاں گزریں کیسے اسلام وجود میں ایا۔۔الحمدللہ صحابہ رضوان اللہ اجمعین سے محبت کا جذبہ ہمارے دلوں میں مزید بڑھا اور ان کی زندگیوں سے ہمیں صبر اور عاجزی کا درس ملا۔۔۔اساتذہ ماریہ باجی کے لیے بہت سی دعائیں کہ انہوں نے ہمارے لیے اتنے اچھے کورس کا انتخاب کیا۔۔۔اللہ پاک ان سے راضی ہو اور انہیں اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔۔۔ امین یا رب العالمین
جویریہ ایوب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Website
Address
Islamabad
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 13:00 |
| Tuesday | 08:00 - 13:00 |
| Wednesday | 08:00 - 13:00 |
| Thursday | 08:00 - 13:00 |
| Friday | 08:00 - 13:00 |
| Saturday | 08:00 - 13:00 |
| Sunday | 08:00 - 13:00 |