Al Ehya Islamic School is

Al Ehya Islamic School is اسلامی تربیت دینی اور دنیاوی تعلیم مع تین سالہ حفظ القرآن پروگرام عربی انگلش میڈیم.

📚 الاحیاء اسلامک اسکولز کے طلبہ و طالبات کے نتائجپہلی تعلیمی مدت کے نتائج🌷 اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ و طالبات کو مزید ...
06/09/2026

📚 الاحیاء اسلامک اسکولز کے طلبہ و طالبات کے نتائج

پہلی تعلیمی مدت کے نتائج

🌷 اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ و طالبات کو مزید کامیابیاں، علم اور برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

06/09/2026

*بچـــوں کـــی چھـــوٹـــی عـــادتـــوں پـــر بھـــی تـــوجـــہ دیـــں!*

بچے اکثر دوسروں کو دیکھ کر عادتیں سیکھتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بچے میں کسی کو دیکھ کر منہ بنانے، مذاق اڑانے یا بدتمیزی کرنے جیسی عادت دیکھیں تو اسے نظر انداز نہ کریں، بلکہ محبت اور حکمت کے ساتھ فوراً سمجھائیں۔

بچے کو بتائیں:

"بیٹا! دوسروں کو دیکھ کر منہ بنانا اچھی بات نہیں۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنت اچھے اخلاق، مسکراہٹ اور محبت کے ساتھ دوسروں سے ملنا ہے۔ اللہ تعالیٰ بھی ہمیں اچھے اخلاق اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے۔"

بچوں کو صرف یہ نہ کہیں کہ "یہ غلط ہے" بلکہ انہیں یہ بھی بتائیں کہ صحیح رویہ کیا ہے۔

انہیں سکھائیں کہ کسی کو دیکھ کر منہ بنانے کے بجائے مسکرا کر ملنا، سلام کرنا، عزت سے بات کرنا اور دوسروں کا مذاق نہ اڑانا اچھے اخلاق ہیں۔

یاد رکھیں! بچوں کی چھوٹی چھوٹی عادتیں ہی آگے چل کر ان کی شخصیت اور کردار کا حصہ بنتی ہیں۔
والدین آج محبت سے جو عادت سکھائیں گے، وہی کل بچے کے کردار کی پہچان بن سکتی ہے۔
**
منقول
━━━┅┉┈

يوم دفاع باكستان
06/09/2026

يوم دفاع باكستان

06/09/2026
یومِ دفاع پاکستان (6 ستمبر) کے حوالے سے اسکول کارڈ یا پوسٹر بنانے کے لیے کچھ آئیڈیاز اور نمونہ:کارڈ بنانے کے لیے چند بہت...
06/09/2026

یومِ دفاع پاکستان (6 ستمبر) کے حوالے سے اسکول کارڈ یا پوسٹر بنانے کے لیے کچھ آئیڈیاز اور نمونہ:
کارڈ بنانے کے لیے چند بہترین اور آسان آئیڈیاز:
* قومی پرچم اور مینارِ پاکستان:
* کارڈ کے فرنٹ پر سبز اور سفید چارٹ پیپر سے پاکستانی پرچم یا چاند تارا بنائیں۔
* نیچے یا ساتھ میں مینارِ پاکستان کا خاکہ بنائیں۔
* فوجی جوان اور نعرے:
* پاک فوج کے سپاہی، ٹینک، یا جے ایف-17 تھنڈر طیارے کا اسکیچ / ڈرائنگ۔
* کارڈ کے اوپر جلی حروف میں لکھیں:
* "6 ستمبر – یومِ دفاع پاکستان زندہ باد"
* "اے راہِ حق کے شہیدو، تمہیں سلام"
* کارڈ کے اندر لکھنے کے لیے تحریر:
> "ہم اپنے بہادر شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان ہمیشہ سلامت رہے!"
>

06/09/2026

*لاپرواہ والدین اور قرآن حفظ کرنے والے بچے*

کچھ والدین اپنے بچوں کو قرآن مجید حفظ کرنے کے لیے داخل تو کر دیتے ہیں، لیکن گھر پہنچنے کے بعد ان کی ذمہ داریوں سے غافل ہو جاتے ہیں۔

شام کو بچہ موبائل میں مصروف، رات گئے تک موبائل میں مصروف، اور بعض بچے رات ایک دو بجے تک جاگتے رہتے ہیں۔ والدین دیکھتے ہیں، لیکن کہتے ہیں: "ہم سمجھاتے ہیں۔"

*سوال یہ ہے کہ ایسا بچہ صبح آکر کیا سنائے گا؟*
کیا اس کا ذہن تازہ ہوگا؟
کیا وہ سبق یاد کرنے اور سنانے کے لیے تیار ہوگا؟

جب بچہ نیند اور تھکاوٹ کی حالت میں کلاس میں آتا ہے تو استاد کیا کرسکتا ہے؟
اسے کھڑا کرے گا، پانی پینے کا کہے گا، وضو کروائے گا، کچھ دیر چہل قدمی کروائے گا؛ اس طرح وقتی طور پر نیند کم ہوسکتی ہے، لیکن ذہنی تھکاوٹ اور سستی کہاں سے ختم ہوگی؟

*ذرا غور کیجیے* !

*کیا والدین گھر کے دوسرے معاملات میں ایسا نقصان برداشت کرتے ہیں؟*

اگر بچہ گھر میں کوئی قیمتی چیز توڑ دے، پیسے پھاڑ دے یا ضائع کردے، یا والد کی دکان پر جاکر کاروباری نقصان کرے تو والدین اسے نظر انداز کریں گے؟

ہرگز نہیں!

*پھر قرآن مجید کی تعلیم کے معاملے میں اتنی غفلت کیوں؟*

حفظِ قرآن کوئی معمولی کام نہیں۔ بچے کے وقت، ذہن، نیند، توجہ اور ماحول کی حفاظت بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔

ایسے بچوں کی وجہ سے صرف ان کی اپنی تعلیم متاثر نہیں ہوتی، بلکہ بعض اوقات پوری کلاس کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔ بچہ سالہا سال پڑھتا رہتا ہے، لیکن مطلوبہ رفتار سے آگے نہیں بڑھ پاتا۔

*اس لیے والدین کو صرف یہ سوچ کر مطمئن نہیں ہونا چاہیے کہ "ہم نے بچے کو قرآن کے لیے داخل کردیا ہے۔"*

▪️ *بچے کو گھر میں بھی قرآن کے لیے سازگار ماحول دینا ہوگا۔*

▪️موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچے کو دور کرنا ہوگا۔
▪️رات کو وقت پر سلا کر نیند پوری کروانی ہوگی۔
▪️گھر میں سبق کی تیاری کے لیے مناسب وقت دینا ہوگا۔
▪️استاد کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہوگا۔
▪️بچے کی روزانہ کی تعلیمی کیفیت پر توجہ رکھنی ہوگی۔

▪️اور اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ والدین کو وقتاً فوقتاً ان امور کی طرف متوجہ کرتے رہیں۔

👈 *بچے کی کامیاب تعلیم و تربیت صرف استاد کی ذمہ داری نہیں؛*
*اس میں استاد، والدین، طالب علم اور ادارہ، چاروں کی مشترکہ محنت شامل ہے* ۔

صرف استاد پر ساری ذمہ داری ڈال دینے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

*قرآن کا طالب علم ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے؛ اسے وقت، توجہ، نظم اور مناسب ماحول دیجیے، تاکہ وہ بہتر انداز میں قرآن مجید حفظ کرسکے۔*

منقول

28/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک 🌙
اللہ آپ کی زندگی کو خوشیوں، سکون اور برکتوں سے بھر دے،
آپ کے گھر میں ہمیشہ محبت، رحمت اور خوشحالی قائم رہے۔
دعا ہے کہ یہ مبارک دن آپ کے لیے ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے 🤍

28/05/2026

عید الاضحیٰ کے اس خوبصورت موقع پر
اللہ آپ کی ہر دعا قبول فرمائے،
آپ کو صحت، خوشی اور دل کا سکون عطا کرے۔
عید مبارک، ہمیشہ مسکراتے رہیں 🌷

28/05/2026

آپ سب کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک 🤍
اللہ آپ کی قربانی، عبادت اور دعاؤں کو قبول فرمائے،
اور آپ کی زندگی کو رحمتوں اور محبتوں سے بھر دے۔
دعا میں یاد رکھیے گا 🌙

Address

M5J4+JG3, Jinnah Avenue Capital Territory, باكستان
Islamabad
2444321

Opening Hours

Monday 07:00 - 14:00
Tuesday 07:00 - 14:00
Wednesday 07:00 - 14:00
Thursday 07:00 - 14:00
Friday 07:00 - 14:00

Telephone

+923165983316

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Ehya Islamic School is posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al Ehya Islamic School is:

Shortcuts

Share

Category