Khanqah O Jamia Muhammadia Saifia Sarfraz Ul Uloom

Khanqah O Jamia Muhammadia Saifia Sarfraz Ul Uloom Khanqah O Jamia Muhammadia Saifia Sarfraz Ul Uloom Official
(1)

20/08/2026
14/08/2026

14 اگست 2026ء — یومِ آزادی پاکستان | خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفرازُ العلوم، E-16 ترنول اسلام آباد میں منعقدہ پُروقار تقریبِ جشنِ آزادی کی تصویری و ویڈیو جھلکیاں۔
پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!

14/08/2026

رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا
اے میرے رب! اس شہر کو امن والا بنا دے۔
(سورۃ ابراہیم: 35)

🇵🇰 14 اگست 2026ء — پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی 🇵🇰

خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفرازُ العلوم E-16، ترنول، اسلام آباد میں تقریبِ جشنِ آزادی

14 اگست 2026ء کو خادمِ شریعت و طریقت، حضور سیدنا و مرشدنا حضرت قبلہ ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی زید مجدہ کے چمنستان خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفرازُ العلوم E-16، ترنول، اسلام آباد میں تین نشستوں پر مشتمل پُروقار تقریبِ جشنِ آزادی منعقد ہوئی۔

پہلی نشست — شہدائے تحریکِ پاکستان کو خراجِ عقیدت

تقریب کی پہلی نشست میں شہدائے تحریکِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خصوصی طور پر یاد کیا گیا۔ ان نفوسِ قدسیہ نے آزادی کی منزل کے حصول کے لیے اپنے گھر بار، مال و اسباب، آرام و آسائش بلکہ اپنی جانوں تک کی قربانی پیش کی۔ 1947ء کے پُرآشوب دور میں لاکھوں مسلمانوں نے ہجرت کی صعوبتیں برداشت کیں، اپنے آبائی علاقوں، املاک اور عزیز و اقارب سے محرومی کا صدمہ جھیلا اور بے شمار افراد نے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

خصوصی قرآن خوانی و ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا اور شہدائے تحریکِ پاکستان کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور ان کی قربانیوں کو بارگاہِ الٰہی میں شرفِ قبولیت عطا ہونے کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ کو یہ احساس دلایا گیا کہ پاکستان محض ایک خطۂ ارضی نہیں بلکہ بے شمار قربانیوں، ہجرتوں، جدوجہد اور دعاؤں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی عظیم نعمت ہے؛ لہٰذا اس کی قدر، حفاظت اور تعمیر و ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

دوسری نشست — پرچم کشائی

دوسری نشست میں نہایت احترام و وقار کے ساتھ قومی پرچم سربلند کیا گیا اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ طلبہ میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور وطن کے تئیں ذمہ داری کا شعور اجاگر کیا گیا۔

تیسری و مرکزی نشست — تقریبِ جشنِ آزادی

مرکزی نشست کی صدارت و صدارتی خطاب جگرگوشۂ حضور سیدی و مرشدی حضرت ڈاکٹر مفتی محمد رضا فراز محمدی سیفی صاحب، ناظمِ تعلیمات جامعہ نے فرمایا۔ تلاوتِ قرآن، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور ملی نغموں کے بعد طلبہ نے مختلف موضوعات پر خطابات کیے۔

محمد مدثر محمدی سیفی، خاصہ دوم نے ’’دو قومی نظریے کی اہمیت‘‘،
علامہ حسنین احمد محمدی سیفی، عالمیہ اول نے ’’تحریکِ پاکستان میں علماء و مشائخ کا کردار‘‘،
جبکہ علامہ حماد احمد محمدی سیفی، عالمیہ دوم نے ’’وطن کی تعمیر و ترقی میں ہمارا کردار‘‘ کے موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔

مرکزی نشست میں قومی معلومات پر کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا، جبکہ اساتذۂ کرام علامہ لیاقت محمدی سیفی، علامہ مفتی مبشر احمد محمدی سیفی، استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مفتی غلام ربانی اور مفتی عبدالمصطفیٰ بلال محمدی سیفی نے یومِ آزادی، قربانیِ شہداء، حب الوطنی اور قومی ذمہ داریوں کے حوالے سے اظہارِ خیال فرمایا۔

آخر میں حضرت ڈاکٹر مفتی محمد رضا فراز محمدی سیفی صاحب نے صدارتی خطاب فرمایا اور نئی نسل کو شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے علم، کردار اور خدمت کے ذریعے وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین فرمائی۔

تقریب کا اختتام خصوصی دعا پر ہوا؛ جس میں شہدائے تحریکِ پاکستان کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات، پاکستان کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی اور اسے ہر قسم کے فتنوں و آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا کی گئی۔

پاکستان زندہ باد — پاکستان پائندہ باد
🇵🇰 شہدائے تحریکِ پاکستان کو سلام
من جانب:ایڈمن

#پاکستان #14اگست
Tanzeem-ul-Madaris Office@top fans@followersتنظیم المدارس اہلسنت پاکستان -آفیشل"Tanzeem-ul-Madaris OfficeTanzeemulmadaris@

*رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا* *اے میرے رب اس شہر کو امان والا کردے*(سورۃ ابراھیم آیت 35)🇵🇰 14 اگست 2026ء*پاکست...
14/08/2026

*رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا*
*اے میرے رب اس شہر کو امان والا کردے*
(سورۃ ابراھیم آیت 35)
🇵🇰 14 اگست 2026ء

*پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اظہار تشکر کے لیے*
*خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفرازُ العلوم E-16، ترنول، اسلام آباد میں تقریبِ جشن آزادی*

*14 اگست 2026ء کو پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر خادم شریعت و طریقت حضور سیدنا ومرشدنا حضرت قبلہ ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی زید مجدہ کے گلشن,معدنِ علوم و فنون و حکمت ، مرکزِ تعلیم وتربیت ،خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفرازُ العلوم، E-16 ترنول، اسلام آباد*
میں ایک نہایت پُروقار، ملی جذبے سے سرشار جشنِ آزادی کی تین نشستوں پر مشتمل تقریب منعقد ہوئ۔

*پہلی نشست ۔۔قرآن خوانی برائے ایصال ثواب شہدائے تحریکِ پاکستان*

پہلی نشست میں وطنِ عزیز پاکستان کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ، اساتذۂ کرام اور وابستگان نے تلاوتِ قرآنِ کریم میں شرکت کی اور شہدائے وطن کے لیے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

*دوسری نشست۔۔۔تقریبِ پرچم کشائی*

دوسری نشست میں نہایت احترام و وقار کے ساتھ
قومی پرچم سربلند کیا گیا اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر طلبہ میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور وطن کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کیا گیا۔

*تیسری نشست ۔۔ تقریب جشنِ آزادی*

تیسری اور مرکزی نشست کی صدارت اور صدارتی خطاب جگرگوشۂ حضور سیدی ومرشدی حضرت ڈاکٹر مفتی محمد رضا فراز محمدی سیفی صاحب ناظم تعلیمات خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفرازُالعلوم ترنول اسلام نے فرمایا۔

نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا استاذالقراء قاری محمد شفیع محمدی سیفی نے تلاوت کلام الہی کے فرائض سر انجام دئیے،
جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں استاذ الحفاظ قاری دانیال محمدی سیفی نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور وطنِ عزیز سے محبت و وابستگی کے جذبات کا اظہار کیا۔

مرکزی نشست میں طلبہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے مختلف اہم اور فکر انگیز موضوعات پر جامع و مدلل خطابات پیش کیے۔
محمد مدثر محمدی سیفی، خاصہ دوم نے ’’دو قومی نظریے کی اہمیت‘‘ کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے نظریۂ پاکستان کے فکری و تاریخی پس منظر اور قومی تشخص کے حوالے سے اس کی اہمیت کو واضح کیا

علامہ حسنین احمد محمدی سیفی، عالمیہ اول نے ’’تحریکِ پاکستان میں علماء و مشائخ کا کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے تحریکِ پاکستان میں علماء و مشائخ کی دینی، فکری اور عملی خدمات کو اجاگر کیا۔۔

جبکہ علامہ حماد احمد محمدی سیفی، عالمیہ دوم نے ’’وطن کی تعمیر و ترقی میں ہمارا کردار‘‘ کے عنوان پر پُرمغز، جامع اور فکر انگیز گفتگو فرمائی، جس میں نوجوان نسل کی ذمہ داریوں، علم و عمل کی اہمیت اور ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں انفرادی و اجتماعی کردار کو اجاگر کیا گیا۔

مرکزی نشست کا ایک اہم اور دلچسپ مرحلہ قومی و ملکی معلومات پر مشتمل کوئز مقابلہ تھا۔ طلبہ نے پاکستان کی تاریخ، جغرافیہ، قومی شخصیات، اہم ملکی واقعات اور دیگر قومی معلومات سے متعلق سوالات کے جوابات دے کر اپنی علمی و معلوماتی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں اساتذۂ کرام
علامہ لیاقت محمدی سیفی صاحب علامہ مفتی مبشر احمد محمدی سیفی صاحب
استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مفتی غلام ربانی صاحب
مفتی عبدالمصطفیٰ بلال محمدی سیفی نے مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال فرمایا۔ اساتذہ نے یومِ آزادی کے تاریخی پس منظر، آزادی کی قدر و قیمت، وطن سے وفاداری، قومی اتحاد و یکجہتی اور نوجوان نسل کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا، اور طلبہ کو علم و عمل کے ذریعے ملک و ملت کی خدمت کی جانب متوجہ کیا۔

بعد ازاں حضرت ڈاکٹر مفتی محمد رضا فراز محمدی سیفی صاحب نے صدارتی خطاب فرمایا۔ اپنے جامع و فکر انگیز خطاب میں یومِ آزادی کی اہمیت، قیامِ پاکستان کے مقاصد، وطنِ عزیز سے محبت، قومی ذمہ داریوں اور نئی نسل کے کردار پر گفتگو فرمائی اور طلبہ کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین فرمائی۔

*اختتامی تلاوت و دعا*

تقریب کا اختتام تلاوتِ کلامِ پاک اور خصوصی دعا سے ہوا۔ دعا میں پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، شہدائے پاکستان کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات، امتِ مسلمہ کی سربلندی اور وطنِ عزیز کو ہر قسم کے فتنوں و مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

🇵🇰14 اگست 2026 جشنِ آزادی پاکستان — 79 واں یومِ آزادی 🇵🇰خادمِ شریعت و طریقت، سیدنا ومرشدنا حضرت قبلہ ڈاکٹر محمد سرفراز م...
13/08/2026

🇵🇰14 اگست 2026
جشنِ آزادی پاکستان — 79 واں یومِ آزادی 🇵🇰

خادمِ شریعت و طریقت، سیدنا ومرشدنا حضرت قبلہ ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی زید شرفہ کے گلستانِ فیض، چمنستانِ سیفیہ، مرکزِ علوم و فنون، معدنِ تعلیم و تربیت، مطلعِ تجلیاتِ حکمت، مَهبطِ انوار ، خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفرازُ العلوم، E-16 ترنول، اسلام آباد میں پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلکش و دلآویز مناظر۔

سبز ہلالی پرچموں کی بہار، چراغاں کی دلکشی اور جشنِ آزادی کی پُروقار فضائیں وطنِ عزیز پاکستان سے محبت و عقیدت کی خوبصورت عکاسی کر رہی ہیں۔

پاکستان زندہ باد
من جانب:ایڈمن
fans
Tanzeem-ul-Madaris Office
تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان -آفیشل"
Tanzeemulmadaris

Address

Khanqah O Jamia Muhammadia Saifia Sarfraz Ul Uloom
Islamabad
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanqah O Jamia Muhammadia Saifia Sarfraz Ul Uloom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category