Nursing students Pakistan

Nursing students Pakistan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nursing students Pakistan, Education, Islamabad.

09/01/2026

آج میں ایک اہم اور سنجیدہ مسئلے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں، جو تیمرگرا کالج اف نرسنگ دیر لوئر میں سامنے آ رہا ہے۔
یہ ادارہ طلبہ سے سمسٹر کی مد میں لاکھوں روپے فیس وصول کرتا ہے، مگر اس کے باوجود نہ تو طلبہ کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے، نہ ہی قابل فیکلٹی، جدید اسکل لیب، اور نہ ہی مناسب کلینیکل روٹیشنز دی جاتی ہیں۔
اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں اساتذہ کو محض چالیس ہزار روپے تنخواہ دی جا رہی ہے، جبکہ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ پرنسپل کے طور پر ایک پوسٹ آر این بی ایس سی این کو جوکی اس پوسٹ کیلیے انڈر کوالیفاییڈ ہے، صرف پچاس ہزار روپے پر رکھا گیا ہے، جو اس عہدے کی اہلیت اور ذمہ داری کے بالکل برعکس ہے۔ یہاں پر ہمارے اپنی غلطی بھی ہے کہ ہم اتنی کم پیسو لیکے اپنے پروپیشن کی خود بحرمتی کرتے ہیں۔
جب فیکلٹی اور انتظامی عہدوں کو اس قدر کم تنخواہوں پر چلایا جائے گا تو نتیجہ یہی نکلے گا کہ ادارہ معیار کے بجائے صرف منافع کو ترجیح دے گا۔ ایسے حالات میں قابل اور تجربہ کار اساتذہ کا ادارے میں رہنا ممکن نہیں ہوتا، اور اس کا براہِ راست نقصان طلبہ اور نرسنگ کے پیشے کو پہنچتا ہے۔
بدقسمتی سے اس ادارے میں نہ تو ڈیسپلن کا کوئی مؤثر نظام موجود ہے اور نہ ہی معیار کو یقینی بنانے کا کوئی طریقہ کار۔ نتیجتاً طلبہ ایک ایسے نظام کا شکار ہو رہے ہیں جہاں ان کے فیوچر کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔
میری پی این ایم سی اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل ہے کہ اس ادارے کی فوری، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں، اور طلبہ اور نرسنگ فیلڈ کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کو فوری طور پر روکا جائے۔

نوٹ:
یہ مسئلہ صرف ایک ادارے تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس طرح کے کئی نرسنگ انسٹیٹیوٹس موجود ہیں جو اب تک
منظرِ عام پر نہیں آئے۔
Yna Khyber Pakhtunkhwa
Nursing Officer
Fazal Maula Fazal
Admin Nursing students Pakistan

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad