10/12/2025
10 دسمبر// 2025
یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ
اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ تراڑ کیمپس کے مرکزی گیٹ کے سامنے "اسیرِ انقلاب محمد یاسین ملک کیمپ" کا انعقاد کیا گیا، جس میں تاریخِ جموں و کشمیر اور تحریکِ آزادیِ جموں کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر انقلابی تحریکوں و شخصیات پر مبنی لٹریچر و بک اسٹال کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ پونچھ سے اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ میں شامل ہونے والے نئے طلباء و طالبات کے لیے رکنیت سازی کا عمل بھی جاری کیا گیا۔ خصوصاً چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کے خلاف ہندوستان کی دہشت گردانہ کاروائیوں اور ان پر عائد کیے گئے جھوٹے و من گھڑت مقدمات کو طلباء کے سامنے رکھتے ہوئے محمد یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے خصوصی طلباء سیاسی مہم کا آغاز کیا گیا۔ جامعہ پونچھ سے کثیر تعداد میں طلباء و طالبات سمیت مختلف تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے طلباء نمائندگان و ذمہ داران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ کے ذمہ داران کی طرف سے ان تمام امور کو سامنے رکھتے ہوئے آج اس کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے، جسے ایک ہفتے تک جاری و ساری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔
جاری کردہ برائے: شعبہ نشر و اشاعت اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ