27/05/2026
Respected honorable parents and students!
Assalamualaikum wr wb
Eid Ul Adha Mubarak to you and all your family.
May this blessed Eid bring endless happiness, peace, and prosperity to you and your family. May Allah accept your sacrifices, forgive your sins, and fill your life with countless blessings, good health, and success.
May your home always shine with faith, love, and joy. Wishing you a beautiful Eid filled with prayers, smiles, and precious moments with your loved ones.
Eid Mubarak!
17/05/2026
Fatima Education School System and Islamic learning zone provides the best and quality education which covers all aspect of your child's education.
20/03/2026
🌙 چاند رات مبارک، لیلتہ الجائزہ مبارک ، عید الفطر مبارک
تمام معزز والدین، طلبہ و طالبات اور اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر مبارک
اللہ تعالیٰ اس بابرکت رات کے صدقے ہم سب کی عبادات، روزے، دعائیں اور صدقات کو قبول فرمائے اور ہمیں حقیقی خوشیوں سے نوازے۔ آمین
فاطمہ ایجوکیشن کی طرف سے آپ سب کو عید کی ڈھیروں خوشیاںمبارک۔ہوں۔ آپ کیلیے صحت، کامیابی اور امن و سکون کی دعا۔ کہ عید خوشیوں، محبتوں اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے ۔آمین ۔
جزاکم اللہ خیرا کثيرا
01/03/2026
انّا للّٰہ و انّا الیہ راجعون 🤲
فاطمہ ایجوکیشن اسکول سسٹم کی طرف سے انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے پیارے طالبِ علم محمد طیب ولد محمد قیصر چھت سے گرنے کے حادثے میں وفات پا گئے ہیں۔
یہ خبر ہم سب کے لیے شدید صدمہ اور افسوس کا باعث ہے۔ طیب ایک معصوم، شریف اور پیارا بچہ تھا ۔ اس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
ان کی نمازِ جنازہ آج 3:30 بجے ترلّائی خورد میں ادا کی جائی گی۔تمام والدین سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے خصوصی دعا کریں اور جنازے میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس بیٹے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
27/02/2026
🇵🇰 پیغامِ یکجہتی برائے افواجِ پاکستان
الحمدللہ! ہماری بہادر افواجِ پاکستان نے ہر نازک گھڑی میں وطنِ عزیز کے دفاع کو مضبوط بنایا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام کیا۔ حالیہ پاک افغان جنگ میں دشمن کو انتہاٸ موثر جواب دیا جا رہا ہے۔
سرحدوں کی حفاظت ہو یا اندرونی سلامتی، ہمارے جوان دن رات اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کو محفوظ بناتے ہیں۔
ہم بطور پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کی قربانیاں ہماری سلامتی، عزت اور آزادی کی ضمانت ہیں۔ ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی ثابت قدمی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر تمام اہلِ وطن سے اپیل ہے کہ وہ اپنی افواج اور وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، ہماری سرحدوں کی حفاظت فرمائے اور ہماری افواج کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
پاکستان زندہ باد — افواجِ پاکستان پائندہ باد
21/02/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Aamir Khan Sadozai, Mohd Shaharukh