AIOU Students Help

AIOU Students Help

Share

Education website

24/05/2026

F2F Workshops | 6996 | 2nd Semester

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ 1.5 سالہ پروگرام کے دوسرے سمسٹر کے کورس 6996 کی فزیکل ورکشاپس کا شیڈول جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔

تمام طلباء اپنی 10 ہندسوں پر مشتمل سٹوڈنٹ آئی ڈی درج کرکے فزیکل ورکشاپس کا ٹائم ٹیبل اور اپنا ورکشاپ سینٹر معلوم کر سکتے ہیں۔

لنک:
https://www.aiou.edu.pk/workshopftf

23/05/2026

جن طلباء کا ٹیچنگ/پریکٹس 8607/6996 مضمون ہے وہ متوجہ ہوں!

8607/6996 کی اسائنمنٹس اور پیپرز نہیں ہوتے بلکہ اس کی ٹیچنگ پریکٹس مینول ہوتی ہے۔

کوڈ 6996 کی فزیکل ورکشاپس لازمی ہوتی ہیں۔
اس کورس کوڈ کی 3 دن فزیکل ورکشاپ ہوتی ہے۔

اس کے بعد 14 دن کی ٹیچنگ پریکٹس ہوتی ہے، جس میں آپ نے کسی بھی اسکول میں جا کر:

• 14 فیلڈ نوٹس
• 2 آبزرویشن رپورٹس

تیار کرنی ہوتی ہیں۔

مارکس کی تقسیم درج ذیل ہے:

ورکشاپ:
10 نمبر (جن میں 8 لینا لازمی ہیں)

2 آبزرویشن رپورٹس:
40 نمبر (جن میں 20 لینا لازمی ہیں)

14 فیلڈ نوٹس:
50 نمبر (جن میں 25 لینا لازمی ہیں)

کوڈ 6996 کے ہر جزو کو الگ الگ پاس کرنا لازمی ہوتا ہے۔

21/05/2026

میٹرک، ایف اے، بی اے اور بی کام کے سٹوڈنٹس کی ورکشاپس اور کوئز نہیں ہوتے، صرف ہینڈ رائٹنگ اسائنمنٹس ہوتے ہیں جو صفحات پر لکھ کر اپنے ٹیوٹرز کے ایڈریس پر بھیجنے ہوتے ہیں۔

20/05/2026

Cousre code 9487 & 9488
AIOU Students Help

20/05/2026

کوئز کے لیے اہم ہدایات

1۔ کوئز LMS پورٹل میں ورکشاپ لنک کے نیچے ظاہر ہوتا ہے۔

2۔ کوئز ورکشاپ کے پانچویں دن اوپن ہوگا اور 72 گھنٹے یعنی 3 دن تک دستیاب رہے گا۔
مثال کے طور پر اگر ورکشاپ پیر سے شروع ہو تو کوئز جمعہ تک اوپن رہے گا۔ وقت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کوئز دینے کا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

3۔ ان تین دنوں کے دوران آپ کسی بھی وقت کوئز حل کر سکتے ہیں۔

4۔ کوئز شروع کرنے کے بعد اسے حل کرنے کے لیے 45 منٹ کا وقت ملتا ہے۔

5۔ کوئز میں 30 MCQs ہوں گے، اور ہر سوال کے 4 آپشنز ہوں گے۔

6۔ کوئز کے کل مارکس 30 ہوں گے۔

7۔ ہر سوال میں درست آپشن منتخب کر کے Next پر کلک کرنا ہوگا۔

8۔ اگر کسی سوال کو بغیر ٹک کیے Next کر دیا جائے تو وہ سوال غلط شمار ہوگا۔

9۔ اگر غلط آپشن منتخب کر کے Next کر دیا جائے تو آپ پچھلے سوال پر واپس جا کر جواب درست کر سکتے ہیں۔

10۔ مقررہ وقت کے اندر کوئز مکمل کرنا ضروری ہے۔ اگر وقت ختم ہو جائے تو جتنے سوال حل کیے گئے ہوں گے وہ خودکار طور پر سیو ہو جائیں گے اور انہی کے مطابق مارکس ملیں گے۔

11۔ اگر کوئز کے دوران نیٹ مسئلہ، موبائل بند ہونے یا کسی اور وجہ سے مسئلہ آ جائے تو باقی وقت کے اندر کسی دوسرے موبائل یا ڈیوائس سے بھی کوئز جاری رکھا جا سکتا ہے۔ ٹائمر چلتا رہتا ہے۔

12۔ آپ کوئز تین بار حل کر سکتے ہیں۔ اگر پہلی بار کے مارکس سے مطمئن نہ ہوں تو دوسری اور تیسری کوشش بھی کر سکتے ہیں۔

13۔ ایک سے زیادہ بار کوئز حل کرنے کی صورت میں سب سے زیادہ حاصل ہونے والے مارکس ہی فائنل شمار ہوں گے، چاہے وہ پہلی کوشش میں ہوں یا آخری میں۔

14۔ کوئز میں حاصل کیے گئے تمام مارکس فائنل رزلٹ میں شامل کیے جاتے ہیں۔

20/05/2026

یونیورسٹی نے اب CMS کا پاسورڈ Forgot کرنے کے لیے بھی آپشن دے دیا ہے۔ جیسے LMS میں آسانی تھی، اب CMS میں بھی یہ ایک بہت اچھا قدم ہے۔

Photos from AIOU Students Help's post 19/05/2026

Updates

19/05/2026

Updates

19/05/2026

𝐈𝐌𝐏𝐎𝐑𝐓𝐀𝐍𝐓 𝐀𝐍𝐍𝐎𝐔𝐍𝐂𝐄𝐌𝐄𝐍𝐓!
𝐒𝐄𝐌𝐄𝐒𝐓𝐄𝐑 𝐒𝐏𝐑𝐈𝐍𝐆 𝟐𝟎𝟐𝟔 𝐖𝐎𝐑𝐊𝐇𝐒𝐎𝐏𝐒:
https://aiou.edu.pk/workshop-information

19/05/2026

𝐈𝐌𝐏𝐎𝐑𝐓𝐀𝐍𝐓 𝐈𝐍𝐅𝐎𝐑𝐌𝐀𝐓𝐈𝐎𝐍!
𝐀𝐒𝐒𝐈𝐆𝐍𝐌𝐄𝐍𝐓 𝐒𝐂𝐇𝐄𝐃𝐔𝐋𝐄 𝐒𝐄𝐌𝐄𝐒𝐓𝐄𝐑 𝐒𝐏𝐑𝐈𝐍𝐆 𝟐𝟎𝟐𝟔
𝐋𝐢𝐧𝐤 𝐭𝐨 𝐃𝐨𝐰𝐧𝐥𝐨𝐚𝐝 𝐀𝐬𝐬𝐢𝐠𝐧𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐐𝐮𝐞𝐬𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐏𝐚𝐩𝐞𝐫𝐬:
https://aiou.edu.pk/assignments-qp

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Allama Iqbal Open University, Sector H-8, Islamabad-
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00