02/03/2026
https://www.geonewsurdu.tv/latest/429012-
موجودہ صورتحال میں دونوں اسلامی ممالک پاکستان و افغانستان فضائی حدود سے کئی روٹس دنیا کے مصروف ترین کوریڈور بن گئے.
Motivational speaker
02/03/2026
https://www.geonewsurdu.tv/latest/429012-
موجودہ صورتحال میں دونوں اسلامی ممالک پاکستان و افغانستان فضائی حدود سے کئی روٹس دنیا کے مصروف ترین کوریڈور بن گئے.
02/03/2026
02/03/2026
*اگر جینے کی تمنا ہے تو پہچان پیدا کر*
زندگی مانگنے والوں کو نہیں ملتی بنانے والوں کو ملتی ہے۔
یہ دنیا کمزور آواز نہیں سنتی یہ مضبوط کردار کو سلام کرتی ہے...
اگر تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہیں عزت دیں تو پہلے خود کو اس قابل بناؤ
دوسروں کی جوتیاں اٹھا کر وقتی سایہ تو مل سکتا ہے مگر عزت نہیں....
خوشامد وقتی دروازے کھولتی ہے کردار ہمیشہ کے لیے راستہ بناتا ہے....
یاد رکھو!
جو شخص ہر وقت دوسروں کے آگے جھکا رہتا ہے وہ اپنی نظر میں بھی چھوٹا ہو جاتا ہے
اور جو شخص محنت، دیانت اور ہمت کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، دنیا خود اس کے لیے جگہ بناتی ہے.....
پہچان ایسے نہیں بنتی کہ ہر طاقتور کے پیچھے کھڑے ہو جاؤ،
پہچان ایسے بنتی ہے کہ تمہاری موجودگی خود طاقت بن جائے....
فیصلہ ہم نے کرنا ہے:
عارضی فائدہ یا مستقل عزت؟
چاپلوسی یا خودداری؟
سہارا بننا ہے یا سہارا ڈھونڈنا ہے؟
اگر واقعی جینے کی تمنا ہے…
تو اپنا معیار بلند کرو اپنا ہنر مضبوط کرو اور اپنی ایک الگ پہچان پیدا کرو
02/03/2026
*🌴نام نہیں نیت بدلو☘️*
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو اچھا کہیں تو اپنا نام بدل کر "اچھا" رکھ لیں…
لیکن کیا صرف نام بدل لینے سے کردار بدل جاتا ہے؟
کیا زبانوں کی تعریف دلوں کی سچائی کی گواہی ہوتی ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ لوگوں سے “اچھا” سننے کا چسکا انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے... جب انسان کی نیت بدل کر یہ ہو جائے کہ مجھے لوگ اچھا کہیں تو پھر اس کا ہر عمل دکھاوا بن جاتا ہے... عبادت بھی تعریف کے لیے، خدمت بھی واہ واہ کے لیے، خاموشی بھی اس لیے کہ لوگ کہیں بڑا صابر ہے، اور سخاوت بھی اس لیے کہ لوگ کہیں بڑا سخی ہے....
یہ بیماری بہت خطرناک ہے... یہ دل میں آہستہ آہستہ گھر کرتی ہے اور انسان کو احساس بھی نہیں ہوتا وہ سمجھتا ہے میں نیک ہوں، حالانکہ وہ لوگوں کی نظروں میں نیک بننے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے اللہ کی نظر میں نہیں...
قرآن میں ہے :
وہ لوگ جو اپنی تعریف سننا پسند کرتے ہیں اس پر خوش ہوتے ہیں جو انہوں نے نہیں کیا انہیں عذاب سے محفوظ نہ سمجھو…
نبی پاک علیہ السلام نے بھی ریاکاری (دکھاوا) کو شرکِ اصغر فرمایا یعنی ایسا عمل جو بظاہر نیک ہو مگر نیت لوگوں کو دکھانا ہو وہ اللہ کے ہاں قبول نہیں ہوتا....
سوچئے…🤔
اگر ساری دنیا آپ کو اچھا کہہ دے لیکن اللہ ناراض ہو جائے تو کیا فائدہ؟
اور اگر ساری دنیا آپ کو برا کہے، مگر اللہ راضی ہو جائے تو کیا نقصان؟
آج ہم لوگوں کی پرواہ کرتے ہیں کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں حالانکہ لوگوں کی زبانیں کبھی ایک جیسی نہیں رہتیں آج تعریف، کل تنقید آج تعریفوں کے پل کل الزاموں کے پہاڑ...
لوگوں کو خوش کرنا آسان نہیں...
آپ جتنا ان کے لیے بدلیں گئے وہ اتنا ہی نیا معیار لے آئیں گئے
لیکن اللہ کو راضی کرنا مشکل بھی نہیں بس نیت درست چاہیے
یاد رکھیں:
جو شخص لوگوں کی رضا کے لیے جیتا ہے وہ ہمیشہ پریشان ہی رہتا ہے...
اور جو اللہ کی رضا کے لیے جیتا ہے وہ اندر سے مطمئن رہتا ہے...
اچھا بننے کا طریقہ نام بدلنا نہیں نیت بدلنا ہے....
چہرہ بدلنا نہیں دل بدلنا ہے....
ہمیں اپنی اولاد، اپنے دوستوں، اپنے معاشرے اپنے شاگردوں کو یہ سکھانا ہوگا کہ تعریف مقصد نہیں رضائے الٰہی مقصد ہے....
کاش میری یہ نیت بن جائے
میں واہ واہ کا بھوکا نہیں بنوں گا...
میں اللہ کی رضا کا طلبگار بنوں گا...
اور جب نیت درست ہو جائے گی تو شاید لوگ بھی کہیں گئے :
یہ شخص واقعی اچھا ہے
لیکن اس وقت آپ کے دل کو اس تعریف کی ضرورت نہیں رہے گی…
کیونکہ آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کا رب آپ سے راضی ہے....
اے اللہ 🤲
ماہِ رمضان کے صدقے ہمیں اخلاص کی دولت سے مالا مال فرما... آمین ثم آمین یا رب العالمین
02/03/2026
*بولنے کے لیے پہلے اچھا سننا ضروری ہے*
*ایک انسان کو پہلے سننا چاہیے*
*اور اسی سے بولنے کا فن سیکھنا چاہیے*
02/03/2026
اپنا موقف ضرور پیش کریں۔ لیکن دوسروں کی رائے کا احترام ضروری ہے ۔ ہو سکتا ہے سامنے والا اچھے مشورے دے رہا ہو۔
غور سے بات کو سنیں ۔ انا اور غرور تباہی لاتا ہے ۔ ایسا مزاج رکھیں کہ لوگ آپ کے سامنے خوش ہو کر اپنا اظہار خیال کریں۔ حوصلہ افزائی کیجیئے اور اپنی بات کو زبردستی منوانے کی کوشش چھوڑ دیں۔ سامنے والے کا علم اور تجربہ اچھا ہے تو ہتھیار ڈال دیں ۔ بات مان لیں! اسٹوڈنٹ مائینڈ سیٹ (ذہن اور سوچ) بنائیں۔ جو واقعات گردوپیش میں ہو رہے ہیں ان سے سیکھیں۔ ہر وہ انسان جو آپ کی زندگی میں آتا ہے کوئی نیا سبق لاتا ہے ۔ دنیا کو ایک بڑا کلاس روم سمجھیں جہاں ہر وقت تربیت ہو رہی ہے۔ زندگی دلچسپ گزرے گی
🍀سرائیکی زبان میں بیان🌱🌼
🌹بہت زبردست بیان ❤️ 💞 ،،،،، ♥️،،،،،،،شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء 🥀 💚 حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شعیب شاہ صاحب گیلانی ♥️❤️🌹
🎧 `▷◉────── *Tɪʟᴡᴀᴛ-ᴇ-Qᴜʀᴀɴ-Pᴀᴋ*
♥️ ♻️ㅤ *📩* 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ♥️
25/02/2026
اپنی اولاد کیلئے سہولیاتِ زندگی سے زیادہ تربیت کی فکر کریں
پرندے اپنے بچوں کو پرواز سکھاتے ہیں گھونسلے بنا کر نہیں دیتے.
| Monday | 09:00 - 17:00 |