19/06/2026
کسی بھی شخصیت کا اصل تعارف مشکل حالات میں اس کے کردار، وژن اور خدمات سے ہوتا ہے، نہ کہ الزامات اور شور و غوغا سے۔
پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری (TI, SI) پاکستان کے ان چند ممتاز ماہرینِ تعلیم اور سائنسدانوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ ان کی علمی خدمات، تحقیقی کاوشیں اور تعلیمی قیادت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔
فیڈرل اردو یونیورسٹی میں ان کی آمد کے بعد کئی مثبت پیش رفتیں سامنے آئیں۔ مالی اور انتظامی نظم و ضبط میں بہتری، اسلام آباد اور کراچی کیمپسز میں سولرائزیشن، نئے تعلیمی پروگرامز کا آغاز، کانووکیشنز کا انعقاد، بین الاقوامی تعاون اور طلبہ دوست اقدامات ان کی قیادت کے نمایاں پہلو ہیں۔ سب سے بڑھ کر انہوں نے ہمیشہ طلبہ کے تعلیمی مفاد کو ترجیح دی ہے۔
اختلافِ رائے ہر ادارے میں ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیے، لیکن اختلاف کو ذاتی حملوں، بدتمیزی اور بے بنیاد الزامات میں تبدیل کر دینا کسی بھی تعلیمی ادارے کے شایانِ شان نہیں۔ جامعات دلیل، برداشت، مکالمے اور وقار کی علامت ہوتی ہیں۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم افراد کے بارے میں رائے جذبات کی بجائے ان کی خدمات، کارکردگی اور حقائق کی بنیاد پر قائم کریں۔ ایک ایسے استاد، سائنسدان اور منتظم کے ساتھ انصاف کریں جس نے اپنی زندگی علم، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی ہے۔
ادارے مضبوط ہوتے ہیں تو افراد سے نہیں، بلکہ اس سوچ سے کہ اختلاف کے باوجود ہم سچ، انصاف اور تعلیمی اقدار کے ساتھ کھڑے رہیں۔
# Zk Shinwari
16/05/2026
07/05/2026
31/03/2026
16/03/2026
16/03/2026
17/02/2025