Vigilant Pakistan

Vigilant Pakistan Your Trusted Digital Partner

25/09/2026

پاکستان یوتھ ہاسٹل خانسپور ایک کم خرچ اور نوآبادیاتی دور کی عمارت میں قائم رہائش گاہ ہے، جس کا انتظام ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز، خیبر پختونخوا کے زیرِ انتظام ہے۔ یہ ضلع ایبٹ آباد کے خوبصورت اور پُرسکون گاؤں خانسپور (ایوبیہ) میں واقع ہے۔ یہ ایوبیہ نیشنل پارک سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور جنگلات کے درمیان ایک نہایت محفوظ، پُرسکون اور قدرتی ماحول میں قیام کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

📍یوتھ ہاسٹل کی لوکیشن👇

https://maps.app.goo.gl/KF9KzVjujJfpvkP4A?g_st=ic

آج کل ایک بڑی دلچسپ نصیحت بہت سننے کو ملتی ہے: “نوکری کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہو؟ اپنا اسٹارٹ اَپ شروع کرو!” 🙂 بات سننے م...
24/09/2026

آج کل ایک بڑی دلچسپ نصیحت بہت سننے کو ملتی ہے: “نوکری کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہو؟ اپنا اسٹارٹ اَپ شروع کرو!” 🙂 بات سننے میں تو بڑی زبردست لگتی ہے، لیکن ذرا رک کر سوچیں تو پاکستان میں ہر سال تقریباً 200 کے قریب نئے کاروباری منصوبے سامنے آتے ہیں، جبکہ ایک صنعتی اندازے کے مطابق تقریباً 90 فیصد اسٹارٹ اَپس ابتدائی دو سالوں میں ہی بند ہو جاتے ہیں۔ یعنی صرف نیا خیال آ جانا کاروبار نہیں ہوتا؛ اصل سوال یہ ہے کہ کیا آپ کا خیال لوگوں کے کسی حقیقی مسئلے کو حل کرتا ہے؟ اور کیا لوگ اس حل کے لیے پیسے بھی دینے کو تیار ہیں؟

پھر یہ اسٹارٹ اَپس بند کیوں ہو جاتے ہیں؟ عام طور پر چند بڑی وجوہات سامنے آتی ہیں:

- لوگوں کی ضرورت سمجھے بغیر صرف ایک نیا خیال بنا لیا۔
- آمدنی کیسے ہوگی، اس کا واضح منصوبہ نہیں تھا۔
- سرمایہ کاری کو ہی کاروبار کی کامیابی سمجھ لیا۔
- جس شعبے میں کام شروع کیا، اس کی مارکیٹ کو اچھی طرح سمجھا ہی نہیں۔
- گاہک حاصل کرنے پر اتنا خرچ آیا کہ گاہک سے ہونے والی آمدنی کم پڑ گئی۔
- ٹیم میں مطلوبہ مہارتیں، ذمہ داریاں اور فیصلہ سازی واضح نہیں تھی۔
- کاروبار ابھی اپنے پہلے مرحلے میں تھا اور ملک بھر میں پھیلانے کی کوشش شروع کر دی۔
- پاکستان کے معاشی حالات، قوانین، ٹیکس، ادائیگیوں اور بنیادی سہولتوں کے مسائل کو حساب میں نہیں رکھا۔

اب ذرا بائیکیا کو دیکھیں۔ 2016 میں اس نے کوئی بہت انوکھا خیال ایجاد نہیں کیا تھا، بس پاکستان کا ایک عام سا مسئلہ سمجھا: ہر شخص کے پاس گاڑی نہیں، موٹر سائیکل عام ہے، لوگ نسبتاً سستا سفر چاہتے ہیں اور چھوٹے کاروباروں کو سامان پہنچانے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اس نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو ضرورت مند لوگوں سے جوڑ دیا اور بعد میں سامان پہنچانے سمیت دوسری سہولتیں بھی شامل کرتا گیا۔ کئی سال گزرنے کے باوجود یہ کاروبار چل رہا ہے اور لاکھوں صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ یہاں اصل سبق “اسٹارٹ اَپ” نہیں، مسئلہ سمجھنا ہے۔ کامیاب کاروبار ہمیشہ وہ نہیں ہوتا جس کا خیال دنیا میں سب سے نیا ہو؛ کئی دفعہ کامیابی اس شخص کو ملتی ہے جو لوگوں کا پرانا مسئلہ دوسروں سے بہتر سمجھ کر حل کر دے۔ اس لیے بچوں کو صرف یہ نہ کہیں کہ “نوکری چھوڑو، اپنا کاروبار کرو”، بلکہ یہ بھی سکھائیں کہ پہلے مسئلہ تلاش کرو، لوگوں کو سمجھو، چھوٹے پیمانے پر حل آزماؤ، حساب لگاؤ کہ آمدنی اور خرچ کا توازن کیسے بنے گا، پھر کاروبار بڑھاؤ۔ یہی اصل کاروباری سوچ ہے۔

نبیلہ ہارون کوثر
ڈپٹی ڈائریکٹر کرئیر کونسلنگ
جی سی وویمن یونیورسٹی فیصل آباد

🌍☀️ ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات تقریباً برابر ہو جائیں گے! 🌙کیا آپ جانتے ہیں؟23 ستمبر 2026 کو اعتدالِ خریفی (Septemb...
18/09/2026

🌍☀️ ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات تقریباً برابر ہو جائیں گے! 🌙

کیا آپ جانتے ہیں؟
23 ستمبر 2026 کو اعتدالِ خریفی (September Equinox) ہوگا، جب سورج خطِ استوا کے عین اوپر ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔ ⚖️

🍂 شمالی نصف کرے میں موسمِ خزاں کا آغاز
🌸 جنوبی نصف کرے میں موسمِ بہار کا آغاز

اعتدالِ خریفی کے بعد شمالی نصف کرے میں دن بتدریج چھوٹے اور راتیں طویل ہونے لگتی ہیں، جبکہ جنوبی نصف کرے میں اس کے برعکس ہوتا ہے۔

✨ قدرت کا یہ حیرت انگیز فلکیاتی منظر ہر سال صرف ایک بار ستمبر میں رونما ہوتا ہے۔

🚨 اہم خبر | ٹرمپ کی ویزا پالیسی کو عدالت میں بڑا جھٹکاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیرملکی طلبا اور صحافیوں کے قیام ...
15/09/2026

🚨 اہم خبر | ٹرمپ کی ویزا پالیسی کو عدالت میں بڑا جھٹکا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیرملکی طلبا اور صحافیوں کے قیام کی مدت محدود کرنے سے متعلق متنازع ویزا پالیسی پر امریکی عدالت نے عمل درآمد روک دیا۔
⚖️ عدالت نے نئی پالیسی کے خلاف ابتدائی حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ حتمی فیصلہ آنے تک نئے قواعد نافذ نہیں کیے جائیں گے۔
📌 نئی پالیسی میں کیا تبدیلی تجویز کی گئی تھی؟
🔹 غیرملکی طلبا کے لیے امریکا میں قیام کو زیادہ سے زیادہ 4 سال تک محدود کرنے کی تجویز تھی۔
🔹 غیرملکی صحافیوں کے لیے قیام کی مدت 240 دن، یعنی تقریباً 8 ماہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
🔹 چین سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیے یہ مدت 90 دن تک محدود کرنے کی تجویز تھی۔
عدالت نے خاص طور پر اس خدشے کا اظہار کیا کہ ویزا توسیع کے حوالے سے حکام کو وسیع اختیارات دینے سے غیرملکی طلبا، محققین، اساتذہ اور صحافی متاثر ہوسکتے ہیں۔
🇺🇸 امریکی حکومت نے نئی پابندیوں کا جواز قومی سلامتی قرار دیا، تاہم عدالت نے اس مؤقف پر بھی سوالات اٹھائے۔
📅 کیس کی مزید سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی۔
یعنی فی الحال نئی مختصر ویزا مدت پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے اور حتمی قانونی فیصلہ ابھی باقی ہے۔
📢 اہم: یہ حتمی فیصلہ نہیں بلکہ ابتدائی حکمِ امتناع ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت میں صورتحال مزید واضح ہوگی۔
خبر وہی جو تصدیق کے ساتھ — تجزیہ وہی جو حقیقت کے ساتھ۔ 📰

📚 نملی میرا اور جستر کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے لیے اہم پیش رفتنملی میرا اساتذہ تنظیم کے وفد کی پارلیمانی سیکرٹری...
10/09/2026

📚 نملی میرا اور جستر کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے لیے اہم پیش رفت

نملی میرا اساتذہ تنظیم کے وفد کی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایلیمنٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا رجب علی عباسی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں علاقے کے تعلیمی مسائل اور طالبات کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد کی قیادت تنظیم کی صدر ثوبیہ شوکت اور بانی تنظیم سردار عرفان نے کی۔

ملاقات کے دوران دو الگ الگ درخواستوں کے ذریعے:

🏫 گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نملی میرا کو ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے، جبکہ

🏫 گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جستر کو مڈل اسکول کا درجہ دینے

کا مطالبہ پیش کیا گیا۔

صدر تنظیم ثوبیہ شوکت نے معیاری تعلیم کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں، تعلیمی سہولیات کی کمی اور طالبات کے والدین کو درپیش مشکلات سے رجب علی عباسی کو تفصیلاً آگاہ کیا۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے اساتذہ تنظیم کی جانب سے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں صدر ثوبیہ شوکت، بانی تنظیم سردار عرفان اور دیگر ارکان شامل تھے۔

✨ تعلیم کی بہتری، بچیوں کے روشن مستقبل اور علاقے کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم۔

🇵🇰 Pakistan Women Leadership & Policy Summit 2026We are pleased to invite you to the Pakistan Women Leadership & Policy ...
07/09/2026

🇵🇰 Pakistan Women Leadership & Policy Summit 2026

We are pleased to invite you to the Pakistan Women Leadership & Policy Summit 2026 — a distinguished platform bringing together women leaders, policymakers, entrepreneurs, corporate professionals, and changemakers to discuss leadership, policy, innovation, and women’s economic empowerment.

📅 Date: Wednesday, 9th September 2026
⏰ Time: 9:30 AM
📍 Venue: ICCI Auditorium, G-8/1, Islamabad

RSVP / Organizers:
Kashif Qureshi — Organizer
📞 0300 9262490

Muqaddas Choudhary — Co-Organizer
📞 0333 6261102

🔗 Registration Link is attached.
https://script.google.com/macros/s/AKfycbzkPQ9icBeTp_NJhW1T02m0VDSrjN8oQjNpjEBQ15tlat1Idk1bppnsZwT3yh-8ix3Q/exec
Please complete your registration to confirm your participation.

We look forward to welcoming you at this landmark gathering!

اپنے بڑوں اور محنت کشوں کی قدر کیسے کی جاتی ہے انگلینڈ والوں نے بتادیا پاکستان انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ میں 77سالا ا...
01/09/2026

اپنے بڑوں اور محنت کشوں کی قدر کیسے کی جاتی ہے انگلینڈ والوں نے بتادیا پاکستان انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ میں 77سالا ایک ضعیف العمر خاتون ڈینی جب میچ ہورہا تھا میچ کے دوران وہ اپنے ہاتھوں سے سوئی دھاگے کیساتھ جرسی سی رہی تھی جس کو تیسرے دن کھیل کے احتتام پر لارڈز گراؤنڈ کی میڈیا سینٹر میں مدعو کیا گیا اور اس سے سوال ہوا کہ آپ بارش کے دوران بھی بیٹھی رہی کھیل ختم ہونے تک لنچ بھی اپنے ساتھ لائی تھی جس پر ڈینی نے کہا کہ میں ہاتھوں سے جرسیاں بناکر فروخت کرتی ہوں میری ایک بیٹی ہے اور میرا شوہر اس دنیا میں نہیں ہے میں ٹیسٹ کرکٹ سے پیار کرتی ہوں اس لیے میچ بھی دیکھ رہی تھی اور اپنا کام بھی پانچ دن کیلئے ٹکٹ خریدا ہے جس پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ فوری طور ٹکٹ کے پیسے واپس کرکے ایک اسپیشل پاس ڈینی کو دیا اور کہا کہ یہ میچ میں اور آخری میچ میں اپ وئی آئی پی اسٹینڈ میں بیٹھی گی اور جو لنچ انگلینڈ کی ٹیم کا ہوگا وہی آپ کو بھی دیا جائے
پاکستان کوشکست کے بعد ڈینی کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپیشل ایوارڈ دیا گیا اور اس کی تصویر کو بھی لیجنڈ کرکٹر کیساتھ لارڈز گراؤنڈ میں لگایا گیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کو نوکری دی کہ انگلینڈ ٹیم کی ٹیسٹ کی جرسی کے اوپر انگلینڈ کے نام کا لوگو وہ بنائے گی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ اس کام کا اس کو معاوضہ دے گا

A thought-provoking session exploring the evolving role of literature in shaping narratives, challenging perspectives, a...
01/09/2026

A thought-provoking session exploring the evolving role of literature in shaping narratives, challenging perspectives, and connecting imagination with the realities of our world. Join us for an engaging conversation on how literature continues to reflect, question, and influence society.

🚘 اسلام آباد میں جدید الیکٹرانک پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری تیز! 🇵🇰اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے پارکنگ مسائل کے حل او...
01/09/2026

🚘 اسلام آباد میں جدید الیکٹرانک پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری تیز! 🇵🇰

اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے پارکنگ مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے شہر کے 7 مقامات پر ٹائم بیسڈ الیکٹرانک پارکنگ سسٹم شروع کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

سی ڈی اے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے نظام کے تحت گاڑی کے پارکنگ میں داخلے سے لے کر قیام کے مکمل دورانیے تک تمام معلومات ڈیجیٹل طور پر ریکارڈ کی جائیں گی، جبکہ پارکنگ فیس کی وصولی اور نگرانی کے لیے الیکٹرانک ڈیش بورڈ استعمال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق بلیو ایریا کا پارکنگ پلازہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اسلام آباد کی پارکنگ سہولیات میں کیش لیس ادائیگی اور QR کوڈ کے ذریعے فیس وصولی کا نظام بھی رائج کیا جا رہا ہے۔

تاہم سینیٹ کمیٹی کے اراکین نے شہر میں پارکنگ کی موجودہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ بعض سڑکوں پر بھی پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے، جو پارکنگ پلازوں کی تکمیل سے متعلق دعوؤں کے ساتھ بظاہر متصادم ہے۔

سینیٹر عابد شیر علی نے تجویز دی کہ مستقبل میں نئے کمرشل پلازوں کو این او سی جاری کرنے سے قبل مناسب انڈر گراؤنڈ پارکنگ کی سہولت یقینی بنائی جائے، تاکہ سڑکوں پر غیر ضروری پارکنگ کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

📍 ڈیجیٹل پارکنگ، کیش لیس ادائیگی اور بہتر نگرانی—اسلام آباد کو جدید اور منظم پارکنگ نظام کی جانب ایک اور قدم۔

⚠️ Disclaimer: یہ تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے صرف وضاحتی اور نمائشی مقصد کے لیے تیار کی گئی ہے۔

https://www.facebook.com/hadiya.khan.137700

✨ کامیابی اُنہی کا مقدر بنتی ہے جو محنت سے رشتہ جوڑتے ہیں ✨مسٹر ذیشان احمد نے فخر کے ساتھ اپنا ڈپلومہ جناب چیف ایگزیکٹو،...
31/08/2026

✨ کامیابی اُنہی کا مقدر بنتی ہے جو محنت سے رشتہ جوڑتے ہیں ✨

مسٹر ذیشان احمد نے فخر کے ساتھ اپنا ڈپلومہ جناب چیف ایگزیکٹو، جناح انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (JIMS)، مانسہرہ سے حاصل کر لیا۔ 🎓

یہ صرف ایک ڈگری نہیں بلکہ عزم، لگن اور مسلسل محنت کی خوبصورت پہچان ہے۔
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🌟

ہم دعاگو ہیں کہ آپ کا پیشہ ورانہ سفر اسی طرح کامیابیوں سے روشن رہے اور آپ مزید بلندیاں حاصل کریں۔ 💫

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vigilant Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share