International Islamic School of Excellence Al Meher Campus
IISE is committed to excellence in education sine 1998, which is both affiliated with FBISE and registered with PIERA.
Annual educational and recreational Trip of the students by double darker Bus in different places of Islamabad
28/08/2022
13/02/2022
ترکی اپنے برادر اسلامی ملک پاکستان کی تعلیمی ترقی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، فضلی پسکل
تعلیمی ترقی میں ترکی کا کردار لائق تحسین، نجی اداروں کی فلاح وبہبود کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی،ملک ابرار حسین
پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولزکے کیمپس ڈائریکٹر فضلی پسکل کی وائس پرنسپل محمد شہزاد،کیئریر کونسلر عامر حبیب کے ہمراہ ملک ابرار حسین سے ملاقات
اسلام آباد(پریس ریلیز)پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز چک شہزاد کیمپس اسلام آبادکے کیمپس ڈائریکٹر فضلی پسکل نے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز کے صدر ملک ابرار حسین سے ملاقات کی ہے اس موقع پر وائس پرنسپل محمد شہزاداورکیئریر کونسلر عامر حبیب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستانی عوام کے لیے خدمات انجام دینے والے ترک ماہرین تعلیم کے تعاون اور مہارت سے پاکستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فضلی پسکل نے ملک میں معیاری تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکے لیے ملک ابرار حسین کی کوششوں کی تعریف کی۔ فضلی پُسکُل نے اُن مواقع کے بارے میں بتایا، جو ترک حکومت نے دو مسلم برادر ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں علمی بیانیہ کو بااختیار بنانے کے لیے پیدا کیے ہیں۔فضلی پسکل نے پاک-ترک معارف کی طرف سے ذہین اورضرورت مند طلباء کے لیے رکھے گئے داخلہ جات /اسکالرشپ ٹیسٹ کے بارے میں بتایا، جنہیں جدید ترین انسٹی ٹیوشنز میں پڑھنے کا موقع فراہم کیا جاتاہے۔اس مقصد کے لیے پاک ترک معارف Magis داخلہ/اسکالرشپ کا انعقاد کرتا ہے۔ MAGIS اسکالرشپس اورداخلہ جات 17 فروری 2022 تک کھلے ہیں جو 6ویں اور 9ویں جماعت میں شامل ہونے والے طلباء کو موقع فراہم کریں گے۔ MAGIS کا امتحان 27 فروری 2021 کو اسلام آباد، راولپنڈی، مظفرآباد، راولاکوٹ، چکوال، کہوٹہ، میرپور، ایبٹ آباد، واہ کینٹ گلگت، جنڈ، فتح جنگ اور اٹک میں واقع مختلف مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر ملک ابرار حسین نے پاکستان میں تعلیمی ترقی میں ترکی کے کردار کی تعریف کی اور نجی تعلیمی اداروں کی بہتری،فلاح اور بہبود کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔
جاری کردہ
میڈیا کوآرڈینیٹر،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن
برائے رابطہ،03005531100
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Street#4 Gulshan-e-Khudadad E-11/1 Islamabad
Islamabad
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 05:00 |
| Tuesday | 08:00 - 05:00 |
| Wednesday | 08:00 - 05:00 |
| Thursday | 08:00 - 05:00 |
| Friday | 08:00 - 04:00 |
| Saturday | 08:00 - 05:00 |