IDC Rozgar College

IDC Rozgar College

Share

We provide vocational education and training for women either free or with minimal fee. Opposite Survey of Pakistan near Metro Bus station Faizabad.

Address: Al-Harmain Plaza
2nd Floor
Office No 1 ShamzaBad Murree Road Rawalpindi. number: +92 334 1565172

19/05/2024

Introducing Bunnat, where threads of resilience weave a tapestry of hope. Bunnat isn't just about making clothes; it's about weaving together lives, aspirations, and futures. Through their craft, the remarkable skilled women working at the Rozgar Colleges, find strength in unity, empowering each other on a journey towards financial independence and self-worth. Every stitch they make is a testament to their resilience, and every garment they create tells a story of triumph over adversity.

Inaugurating soon, stay tuned. A project by IDC Rozgar College , a project I am very proud of. A project very close to my heart.

26/03/2024

. قالَ الإمامُ الْمُجتبى (عَلَيْهِ السَّلام): لَقَضاءُ حاجَةِ أخ لى فِى اللّهِ أحَبُّ مِنْ إعْتِکافِ شَهْر. 37
37۔ امام حسن مجتبی علیہ السلام: دینی بھائی کی ضرورت کو پورا کرنا میرے نزدیک ایک ماہ کے اعتکاف سے بہتر ہے ۔
37. کلمۃ الامام الحسن(علیہ السلام؛ ص۱۳۹۔
ولادتِ باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام بھت بھت مبارک ہو!

17/02/2024

🔹 داخلہ جاری ہے🔹
آئی ڈی سی روزگار کالج اسلام آباد کی جانب سے اسٹوڈنٹ کے لیے سپیشل گرافک ڈیزائننگ کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے
♦مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔
☎ 0336 0025897
📌 مہربان راجپوت پلازہ بالمقابل سلطانہ فاؤنڈیشن
مین لہتراڑ روڑ اسلام آباد
https://www.facebook.com/IDCRozgarCollege

25/01/2024

آئی ڈی سی روزگار کالج اسلام آباد میں نئے بیچ کیلئے داخلے جاری ہیں۔
بیوٹیشن،
ڈریس ڈیزائننگ،
گرافکس
کے کورسز کی معمولی داخلہ فیس لی جاتی ہے (1000 روپے سے 2000 سو روپے تک) تاکہ خواتین پابندی سے کورس مکمل کریں اور درمیان میں ادھورا نہ چھوڑیں۔
داخلہ لیجئے اور دوسروں کو اس بارے بتائیے ۔
🔴 مہربان راجپوت پلازہ بالمقابل سلطانہ فاؤنڈیشن مین لہتراڑ روڑ اسلام آباد
https://web.facebook.com/IDCRozgarCollege/

Photos from IDC Rozgar College's post 20/01/2024

یہ ڈی 13، شاہ اللہ دتہ کی جامعہ فاطمیہ ہے۔ ہم گئے تھے،طالبات و انتظامیہ سے ملے تھے۔ درخواست کی تھی ایک ہال دے دیں، اسے کمپیوٹر لیب بنا دینگے تاکہ طالبات basic & advance کمپیوٹر کورسز کر سکیں۔ انتظامیہ ویزنری ہے، انہوں نے اتفاق کیا اور آج ہم نے اس لیب کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ ٹیچر ان کی اپنی ہیں، ٹیچر کو ہم Train the Trainer کورس کے ذریعے ایڈوانس کمپیوٹر سکلز سکھائیں گے۔ انتظامیہ نے کہا، کیوں نہ اس بات کو صرف کمپیوٹر لیب تک محدود رکھنے کے بجائے، جامعہ کے اندر ہی ایک روزگار کالج بنا دیں۔ طالبات، پڑھائی کے ساتھ دیگر کورسز بھی کریں جو دوسرے کالجز میں کروائے جا رہے ہیں۔ ہم نے اتفاق کیا۔ اب اس پر کام کرینگے۔

ہر جامعہ، ہر مدرسے کا ایسا ویزن ہونا چاہئے۔ طالبات دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، ساتھ انہیں دیگر ہنر سکھائے جائیں۔ ہر جامعہ، ہر مدرسہ، ہر امامبارگاہ اگر ایک کمیونٹی سینٹر بن جائے۔ روزگار کالجز کیلئے جگہ مختص کرے۔ قوم کہاں سے کہاں پہنچ جائے گی۔ یہ ایک success case ہے۔ کوئی بھی جامعہ یا مدرسہ یا امامبارگاہ اگر یہ کام شروع کرنا چاہتا ہے، بسم اللہ۔ ہم دامے، درمے، سخنے آپ کے ساتھ ہیں۔ کچھ نہ کر سکے، تجربہ تو ہمارا ہے ہی۔

IDC Rozgar College

Photos from IDC Rozgar College's post 30/12/2023

امامیہ کالونی لاہور روزگار کالج، ہمارے پیارے پارٹنر انفاق کے مالی تعاون سے رواں دواں ہے۔ کالج کا ماہانہ خرچہ سوا لاکھ روپیہ ہے اور الحمد للہ فقط تین ماہ میں اس کا آدھا کالج خود کما رہا ہے، باقی ہماری طرف سے جاتا ہے۔
ایک بیچ میں 50 خواتین ہوتی ہیں، جو سٹچنگ، ڈریس ڈیزائننگ، آفس سوئیٹ، گرافکس اور بیوٹیشن کے مکمل کورسز صرف ایک ہزار روپے فیس ادا کر کے کرتی ہیں۔
اسلام آباد اور کوئٹہ کے بعد یہ ہمارا تیسرا کالج ہے۔

Imamia Disaster Management Cell-IDC

Infaaq

IDC Rozgar College

29/08/2023

آئی ڈی سی نے تین سال میں اسلام آباد اور کوئٹہ کے بعد امامیہ کالونی لاہور میں تیسرا کالج تیار کر کے مقامی شیعہ کمیونٹی کے حوالے کر دیا ہے۔ اس سے پہلے کے دونوں کالجز پھل پھول رہے ہیں، اسلام آباد کالج سلطانہ فاؤنڈیشن اور کوئٹہ کالج ہزارہ ٹائون میں مقامی خواتین کو ہنر سکھا کر روزگار مہیا کر رہے ہیں۔ اب یہی کام لاہور روزگار کالج کرے گا۔

بر سبیل تذکرہ، آئی ڈی سی حقیقی معنوں میں ایک والنٹیئر تنظیم ہے یوں کہ دیگر فلاحی تنظیموں کے برعکس، آئی ڈی سی کا کوئی ممبر یا رکن کسی فلاحی کام کے لئے ایک پیسہ تنخواہ یا سٹائپنڈ کے نام پر نہیں لیتا اور بلا معاوضہ اپنی ذاتی و دفتری مصروفیات سے وقت نکال کر اس الہی کام میں مشغول ہوتا ہے، بلکہ اکثر اوقات اپنی جیب سے خرچ کرتا ہے۔ یہ کالج بھی ہماری محنت، سچائی اور خلوص کا عکاس ہے۔ یکم ستمبر سے ان شا اللہ کلاسز کا آغاز ہو جائے گا اور دیگر کالجز کی طرح یہاں ڈریس ڈیزائننگ، سٹچنگ، بیوٹیشن، گرافک ڈیزائننگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کورسز کروائے جائیں گے۔

اربعین کے بعد ہمارا اگلا ہدف ان شا اللہ پارا چنار ہے۔ پارا چنار روزگار کالج اپنی نوعیت کا منفرد کالج ہو گا جس میں مقامی خواتین کو کاشتکاری، صنعت کاری، باغبانی مقامی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اضافی کورسز کے طور پر سکھائے جائینگے۔ ہمیں اس کے اجراء کے لئے ابتدائی طور پر آٹھ سے دس لاکھ روپے کی ضرورت ہے، یہ کالج مقامی خواتین کی معاشی صورتحال بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا تو اگر آپ ڈونر ہیں یا ڈونرز سے واقف ہیں، ہم سے رابطہ کروا دیں، اس تسلی کے ساتھ کہ آپ کی دی ہوئی ڈونیشن کسی کی جیب میں نہیں، ملت کے مفاد میں خرچ ہو گی۔

بہرحال، پارا چنار بی ریڈی، ہم آ رہے ہیں۔

IDC Rozgar College

16/08/2023

جب جب دل بوجھل ہو زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھ کے دیکھیں۔۔ دل پہ جیسے اک سکینہ کا نزول ہوتا ہے۔ 💕
عجب بے قراری سے قرار آ جاتا ہے ۔

30/07/2023

آئی ڈی سی ملت کی پہلی تنظیم یے جس پر دو سال پہلے انڈیپینڈنٹ اردو، پچھلے برس بی بی سی اور اس سال وائس آف امریکہ نے ڈاکیومنٹری بنائی ہے۔ اس طرح کی انٹرنیشنل کوریج، ہمارے سکائوٹس کی محنت، خلوص اور کوششوں کا نتیجہ ہے کہ عالمی میڈیا اداروں کے نمائندے ہمیں دیکھتے ہیں، سراہتے ہیں اور ہمارے کام کو پیش کرنا چاہتے ہیں

آئ ڈی سی، وائس آف امریکہ کی ممنون ہے جنہوں نے ہمارا کام دیکھا اور ہمیں اپنے چینل کے ذریعے اپنے کام کے بارے بات کرنے کا موقع دیا ❤️
VOA Urdu

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Opposite Sultana Foundation
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 10:00 - 16:00
Tuesday 10:00 - 16:00
Wednesday 10:00 - 16:00
Thursday 10:00 - 16:00
Friday 10:00 - 16:00