22/10/2022
جنوبی وزیرستان بلخصوص اعظم ورسک کے عوام آئی جی خیبرپختونخوا سے درخواست ۔۔۔
Respected Sir,
شاید آپ کو اعظم ورسک پولیس اہلکار کے شہادت کا پتہ نہیں ہوگا کیونکہ آپ کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اوزار موجود نہیں ہونگے ۔ جناب والا پولیس اہلکاروں کے شہادت پر آپ کی کسی قسم کی میسج موصول نہیں ہورہا ہے لہزا جنوبی وزیرستان وانا کے عوام آپ صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ خیبرپختونخوا پولیس اہلکاروں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔اپ صاحب کا فرض بنتا ہے کہ آپ صاحب صوبے کے کسی بھی علاقے میں پولیس اہلکاروں کی دیکھ بھال اس کی جان مال اور علاقے میں آمن لانہ آپ صاحب کا فرض بنتا ہے ۔ جنوبی وزیرستان کے عوام علاقہ اعظم ورسک میں دن دگنی رات چوگنی بدامنی بڑھتی جارہی ہے لہذا آپ صاحب اپنے پولیس اہلکاروں کو وہ تمام معرات دے جو خیبرپختونخوا کے اور اضلاع میں پولیس کو دئیے ہیں ۔ جنوبی وزیرستان وانا کے عوام بدامنی کی صورتحال کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔کیونکہ عوام مزید بدامنی کی صورتحال میں زندگی نہیں گزار سکتے ہیں ۔ جناب والا روزانہ کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں پولیس اہلکاروں کی جنازے اٹھائے جارہے ہیں لیکن آپ صاحب ٹس سے مس نہیں کررہے ہیں ۔ سوشل میڈیا ایلکٹرانک میڈیا کی وسعتت سے آپ صاحب کو خبردار کرتے ہیں کہ آپ ہم ضم ہو گیے ہیں مزید ہم کسی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ صاحب نے ہمارے اس آئینی حق میں کوئی کردار ادا نہیں کیا یا نہیں کر سکتے ہو تو جنوبی وزیرستان بلکہ پورے سابقہ فاٹا کے عوام سراپا احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔
جنوبی وزیرستان بلکہ پورا سابقہ فاٹا کے عوام آپ صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ پولیس سیسٹم کو فعال کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو اور علاقے کی طرح جدید ترین اسلحہ دے کر تاکہ پولیس اہلکار آمن لانے میں کالیدی کردار ادا کریں ۔
شکریہ ۔
منجانب! جنوبی وزیرستان عوام