Al Kosar Online Quran Academy

Al Kosar Online Quran Academy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Kosar Online Quran Academy, Education, F.9, Islamabad.

10/08/2025

ࢪاحـة لـِ قـلـبـك ♥🎧

21/07/2025

اللھم صلی علی محمد وآل محمد

10/06/2025

📚 تعلیم ہر بچے کا حق ہے!
🤝 آپ کی مدد سے ہم یہ حق دلا سکتے ہیں!

الکوثر ویلفیئر فاؤنڈیشن
غریب اور نادار طلبہ کی تعلیمی معاونت کے لئے آپ کی توجہ کی طالب ہے۔
ہمارے معاشرے میں ہزاروں ذہین اور محنتی بچے صرف مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔
ان بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے. اور آپ کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں!
آپ کی دی گئی:
📖 کتابیں
🧾 فیس
🎒 اسکول کا سامان
💰 مالی امداد
کسی بچے کا مستقبل روشن کر سکتی ہے۔
🌟 آئیں، تعلیم کے چراغ جلائیں۔
صدقہ جاریہ کا بہترین موقع_علم کی روشنی پھیلائیں!

📞 رابطہ کریں:
📱 +923555857486
📱 +923485013930

Account title:
Ghulam Hasnain
Bank:
Al Habib
10270081032673026

Easypasia Account
Ghulam Hasnain
03461206116

29/03/2025

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیان۔

اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت اور فضل ہے کہ اس نے ہمیں خدمتِ خلق کی سعادت عطا فرمائی۔ ہم اس ذاتِ کریم کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں ان نیک کاموں میں شامل ہونے کا موقع بخشا، جو دلوں میں خوشی اور لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔

الحمدللہ! آپ تمام مخیر حضرات کے تعاون، خلوص اور ایثار کے باعث، الکوثر اکیڈمی نے اس سال بھی غریب، مسکین اور کم آمدنی والے سفید پوش خاندانوں کے تیس گھرانوں کے معصوم بچوں میں عیدی تقسیم کی، تاکہ وہ بھی عید کی حقیقی خوشیوں میں شریک ہو سکیں اور اپنی معصوم تمناؤں کی تکمیل کر سکیں۔

یہ عمل محض ایک رسمی امداد نہیں، بلکہ احساسِ انسانیت کی روشنی ہے، جو ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ خوشیوں کو بانٹنے سے ہی دلوں میں حقیقی سکون اور راحت اترتی ہے۔ آپ سب کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ ہم تمام مخیر حضرات، معاونین، اور ہمارے ساتھ کام کرنے والے تمام بھائیوں اور بہنوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپنا وقت، وسائل اور محبت اس کارِ خیر کے لیے وقف کیے۔
الٰہی! یہ محض ایک لمحاتی عمل نہ ہو، بلکہ ہمارے دلوں میں خدمتِ خلق کا جذبہ ہمیشہ زندہ رہے۔ ہمیں اپنی نعمتوں میں دوسروں کو شریک کرنے کی توفیق دے، اور ہمیں ان ہاتھوں میں شامل کر دے جو دینے والے ہوتے ہیں، لینے والے نہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کی دی ہوئی اس خیرات و عطیہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، اور ہمیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل رہنے کی ہمت و استقامت عطا کرے۔
آمین یا رب العالمین

21/03/2025

الحمدللہ!
الکوثر اکیڈمی پچھلے دو سالوں سے آپ دوست احباب اور مخیر حضرات کے تعاون سے یتیم مستحقین بچوں کو مشتہر کئے بغیر عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کےلیے عیدی اور نئے کپڑے فراہم کی جا رہے ہیں۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، اس سال بھی ہم ان معصوم چہروں پرمسکراہٹ بکھیرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اگر کسی مستحق کو ضرورت ہو تو بندہ حقیر سے رابطہ کریں۔
نیز، جو احباب اس نیکی کے کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، وہ ٢٢ رمضان تک اپنا حصہ پہنچادے
اللہ تعالیٰ آپ کے صدقات و عطیات کو قبول فرمائے اور انہیں آپ کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے۔ جزاکم اللہ خیراً و أحسن الجزاء!
Ghulam Hasnain
easypasia Account
03461206116

14/02/2025

زندگی بھر کی رہنمائی کے لیے شاید سب سے قیمتی 7 منٹ کی بات!

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


F.9
Islamabad