Sabaq Education and Trainings - SET Islamabad, Pakistan

Sabaq Education and Trainings - SET Islamabad, Pakistan

Share

Sabaq Education and Trainings (SET) is an Higher Institute of Islamic Learning & Professional Traini

26/02/2024

جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: جو مؤمن لوگوں سے ملتا جلتا ہے اور ان سے ملنے والی تکلیف پر صبر کرتا ہے، وہ اس مؤمن سے زیادہ ثواب حاصل کر لیتا ہے جو لوگوں سے ملتا جلتا نہیں اور ان کی طرف سے آنے والی تکلیف پر صبر نہیں کرتا۔
(سنن ابن ماجه ٤٠٣٢)

عن عبد الله بن عمر رضي الله تعالى عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: المؤمنُ الَّذي يخالطُ النّاسَ ويصبِرُ على أذاهُم خيرٌ منَ الَّذي لا يخالِطُ النّاسَ ولا يصبرُ على أذاهم
(سنن ابن ماجه (٤٠٣٢)، وأحمد (٥٠٢٢) باختلاف يسير)۔

31/01/2024
23/10/2023

کربلائے یروشلم کے نام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کس رعونت سے وہ دشمن مرے گھر آیا ہے!
داغِ دل اب تو جبینوں پہ ابھر آیا ہے
زخم دھونے کو کہاں جائیں گے زخمی بچے؟
سارے چشموں میں تو بارود اتر آیا ہے

آج زیتون کے پیڑوں پہ خزاں طاری ہے
آج القدس میں ہر سمت دھواں طاری ہے

آج یعقوبؑ کی بستی میں ہے گریہ زاری
آج یوسفؑ کا چمن چاک بدن دِکھتا ہے
جس مسیحاؑ نے کیا مردوں کو زندہ پھر سے
جاں بہ لب آج اسی کا ہی وطن دِکھتا ہے
جس نگر جھک کے اترتے تھے ملائک کل تک
آج ابلیس وہاں مست و مگن دِکھتا ہے

یا نبیؐ! ہم پہ وہاں سختی قیامت کی ہے
جس جگہ آپ نے نبیوں کی امامت کی ہے

ابو الحسین آزاد

31/08/2023

❤️ اللهم صلّ على سيّدنا ومولانا محمد وعلى آل سيدنا ومولانا محمد وصحبه وبارك وسلم ❤️

26/08/2023

(چپکے چپکے سے) لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایسی لذت ہے کہ جسے ایسا کرنے والے ہی جانتے ہیں، نیکی اور خیر کا کام جتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو اسے کرتے رہو؛ کیوں کہ آپ کو معلوم نہیں کہ کون سی نیکی آپ کے جنت میں داخلے کا ذریعہ بن جائے۔

15/01/2023

ابھی ابھی برادرم ڈاکٹر عابد نعیم صاحب کے ذریعے افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ ہماری دیرینہ کولیگ، سبق ایجوکیشن کے پہلے پہلے کورسز کی سر گرم شریک اور ہمارے کئی ایک نئے کورسز کا ذریعہ بننے والی محترمہ ڈاکٹر شمائلہ مجید صاحبہ کے شوہر انتقال کر گئے ہیں، محترمہ ڈاکٹر شمائلہ مجید صاحبہ گزشتہ دنوں اپنے بچوں اور مرحوم شوہر کے ہمراہ اسلام آباد ہمارے ہاں تشریف لائے تھے، مرحوم بڑی ہنس مکھ اور دھیمی طبیعت کے مالک تھے، اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں اور ڈاکٹر صاحبہ سمیت پورے گھرانے کو صبرِ جمیل سے نوازیں، تمام شرکاء کرام اپنی دعاؤں میں ڈاکٹر صاحبہ کے گھرانے کو ضرور شریک رکھیں.

فیصل خلیل

06/12/2022

وضع داری اور معاشرتی رکھ رکھاؤ
عہدِ نبوی کے معاشرے اور اس کی سماجی اقدار میں وضع داری، رکھ رکھاؤ اور ایک دوسرے کا لحاظ جیسی صفات بہت زیادہ تھیں، خود جنابِ نبی کریم ﷺ کی مبارک زندگی میں اس کی بہت سی مثالیں ملتی ہیں کہ کیسے اپنے پیارے صحابہ کرام اور ان کے غیر مسلم رشتہ داروں تک کے معاملے میں وضع داری اور رکھ رکھاؤ سے پیش آیا کرتے تھے۔
آج حضرت صدیق اکبر رض کے والدِ محترم حضرت ابو قحافہ عثمان بن عامر رض کے قبولِ اسلام کا واقعہ نظر سے گزرا، جسے حافظ ابن حجرؒ نے الإصابة میں نقل کیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ پیارے محبوب ﷺ کتنے وضع دار تھے، حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ جب اللہ کے پیارے نبی ﷺ فاتح بن کر مکہ میں داخل ہوئے اور مسجد حرام تشریف لے گئے تو کچھ دیر بعد حضرت ابو بکر رض اپنے والد محترم کو تھامے حاضرِ خدمت ہوئے، اس وقت تک ابو قحافہ کی عمر نوے سال سے زیادہ ہو چکی تھی اور اسلام قبول نہیں کیا تھا، جب حضور نبی کریمﷺ نے انہیں آتے ہوئے دیکھا تو حضرت صدیق اکبر رض سے فرمایا: "هلّا تركت الشّيخ في بيته حتّى آتيه" کہ بھلا بزرگوں کو گھر میں ہی رہنے دیتے تا کہ میں خود ان کے پاس حاضر ہو جاتا!، اس پر حضرت صدیق اکبر رض نے فرمایا کہ: یا رسول اللہ میرے والد کو یہ زیادہ سزا وار ہے کہ وہ آپ کے خدمتِ اقدس میں حاضری دیں بجائے اس کے کہ آپ ﷺ چل کر ان کے ہاں تشریف لے جائیں، آپ ﷺ نے ابو قحافہ کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور انہیں اسلام کی دعوت، جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا اور صحابیت کا شرف حاصل کیا، رضی اللہ تعالیٰ عنہم ورضوا عنه۔
(الإصابة 375/4)

29/11/2022

حافظ ابن صلاحؒ نے حضرت امام شافعیؒ کا ایک ناصحانہ قول نقل کیا ہے، امام فرماتے ہیں کہ: لوگوں کے ساتھ تؑرش روئی سے پیش آنا انہیں دشمن بنا لیتا ہے اور اگر بہت زیادہ خندہ پیشانی سے پیش آئیں تو اس سے بؑرے حاشیہ نشینوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے (اور انسان اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے)؛ چنانچہ باہمی تعلقات میں ترش روئی اور بہت زیادہ خندہ پیشانی کے درمیان معتدل انداز اختیار کرنا چاہیئے۔
قال عثمان ابن الصلاح: بلغنَا عَن الإِمَام الشَّافِعِي رَضِي الله عَنهُ وأرضاه أَنه قَالَ الانقباض عَن النَّاس مكسبة للعداوة والانبساط مجلبة لقرناء السوء فَكُن بَين المنقبض والمنبسط. (فتاوى ابن الصلاح 200/1)

28/11/2022

معالم السنة النبوية
حدیث نبوی کے مجموعوں کو غور سے دیکھیں تو مندرجہ ذیل کتب کو بنیادی ذخیرہ قرار دیا جا سکتا ہے:
1- "موطأ مالك"
2- "صحيح البخاري"
3- "صحيح مسلم"
4- "سنن أبي داود"
5- "جامع الترمذي"
6- "سنن النسائي"
7- "سنن ابن ماجه"
8- "مسند أحمد"
9- "سنن الدارمي"
10- "السنن الكبرى" للبيهقي
11- "صحيح ابن خزيمة"
12- "صحيح ابن حبان"
13- "مستدرك الحاكم"
14- "الأحاديث المختارة" للمقدسي
اقوال افعال نبویہ کا زیادہ تر منقول ذخیرہ ان کتب میں جمع ہے- ان میں کل (114,194) احادیث ہیں لیکن ان میں بہت سی احادیث مکرر بھی ہیں-اگر اس تکرار کو ختم کر کے ایک صحابی سے کئی مرتبہ نقل ہونے والی ایک حدیث کو ایک ہی شمار کیا جائے تو ان احادیث کی کل تعداد صرف (28,430) رہ جاتی ہے - اگر مزید محنت کریں اور کئی صحابہ کرام سے مروی ایک حدیث کو ایک ہی شمار کریں تو یہ تعداد مزید کم ہو کر محض (3,921) رہ جاتی ہے - یعنی ان کتب میں موجود (114,194) احادیث در اصل صرف (3,921) احادیث ہیں-
ایک عرب عالم شيخ صالح احمد الشامي نے اس ترتیب پر ان احادیث کو تین جلدوں میں (معالم السنة النبوية) کے نام سے جمع کر کے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے- جزی اللہ عنا خیر الجزاء-
کیا ایک دینی طالب علم کے لئے روزانہ 5-6 کی اوسط سے ان احادیث کو یاد کرنا مشکل ہے؟
کیا سال میں ایک مرتبہ اسے ختم کرنا مشکل ہے؟
کیا یہ احادیث کی کثرت اور دیگر کئی اشکالات کا عمدہ عملی جواب نہیں؟

سید کفایت بخاری

16/11/2022

گزشتہ شب ہونے والی سپیشل کلاس یوٹیوب پر اپلوڈ کر دی گئی ہے، تصویر میں دیے گئے فارمیٹ کے مطابق ڈیزائن تیار کرنے کا مکمل طریقہ سیکھنے کے لیے 👇🏻
https://youtu.be/dFNZnPH2_4I

Sabaq Education and Trainings (SET) Islamabad Pakistan
[email protected]
https://wa.me/c/923155083350

07/11/2022

سرٹیفکیٹس اپڈیٹ
عریبک لینگویج کورس (9th Batch) اور گرافک ڈیزائننگ کورس (2nd & 3rd Batch) کے تمام کامیاب شرکاء کرام کو E-Certificates میل کر دیے گئے ہیں، سرٹیفکیٹس فائنل امتحانات میں کامیابی اور گرافکس کورس میں فائنل پراجیکٹ جمع کروانے والے طلبہ کرام کو جاری کیے گئے ہیں. شکریہ
Sabaq Education and Trainings (SET) Islamabad Pakistan
[email protected]

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Chak Shehzad
Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:30
Tuesday 09:00 - 23:30
Wednesday 09:00 - 23:30
Thursday 09:00 - 23:30
Friday 09:00 - 23:30
Saturday 09:00 - 23:30
Sunday 09:00 - 23:30