Haji muhammad fazal khan Public library Saltoro Goma Siachen

Haji muhammad fazal khan Public library Saltoro Goma Siachen Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Haji muhammad fazal khan Public library Saltoro Goma Siachen, College & University, Saltoro Siachen Mashabrum Ghanchay, Islamabad.

11/07/2026

اپنی قیمتی وقت میں سے وقت نکل کر تشریف لانے پر ہم حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پیبلک لائبریری کی انتظامیہ جناب سابق صوبائی وزیر خزانہ و صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل صاحب کا مشکور و ممنون ہیں ـ

سلترو سیاچن:سابق صوبائی وزیر خزانہ و صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل نے آج حا...
11/07/2026

سلترو سیاچن:
سابق صوبائی وزیر خزانہ و صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل نے آج حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری سلترو گونما کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر لائبریری منتظمین نے انجینئر محمد اسماعیل کا لائبریری آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ لائبریری منتظمین نے انہیں لائبریری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ لائبریری سماجی شخصیت وقاص زاہد عباسی نے اپنے مرحوم دادا حاجی محمد فاضل خان کی یاد میں قائم کی ہے۔

منتظمین نے بتایا کہ لائبریری میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں اسمارٹ ایل ای ڈی، پرنٹر مشین، سولر سسٹم، مختلف کتب، کرسیاں، کارپٹ اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لائبریری کی بہتر دیکھ بھال کے لیے وقاص زاہد عباسی نے ایک لائبریری اسسٹنٹ بھی تعینات کیا ہوا ہے، تاہم لائبریرین کی مالی معاونت کے لیے تعاون کی ضرورت ہے۔

لائبریری کمیٹی کی ممبران ثمینہ علی فو اور گلشن فاطمہ نے لائبریری کے حوالے سے بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ فرسٹ مائیکرو لیب کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مائیکرو لیب کے ذریعے سلترو گونما کی خواتین کو ڈیجیٹل اسکلز سکھانے کا عمل جاری ہے، جس سے خواتین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر انجینئر محمد اسماعیل نے وقاص زاہد عباسی کے اس علم دوست اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سلترو ویلی کی خواتین کے لیے ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت کے اقدام کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔

انجینئر محمد اسماعیل نے لائبریری کے لائبریرین کے لیے مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے لائبریری کی مزید بہتری اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
Gulshaan Afzäl

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پیبلک لائبریری سلترو گونما سیاچن:آج گوما گاؤں کے ٹیچر مظہر حسین نے اپنے ذاتی کلیکشن سے...
10/07/2026

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پیبلک لائبریری سلترو گونما سیاچن:
آج گوما گاؤں کے ٹیچر مظہر حسین نے اپنے ذاتی کلیکشن سے مزید کُتب حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پیبلک لائبریری سلترو گونما سیاچن لائبریری وقف کیا۔ اور لائبریری اسسٹنٹ عبدلطیف کے حوالے کیا۔ ان کتب میں مختلف اصناف شامل تھیں۔ بچوں کا ادب ، فکشن ، اور سماجی علوم کے موضوعات پر مبنی کتب پر مشتمل یہ مجموعہ لائبریری میں ایک مفید اضافہ ہے۔
ہم حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پیبلک لائبریری کی ٹیم محترم مظہر حسین کا مشکور ہیں

07/07/2026

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری سلترو گونما کی انتظامیہ، سیتھ ہائی سکول کے طلبہ اور سلترو سیاچن کے عوام کی جانب سے سائنس اساتذہ کی عدم دستیابی کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
لائبریری انتظامیہ نے گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سلترو ہائی سکول سیتھ میں فوری طور پر سائنس اساتذہ تعینات کیے جائیں تاکہ طلبہ کی تعلیمی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری کی ٹیم اس اہم تعلیمی مسئلے کے حل کے لیے اپنے مستقبل کے معماروں، یعنی طلبہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ویڈیو بشکریہ: لائبریری ٹیم ممبر گلشن فاطمہ

Gulshaan Afzäl

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما سیاچن:الحمدللہ! لاہور سے لائبریری کے لیے خریدی گئی کتابیں آ...
05/07/2026

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما سیاچن:
الحمدللہ! لاہور سے لائبریری کے لیے خریدی گئی کتابیں آج لائبریری میں پہنچ گئیں۔ ان شاء اللہ علاقے کے نوجوان خصوصاً طلبہ و طالبات ان کتابوں سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔
اس موقع پر حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری کی انتظامیہ نے محترم قاری الیاس (مقیم لاہور) کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر لائبریری کے لیے کتابیں لاہور سے خرید کر ارسال کیں۔
یہ کتابیں آج محمد حبیب اللہ کے ذریعے لائبریری انچارج عبد اللطیف نے وصول کیں۔

سیت ہائی سکول کے پرنسپل سر حفیظ صاحب نے طلبہ کے لیے کتابیں اور پلے کارڈز ارسال کیے ہیں، جو ڈی ڈی او سر غلام نبی صاحب کے ...
04/07/2026

سیت ہائی سکول کے پرنسپل سر حفیظ صاحب نے طلبہ کے لیے کتابیں اور پلے کارڈز ارسال کیے ہیں، جو ڈی ڈی او سر غلام نبی صاحب کے ذریعے حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما میں لائبریرین عبد اللطیف نے وصول کیے۔
سر حفیظ صاحب کا اس تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما :سلترو گونما سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس جو مختلف شہروں کی ...
28/06/2026

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما :
سلترو گونما سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس جو مختلف شہروں کی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم طلباء نے اپنے گاؤں واپس آنے کے بعد باقاعدگی سے لائبریری کو جوائن کر لیا ہے۔ یہ طلباء روزانہ کی بنیاد پر لائبریری کا دورہ کر رہے ہیں اور گاؤں کے بچوں میں لائبریری کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما، سیاچنڈی ڈی او ہائی سکول سیتھ سلترو، محترم حاجی غلام نبی صا...
04/05/2026

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما، سیاچن
ڈی ڈی او ہائی سکول سیتھ سلترو، محترم حاجی غلام نبی صاحب، اور ہیڈ ماسٹر مڈل سکول سلترو گونما، محمد اختر صاحب نے لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا اور بچوں کو اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ہدایت دی۔

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما سیاچن سلترو گونما سیاچن کے اسٹوڈنٹس لائبریری میں ناولز اور ...
24/04/2026

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما سیاچن
سلترو گونما سیاچن کے اسٹوڈنٹس لائبریری میں ناولز اور دیگر کتابوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما سیاچنگورنمنٹ مڈل سکول سلترو گونما سیاچن کے ننھے منے بچے لائ...
16/04/2026

حاجی محمد فاضل خان میموریل ڈیجیٹل پبلک لائبریری، سلترو گونما سیاچن
گورنمنٹ مڈل سکول سلترو گونما سیاچن کے ننھے منے بچے لائبریری میں ناولز اور دیگر کتابوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

Address

Saltoro Siachen Mashabrum Ghanchay
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji muhammad fazal khan Public library Saltoro Goma Siachen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share