16/09/2026
🌹 الفاتح ادبی فورم کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ — ایک یادگار اور حسین ادبی شام 🌹
آج الفاتح ادبی فورم اسلام آباد کے زیرِ اہتمام الفاتح کالج، اسلام آباد میں ایک نہایت خوبصورت، باوقار اور یادگار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب علم، ادب، شعر و سخن اور نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا حسین امتزاج تھی، جس میں نامور شعرائے کرام، ادباء، اساتذہ اور نوجوان شعراء نے شرکت فرمائی۔
محفل کی صدارت محترم جناب عبدالقادر تاباں صاحب نے فرمائی، جبکہ محفل کے مہمانِ خصوصی محترم جناب نصرت یاب نصرت صاحب سمیت دیگر معزز شعرائے کرام نے اپنا خوبصورت اور دلنشیں کلام پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ شعراء کے منفرد اسلوب، خوبصورت خیالات اور دل کو چھو لینے والے اشعار نے حاضرین کو محظوظ کیا اور ایک شاندار ادبی ماحول کو جنم دیا۔
جناب خالد پرویز صاحب سی ای او الفاتح گروپ کی زیرپرستی یہ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد رہا ۔خالد پرویز صاحب نے اس پروگرام کے تمام شرکاء کو سراہا اور الفاتح ادبی فورم کے اس پلیٹ فارم کے متعلق کامیابی کے لیے کوشاں بھی رہے۔
اس موقع پر الفاتح کالج کے طلبہ و طالبات نے بھی بھرپور ذوق و شوق کے ساتھ مشاعرے میں شرکت کی اور اپنا کلام پیش کرکے اپنی ادبی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ نوجوان نسل کا ادب و شعر سے اس خوبصورت انداز میں وابستہ ہونا اس تقریب کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک تھا۔ طلبہ و طالبات نے شعرائے کرام کے کلام کو نہایت توجہ اور محبت سے سنا اور خوب دادِ تحسین پیش کی۔
الفاتح کالج کے ڈائریکٹر جناب عمید صاحب نے بھی اپنے منفرد اسلوب اور خوبصورت انداز میں شاعری پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اسی طرح دیگر نوجوان شعراء نے بھی اپنے کلام سے محفل کو مزید رونق بخشی۔
محفل کے دوران جناب جمیل علوی صاحب نے بھی اپنی خوبصورت شاعری اور منفرد اندازِ بیان سے محفل کو رنگین اور پُرلطف بنائے رکھا۔ یوں یہ شام شعر و ادب، محبت، ذوق اور خوبصورت یادوں سے بھرپور ایک یادگار ادبی نشست میں تبدیل ہوگئی۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد اور بہترین انتظام و انصرام پر الفاتح ادبی فورم اسلام آباد کی پوری ٹیم خصوصی مبارکباد اور تہہ دل سے شکریے کی مستحق ہے، جس نے ادب کے فروغ اور نوجوان نسل میں ادبی ذوق و شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک نہایت خوبصورت اور بامقصد کاوش پیش کی۔
خصوصاً نظامت کے فرائض احسن انداز میں انجام دینے والے حافظ ناصر منہاس صاحب کا خصوصی شکریہ، جنہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ پوری محفل کو مربوط، پُراثر اور دلچسپ بنائے رکھا۔
اسی طرح ڈاکٹر رابعہ مقدس، میم عروسہ اور جناب آکاش اور الفاتح کالج کی پوری انتظامی و تدریسی ٹیم کا بھی تہہ دل سے شکریہ، جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت، تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
خصوصی طور پر جناب چوہدری آصف صاحب کا بھی دلی شکریہ، جنہوں نے ہر مرحلے پر اپنی موجودگی، تعاون، محبت اور خلوص کے ساتھ پروگرام کی خوبصورتی، نظم و ضبط اور خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
الفاتح ادبی فورم کی یہ کاوش یقیناً الفاتح کالج میں علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک خوبصورت قدم ہے۔ ایسے پروگرام نہ صرف طلبہ و طالبات کے اندر ادبی ذوق پیدا کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار، اعتماد اور مثبت سرگرمیوں کے لیے بھی ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ الفاتح ادبی فورم کے زیرِ اہتمام ایسی بامقصد اور خوبصورت ادبی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور نوجوان نسل کو علم و ادب سے جوڑنے کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جاتے رہیں گے۔
آخر میں تمام شعرائے کرام، مہمانانِ گرامی، اساتذہ، طلبہ و طالبات، منتظمین، الفاتح ادبی فورم اور پوری ٹیم کو ایک کامیاب، باوقار اور یادگار محفلِ مشاعرہ کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
🌹 خصوصی طور پر تمام معزز مہمان شعرائے کرام کا تہہ دل سے شکریہ، جن کی شرکت نے اس محفل کو وقار اور ادبی حسن بخشا۔ تقریب کے اختتام پر ادارے کی جانب سے معزز مہمان شعرائے کرام کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
سید صہیب علی شاہ
پرنسپل، الفاتح کالج اسلام آباد 🌹