06/10/2026
احرام — حج و عمرہ کا پہلا اہم مرحلہ
احرام صرف دو چادروں کا نام نہیں، بلکہ حج و عمرہ کی نیت کے ساتھ ایک خاص حالت میں داخل ہونے کا نام ہے۔
احرام باندھتے وقت نیت کریں:
اللَّهُمَّ إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ فَيَسِّرْهُ لِي وَتَقَبَّلْهُ مِنِّي
احرام کی حالت میں ان امور سے بچنا ضروری ہے:
• خوشبو لگانا
• بال یا ناخن کاٹنا
• مردوں کا سلا ہوا لباس پہننا
• شکار کرنا
• میاں بیوی کے تعلقات قائم کرنا
• جھگڑا، گناہ اور نافرمانی سے بچنا
احرام سے پہلے غسل، صفائی اور ناخن وغیرہ کا اہتمام کرلیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے حج و عمرہ کو آسان فرمائے اور قبول فرمائے۔ آمین۔ 🤲
ہیش ٹیگز
#احرام #حج #عمرہ #حج2027