09/04/2022
سوال:-
روزے کا کہتے ہیں کہ یہ گناہوں سے بچانے کے لئے ڈھال ہے تو اس بارے میں Spiritually کیا فائدے ہیں ____
جواب:-
"آپ ایسے سمجھیں کہ
""ایک گھوڑا آپ کو اپنے اوپر سوار کر کے
علاقہ غیر میں لے جاتا ہے،
وہ آپ کو سیر کراتا ہے
ممنوعہ بستیوں کی -""
""" یہ گھوڑا نفس ہے - """"
""اگر آپ فاقہ کریں یا روزہ رکھیں"""
""تو یہ گھوڑا Bridled ہو جاتا ہے ، لگام میں آ جاتا ہے """
""اور پھر وہ آپ کو کہیں لے کے نہیں جاتا""
""" اور نہ آپ کو کہیں جانے دیتا ہے -"""
""جب آپ نے روزہ رکھا """
تو اس کا مطلب یہ ہے کہ""
""آپ نے روزہ واقعی رکھ لیا"""
"" کیونکہ اس میں منافقت نہیں ہو سکتی ""
""کہ روزہ رکھا ہے یا نہیں -""
"" اب یہ روزہ نگاہ کا روزہ ہے ، ""
""خیال کا روزہ ہے""
""" اور آپ کی Purity اور پو_تر تا ہو گئ -"""
""" اب اس حالت میں آپ گناہ نہیں کر سکتے -""""
"" آپ حرام کھانا تو دور کی بات ہے ""
"""حلال بھی نہیں کھا سکتے - """
""اس کا مطلب یہ ہے کہ
اب آپ سے برائی کوئی نہیں ہو گی - """
""تو یہ ڈھال -"""
"" ڈھال کا معنی یہ ہے کہ
"""اس نے آپ کو گناہ کے تصور سے آزاد کر دیا -"""
""تو یہ بہت بڑی ڈھال ہے کہ خیال بدل گیا،"""
"""گھوڑا لاغر ہو گیا، """"
"""""""سوار چوکنا ہو گیا - """""""""
""جب آپ کو بھوک لگتی ہے تو آپ نے کھانے کو روکا ________ کس نے روکا؟"""
""""آپ نے -""""
"""""کیوں روکا؟ -
""""خدا کے خیال سے -"""""
""" اس طرح آپ خدا کا خیال کریں گے -""""""
پھر ہمہ حال جب آپ کو بھوک لگی،"""
"" پیاس لگی، چائے،""
""" سگریٹ کی طلب ہوئی تو آپ رک گئے"""
""" کہ یہ تو خدا نے روکا ہے -"""
"" تو آپ جتنی دیر خدا کے بارے میں سوچتے جائیں گے"""
""""" اتنی دیر گناہوں سے محفوظ رہیں گے - """
""""جب خدا Very much موجود ہے """""
""""تو پھر گناہ کا کیا سوال -"""
"""""" روزے کی Real عبادت یہ ہے کہ
"""" یہ آپ کے اور خدا کے درمیان واقعہ ہے """"
""""ورنہ تو آپ پانی پیتے جائیں، کھاتے جائیں -"""
""" روزہ گھر والوں کے لئے نہیں ہے، """
""""محلے والوں کے لئے نہیں ہے """
"""اور سماج کے لئے نہیں ہے - """
"""یہ بھی ہو سکتا ہے کہ
""" آپ کسی اور جگہ کھا پی کے آ جائیں""
"""" مگر روزہ Pure خدا کے لئے ہے -""""
"""اس طرح آپ براہ_راست خدا کے قابو میں آ جاتے ہیں""
""""""اور محفوظ ہو جاتے ہیں -"""""
"""تو آپ خدا کے گھر میں آ گئے اور امان میں آ گئے_"""""
گفتگو 17______صفحہ نمبر 189___190
سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ