Emaan academy
Eman123
زندگی کی ساری کمائی کو اگر موت پر تقسیم کیا جائے تو صرف کفن بچتا ہے. اس لیے حلال کمائیں حلال کھائیں
چین آف کمانڈ ۔اظہر سید
وینزویلا کے روسی اور چینی ارلی وارننگ سسٹم غدار کمانڈروں نے غیر فعال کر دئے تھے ۔امریکی ہیلی بغیر کسی چیلنج کے صدارتی محل اتر گئے اور صدر کو اغوا کر کے لئے گئے۔
صدارتی محل کے حفاظتی دستوں کا کمانڈر بھی غداری کر گیا،صدارتی محل کی چھت پر دس روز قبل طیارہ شکن ہتھیاروں کی تنصیب کی گئی تھی لیکن ایک فائر بھی نہیں ہوا کہ امریکیوں کی آمد سے چند گھنٹے قبل تمام عملہ دوسری جگہوں پر تعینات کر دیا گیا تھا۔
صدر کے اغواء کے بعد وینزویلا کے ایف 16 اور سخوئی لڑاکا جیٹ فضاؤں میں نکل آئے لیکن حملہ کے دوران کسی فضائی اڈے سے کوئی لڑاکا طیارہ نہیں اڑا ۔
امریکیوں کا حملہ سے قبل ہوم ورک مکمل تھا جسکی وجہ سے انہیں سو فیصد کامیابی ہوئی ۔
ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی گرفتاری کیلئے امریکی آپریشن کے دوران جمینگ کے باوجود دفاعی نظام نے بہت دور سے ایک امریکی ہیلی کاپٹر اڑا دیا تھا۔
پاکستانی قیادت امریکہ کو چیلنج نہیں کرنا چاہتی تھی ورنہ دوسرا امریکی ہیلی کاپٹر بھی تباہ کر دیا جاتا ۔
نو مئی کو ترکی کی طرز پر سازش کی گئی جس طرح اردگان کے خلاف کی گئی تھی ۔وہاں بھی چین آف کمانڈ کے تقدس نے سازش ناکام بنائی نو مئی کو پاکستان میں بھی چین آف کمانڈ کا تقدس برقرار رہا اور سازش ناکام ہو گئی۔دشمن اسی وقت کامیاب ہوتا ہے جب فوج کے چین آف کمانڈ کا تقدس توڑ دیا جائے۔
وینزویلا میں فوج کا چین آف کمانڈ ٹوٹ گیا تھا جسکی وجہ سے امریکی کامیاب ہو گئے۔
یہی امریکی اپنی برتری ٹیکنالوجی کے باوجود صومالیہ میں محصور فوجیوں کو نہیں نکال پائے تھے ۔پاکستانی امن فوج کے دستے ریسکیو نہ کرتے کوئی امریکی فوجی بچ نہ پاتا۔
برتر ٹیکنالوجی کے باوجود امریکی تہران میں امریکی سفارتخانہ کے آپریشن میں ناکام ہو گئے تھے ۔
کامیابی صرف اندرونی غداری کی وجہ سے ممکن ہوتی ہے۔
آج پاکستان میں فوج کا چین آف کمانڈ کا تقدس ٹوٹ جائے پاکستانی فوج کو گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا جائے گا۔پاکستان بدترین خانہ جنگی کا شکار بن جائے گا۔
طاقتور فوج اور چین آف کمانڈ کا تقدس کی ملکوں کی سلامتی عزت اور وقار کا ضامن ہوتا ہے ۔
17/12/2025
صحت مند زندگی کا راز
17/12/2025
♥️♥️♥️♥️♥️♥️
16/12/2025
♥️♥️♥️♥️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Islamabad