23/03/2023
"النمل مخلوق مدھش"
تحریر و ترتیب: افراء نواز
چیونٹیوں کا دائرہِ حیات:
Life cycle of an ant
مکھیوں, تتلیوں اور کچھ کیڑوں کی طرح چیونٹیوں کا دائرہِ حیات چار ادوار پر مشتمل ہے جسکو complete metamorphosis کہا جاتا ہے..
انڈا...پیوپا...لاروا...بالغ
1) انڈا:
ذیادہ تر انواع میں صرف ملکہ انڈے دیتی ہے.اگر ان انڈوں کو مادہ نر کے مادہ منویہ(sperms) کے ساتھ بارآور (fertilize) کروائے تو اس میں سے ملکہ اور عام مادہ چیونٹیاں نکلیں گی, اگر نہ کرے تو اس سے نر نکلتے ہیں..
جب نئی کالونی کا آغاز ہو رہا ہو تو ملکہ ایک خاص قسم کے انڈے دیتی ہے جنکو "trophic eggs " کہا جاتا ہے, یہ انڈے نہایت مزے دار اور لذیذ ہوتے ہیں, ورکرز چیونٹیاں اور لاروا انہی انڈوں کو کھاتے ہیں اور اس میں سے ملنے والی انرجی یا قوت کو کالونی کو بڑھانے میں استعمال کرتے ہیں..
کبھی کبھار ورکرز چیونٹیاں بھی انڈے دیتی ہیں مگر ملکہ اور دوسری چیونٹیاں انکا سراغ پا لیتی ہیں اور ان انڈوں کو کھا لیا جاتا ہے..
2) لاروا:
یہ وہ دورانیہ ہے جس میں چیونٹیوں نمو (growth) کرتی ہیں..جب کسی کالونی پر حملہ ہو تو سب سے پہلے لاروا کو شکار کیا جاتا ہے کیوں کہ انکی ٹانگیں اور پاؤں نہ ہونے کی وجہ سے انکے لیے بھاگنا مشکل ہوتا ہے..یہ خود کھانے سے قاصر ہوتے ہیں اور انکی خوراک کا دارومدار ورکرز چیونٹیوں پر ہوتا ہے..اگر انکو ورکرز کی جانب سے خاص خوراک کھلائی جائے تو انکی جسم کی کیمسٹری تبدیل ہو جاتی ہے اور یہ ملکہ چیونٹی میں تبدیل ہو جاتے ہیں..
جیسے جیسے لاروا بڑا ہوتا ہے اسکی جِلد سخت ہوتی جاتی ہے, اور یہ پرانی جلد اتارتے رہتے ہیں اور اندر سے بالکل نئی جلد نکلتی آتی ہے..پرانی اتاری گئی جِلد کو ورکرز چیونٹیاں ہڑپ جاتی ہیں..
اگر آپ لاروا کو خوردبین کے نیچے دیکھیں تو آپکو انکے جسم سے بال باہر کو نکلے دکھائی دیں گے..یہ بال وہ اپنے آپکو کسی جگہ میں مضبوطی سے گاڑھے رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں.
پیوپا:
جن لاروا ایک حد تک نمو کر چکے ہوتے ہیں تو اس کے بعد وہ کھانا چھوڑ دیتے ہیں اور ساکن ہو جاتے ہیں, کچھ چیونٹیاں اپنے گرد ریشمی غلاف بُن لیتی ہیں جبکہ کچھ ایسا نہیں کرتیں..اس دورانیے میں وہ کچھ بھی نہیں کرتے اور صرف انکے جسم کے اندر تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں. انکی ٹانگیں نکلنا شروع ہوتی ہیں, جسم کے حصے واضح ہونے لگتے ہیں, انٹینا اور منہ کے حصے بننا شروع ہو جاتے ہیں..
جسم کے حصے بننے کے بعد وہ اپنی جِلد سے ایک بالغ چیونٹی کے طور پر باہر نکل آتے ہیں, اوائل دنوں میں انکے جسم کے حصے نازک ہوتے ہیں اور جِلد ہلکے رنگ کی ہوتی ہے اور وہ اپنی ٹانگوں پر سہارا نہیں لے سکتے, وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹانگیں مضبوط اور جسم کا رنگ گہرا ہونگے لگتا ہے, اب انہیں بالغ چیونٹی کہا جا سکتا ہے..
بالغ چیونٹیاں اپنے معمول کا کام شروع کر دیتی ہیں..
بالغ چیونٹیاں تین طرح کی ہوتی ہیں:
نمبر 1:
کارکن چیونٹیاں یا ورکرز:
کالونی کے ذیادہ تر کام انکے زمے ہوتے ہیں, یہ سائز میں بڑی نہیں ہوتیں, اگر آپکو کوئی چھوٹی سی چیونٹی نظر آئے تو وہ نابالغ چیونٹی نہیں بلکہ چیونٹیوں کی ایک نوع ہوتی ہے جو اتنے ہی سائز میں پائی جاتی ہیں..
کارکن چیونٹیاں مادہ ہوتی ہیں, انکے زمے ملکہ چیونٹیوں اور لاروا کی خوراک انکی حفاظت کرنا, کالونی کی صفائی ستھرائی, مرمت, کالونی کی حفاظت غرض یہ کہ ہر چھوٹے سے بڑا کام انکی زمہ داری ہوتا ہے..
نمبر 2: ملکہ چیونٹی:
ملکہ عام چیونٹیوں کی نسبت کافی بڑی ہوتی ہے, اسکا کام صرف انڈے دینا ہوتا ہے اور کالونی کی آبادی میں اضافہ کرنا ہوتا ہے. جب یہ انڈے سے نکلتی ہے تو اسکے پر ہوتے ہیں جو یہ نر سے ملاپ کے بعد اتار پھینکتی ہے, اسکا پیٹ انڈوں کی وجہ سے پُھول جاتا ہے, کارکن چیونٹیاں اسکا انتہائی خیال رکھتی ہیں تا کہ یہ کالونی میں صحت مند افراد کا اضافہ کرے..
نمبر 3:
نر چیونٹی:
یہ کالونی کے اندر کوئی بھی کام نہیں کرتے, انکا کام ملکہ سے ملاپ ہوتا ہے, ملاپ کے بعد انکی حساس حصہ پھٹنے کی وجہ سے موت ہو جاتی ہے..ملکہ کی طرح انکے پر ہوتے ہیں لیکن سائز میں یہ ملکہ سے چھوٹے ہوتے ہیں, انکا سر چھوٹا اور آنکھیں بڑی ہوتی ہیں..انٹینا بھی مادہ کی نسبت بڑا ہوتا ہے...
Pic source: Google
https://www.facebook.com/ifra123499