بزم امام اھلسنت قمری منیمرگ کلشی

بزم امام اھلسنت قمری منیمرگ کلشی الله کے علاوہ کسی کو عالم الغيب ماننا شرک ہے
(1)

اظہارِ تعزیت و افسوس انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہچیئرمین پاکستان راہِ حق پارٹی گلگت بلتستان و صوبائی جنر...
15/09/2026

اظہارِ تعزیت و افسوس
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
چیئرمین پاکستان راہِ حق پارٹی گلگت بلتستان و صوبائی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل گلگت بلتستان، محترم جناب حمایت اللہ خان صاحب کی اہلیہ محترمہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال فرما گئی ہیں۔
اس المناک اور غمگین خبر پر بزمِ امامِ اہلِ سنت قمری، منی مرگ، کلشئی کے تمام اراکین کی جانب سے محترم حمایت اللہ خان صاحب، ان کے اہلِ خانہ اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران، بالخصوص حمایت اللہ خان صاحب کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
شعبہ اطلاعات
بزمِ امامِ اہلِسنت قمری، منی مرگ، کلشئی

🌹 اظہارِ تشکر 🌹بزمِ امامِ اہلِ سنت قمری، منی مرگ، کلشئی کے تمام اراکین کی جانب سے تمام اہلیانِ علاقہ، رہبر کمیٹی اور بال...
12/09/2026

🌹 اظہارِ تشکر 🌹

بزمِ امامِ اہلِ سنت قمری، منی مرگ، کلشئی کے تمام اراکین کی جانب سے تمام اہلیانِ علاقہ، رہبر کمیٹی اور بالخصوص حضرت مولانا مفتی قصیر صاحب کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حالیہ معاملے میں حضرت مولانا مفتی قصیر صاحب نے جس حکمت، بصیرت، سنجیدگی اور اخلاص کے ساتھ اہلِ علاقہ کی رہنمائی فرمائی اور عوامی تحفظات کو متعلقہ انتظامیہ تک پہنچانے میں مثبت کردار ادا کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔

ہم تمام مخلص احباب کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اتحاد، اتفاق، تحمل اور پُرامن جدوجہد کے ذریعے اپنے اجتماعی مؤقف کا اظہار کیا۔

ہماری طاقت ہمارا اتحاد ہے۔
آئیں، اپنے علاقے کے امن، عزت و وقار اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اسی طرح متحد اور باہمی مشاورت کے ساتھ اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مخلص احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ہمارے علاقے کو ہر قسم کے فتنہ و فساد اور انتشار سے محفوظ رکھے۔

آمین یا رب العالمین 🤲
شعبہ اطلاعات
بزمِ امامِ اہلِ سنت قمری، منی مرگ، کلشئی ضلع استور

04/09/2026

آج 4 ستمبر 2026ء کو بزم امام اہلسنت قمری منی مرگ کلشئی کی شوریٰ کا اہم اجلاس امیر بزم امام اہلسنت،
مولانا سیف اللہ ناصر صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں شوریٰ کے اکثر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر غور و خوض کیا گیا،

اجلاس کے اختتام پر سرپرست بزم امام اہلسنت، مولانا مفتی قصیر حیدری صاحب کی مامی مرحومہ،
حاجی اسماعیل مرحوم، بھائی گلزار مرحوم سمیت تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور بزم امام اہلسنت کے تمام ذمہ داران کو دین و ملت کی خدمت کے لیے اخلاص،
اتحاد اور استقامت عطا فرمائے۔
شعبہ اطلاعات۔
بزم امام اھلسنت قمری منیمرگ کلشی

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
26/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

آج اس شخصیت کا یوم ش ہادت ہے جس نے بلا تفریق رنگ و نسل بلا تفریق مسلک ایک ہی نعرہ کو پروان چڑھایا کہ "جو صحابہ رضوان الل...
17/08/2026

آج اس شخصیت کا یوم ش ہادت ہے جس نے بلا تفریق رنگ و نسل بلا تفریق مسلک ایک ہی نعرہ کو پروان چڑھایا کہ "جو صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا غلام ہے ہمارا وہ امام ہے"، اور یہ کہتا کہتا اس دنیا سے رخصت ہو گیا

لے شوق سے نام صحابہ کا
کر چرچا عام صحابہ کا
گر طلب ہے تجھ کو جنت کی
تو پلا تھام صحابہ کا

(رضوان اللہ علیہم اجمعین)

دنیا اس مرد قلندر کو علامہ علی شیر حید ری شہ ید رحمہ اللہ کے نام سے یاد کرتی ہے، اللہ پاک انکی ق بر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائیں اور انکے مرشدین کو انکے ساتھ جنت میں اکٹھے فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔

14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر خوبصورت نعتیہ آواز 🇵🇰
ضلع استور کے دور افتادہ علاقے قمری کے گاؤں دودگئی سے تعلق رکھنے والے حافظ غلام عباس صاحب کے فرزند، طالب علم سہیل عباس نے بوائز ہائی سکول قمری میں جشنِ آزادی کی تقریب کے موقع پر اپنی بہت ہی خوبصورت اور دلنشین آواز میں نعتِ رسولِ کریم ﷺ پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
ماشاءاللہ! 🌹
اللہ تعالیٰ سہیل عباس کے آواز اور صلاحیت میں مزید برکت عطا فرمائے اور انہیں دین و وطن کی خدمت کے لیے بہترین ذریعہ بنائے۔
ساتھ ہی بوائز ہائی سکول قمری کے قابلِ احترام اساتذہ بھی خصوصی طور پر مبارکباد اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں،
جنہوں نے طلبہ کی دینی، اخلاقی اور تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی خوبصورت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
یقیناً ایسے اساتذہ نئی نسل کی بہترین تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 🌹
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
رسولِ کریم ﷺ سے محبت، ایمان کی پہچان ❤️

شعبہ اطلاعات بزم امام اھلسنت قمری منیمرگ کلشی

14/08/2026
علماء کونسل قمری منی مرگ کلشئ کی تمام نو منتخب باڈی کے معزز اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالی...
09/08/2026

علماء کونسل قمری منی مرگ کلشئ کی تمام نو منتخب باڈی کے معزز اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام نومنتخب اراکین کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے اور دین و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بزم امام اھلسنت قمری منیمرگ کلشی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share