Online MaarifulQuran Academy

Online MaarifulQuran Academy We provides one to one Online Quran reading education plus basic Islamic teachings to all individuals

19/08/2026
17/08/2026

مزا نا آئے پیسے واپس ۔۔۔۔۔😁
شیخِ اذیت
پیرِ بے طریقت
مرشدِ نامکمل
مردِ ناحق
رہبرِ غفلت
پیشوائے درہم وریال
قطبِ بے وقت
ولیِ بے عمل
صاحبِ بے مروت
مرجعِ نالاٸق
رہبرِ بے راہ روی
رہزنِ برحق
محرومِ فیوض و برکات
شمعِ حماقت
چراغِ جہالت
سرچشمۂ گھاٹا و نقصان
قبلۂ اہلِ حزیمت
حضرت جناب پیر مظہریہ صاحب

آپ کی صحبت سے دلوں کو بے چینی و پریشانی ملتی ہے۔
آپ کا فیض اندرونِ ملک و بیرونِ ملک کہیں نہیں پہنچ رہا۔
حضرت کی یہ خوبی و کرامت دو عالم میں مشہور و مقبول ہے کہ ایک ساعت میں سونے کو مٹی کر دکھاٸیں۔
حضرت نے غزہ جانے کا ارادہ کیا تو کشتی خراب ہوگئی اور جہاد کا اعلان کیا جہادی تنظیموں پر پابندی لگ گئی حضرت کی ایک بڑی کرامت ہے بوٹ پالش کرنا اس کرامت کا ظہور ہوا کشمیر کی اسمبلی میں وزیر بن گئے اور جب بات آئی عوامی حقوق کی جناب ایسے غائب ہوگئے جیسے گدھے کے سر سے سینگھ ۔.۔۔۔۔۔ ان سے بہتر تو کراچی کی شاہراہ پر کھڑا وہ کھسرا ہے جس نے کشمیر کا پرچم ہاتھ میں اٹھایا تھا اور کہ رہا تھا ۔۔۔ یہ دہشت گردی نا بھائی نا ۔

𝐓𝐡𝐞 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐦𝐚𝐥𝐢𝐧𝐞 𝐓𝐢𝐦𝐞𝐬

Street FX Motorsport & Graphics
03/03/2026

Street FX Motorsport & Graphics

02/03/2026

ایک گرافکس ڈیزائنر کی ضرورت ہے
03365995122

27/02/2026

گرافکس ڈیزائنر کی ضرورت ہے

15/08/2025

سیلاب سے پہلے کا سیلاب — سیاست کا مکروہ چہرہ

تحریر: طارق محمود

وادیِ نیلم کی فضاؤں میں جب بادلوں کی گھن گرج سنائی دیتی ہے، تو پہاڑوں کے دامن میں بسنے والے لوگ قدرت کے قہر کے لیے خود کو تیار کر لیتے ہیں۔ مگر اس بار قدرت کے قہر سے پہلے ایک اور سیلاب آیا—سیاست دانوں کا سیلاب۔ وہی پرانے چہروں والے، پرانے وعدوں والے، پرانے جھوٹوں والے لوگ۔ جلسوں میں نعرے، گلیوں میں وعدے، مالا ہار اور پٹے ہجوم میں جھوٹے خواب… اور پھر انتخابات یا اعلانات کے بعد یہ سب ایسے غائب ہوئے جیسے سپیرے اپنے سانپ کو ٹوکری میں بند کر دیتے ہیں۔

پھر قدرت نے وہی کیا جو وہ بےحسوں کے امتحان کے لیے کرتی ہے۔ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ نے اپر وادیِ نیلم کو زخمی کر دیا۔ خاص طور پر جانوئی اور جندراں والا ناڑ وہ مقامات ہیں جہاں تین سے چار ہزار کی گرمیوں کی عارضی آبادی—انسان اور مال مویشی دونوں—زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ نالے کا پانی اپنے ساتھ زمین، مکانات ، دکانیں ، پل ، آٹا چکیاں ، بجلی گھر، راستے اور امیدیں بہا لے گیا۔ زمینی راستے مسدود، خوراک ختم، ادویات ناپید، اور کوئی مددگار نہیں۔ جندراں والا ناڑ گرمیوں میں جندرسیری ، ڈوگہ ، جانوئی اور ڈنہ کی آبادی کا تین سے چار مہینوں کا دو تین ہزار لوگوں اور مال مویشی کا مستقل مسکن ہے.
حالیہ کلاؤڈبرسٹ کی وجہ سے گاؤں جانوئی سے جندراں والا ناڑ کا پورا رستہ تباہ تینوں پل تباہ. عوام بے یارو مددگار

اور ہمارے “عوامی نمائندے” کہاں ہیں؟
وہی لوگ جنہوں نے الیکشن سے پہلے ہر دروازے پر جا کر ووٹ مانگا، آج ایک پتھر ہٹانے کے لیے نہیں آئے۔ وہی چہرے جنہوں نے “عوام کی خدمت” کا ڈھنڈورا پیٹا، آج ایک لقمہ خوراک یا ایک پیکٹ دوا دینے کے لیے تیار نہیں۔ بس رسمی بیانات، ایک آدھ فوٹو سیشن، اور پھر واپس آرام دہ کرسیوں اور ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں۔

یہ المیہ صرف جندراں والا ناڑ کا نہیں، یہ اس نظام کا چہرہ ہے جہاں سیاست خدمت نہیں، بلکہ اقتدار کا کھیل بن چکی ہے۔ جہاں ووٹ لینے کے بعد عوام کو یاد کرنا سیاسی موت سمجھا جاتا ہے۔ جہاں بارش کا پانی تو پہاڑوں سے اترتا ہے، لیکن “خدمت کا پانی” ان کے دلوں سے کبھی نہیں بہتا۔

آج جندراں والا ناڑ کے لوگ سوال کر رہے ہیں:
کیا ہم اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ آفت کے وقت ہمارے نمائندے غائب ہو جائیں؟
کیا ہم اس لیے ان کے جلسوں میں جاتے ہیں کہ جب ہماری مائیں، بچے اور بزرگ بھوکے سوئیں تو وہ تصویریں کھنچوا کر فیس بک پر ڈال دیں؟

وقت آ گیا ہے کہ ہم ان سیاست دانوں سے حساب لیں۔ جو اس آفت میں نہیں کھڑے ہو سکے، وہ امن کے دنوں میں بھی ہمارے نہیں ہو سکتے۔ جندراں والا ناڑ کے کٹے ہوئے راستے صرف پتھر اور مٹی کے نہیں، بلکہ یہ اس نظام کی رکاوٹیں ہیں جو عوام اور ریاست کے درمیان حائل ہیں۔

ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ جب اگلا سیاسی سیلاب آئے تو ہم خود کو اس کے دھوکے سے بچا سکیں۔ کیونکہ اصل تباہی وہ نہیں جو پانی لاتا ہے، بلکہ وہ ہے جو سیاست لاتی ہے۔

Enroll Now in Ma'rif Al-Quran Academy!✨ Learn the Holy Quran from the comfort of your home! ✨Do you want to understand a...
14/03/2025

Enroll Now in Ma'rif Al-Quran Academy!
✨ Learn the Holy Quran from the comfort of your home! ✨

Do you want to understand and learn the teachings of the Quran? Our expert teachers are here to guide you!

*Our Courses:*
✅ Nazra, Tajweed, and Hifz Al-Quran
✅ Translation and Tafsir
✅ Tajweed for children and adults
✅ Islamic jurisprudence and beliefs

*Features:*
⭐ Experienced and expert teachers
⭐ Easy online classes
⭐ Courses for all ages
⭐ Flexible hours and affordable fees

Contact Us:
📞 +923205581020 | +923365995122
🌐 https://www.facebook.com/islamic.institute.ajk?mibextid=ZbWKwL

Learn yourself, teach children, and spread the light of knowledge! 'rifAlQuranAcademy

Istiftah (The Opening Duʿa’)  #5اَللّٰهُمَّ رَبَّ جَبْرَائِيْلَ وَمِيْكَائِيْلَ وَإِسْرَافِيْلَ ، فَاطِرَ السَّمٰـوٰتِ و...
05/11/2024

Istiftah (The Opening Duʿa’) #5

اَللّٰهُمَّ رَبَّ جَبْرَائِيْلَ وَمِيْكَائِيْلَ وَإِسْرَافِيْلَ ، فَاطِرَ السَّمٰـوٰتِ وَالْأَرْضِ ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ، أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيْمَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ ، اِهْدِنِيْ لِمَا اخْتُلِفَ فِيْهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ ، إِنَّكَ تَهْدِيْ مَنْ تَشَآءُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ.

Allāhumma Rabba Jabrā’īla, wa Mīkā’īla, wa Isrāfīl, fāṭira-s-samāwāti wa-l-arḍ, ʿālima-l-ghaybi wa-sh-shahādah, Anta taḥkumu bayna ʿibādika fīmā kānū fīhi yakhtalifūn, ihdinī lima-khtulifa fīhi mina-l-ḥaqqi bi-idhnik, innaka tahdī man tashā’u ilā Ṣirāṭi-m-Mustaqīm.

O Allah, Lord of Jabrā’īl, Mīkā’īl and Isrāfīl; Creator of the heavens and the earth; Knower of the unseen and seen, You will judge between Your servants in what they used to differ. Guide me in what is contentious to the truth, by Your Will. Certainly, You guide whomsoever You will to a straight path.

ʿAbdur Raḥmān b. ʿAwf (raḍiy Allāhu ‘anhu) narrated: I asked ‘A’isha (raḍiy Allāhu ‘anhā), the mother of the believers, (to tell me) the words with which the Messenger of Allah ﷺ commenced the Ṣalāh when he got up at night. She said: “When he got up at night he would commence his Ṣalāh with [the above] words. (Muslim 770)

أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ:سَأَلْتُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ نَبِيُّ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَفْتَتِحُ صَلَاتَهُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ؟ قَالَتْ: كَانَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ افْتَتَحَ صَلَاتَهُ: اللَّهُمَّ رَبَّ جَبْرَائِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ، فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ. اهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ، إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ. (صحيح مسلم ٧٧٠)

Featured Articles All Articles > Latest Articles All Articles > Connect to The Creator. Discover More...

یہ آیت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک واضح تنبیہ ہے، جو فرماتے ہیں:"اور تم یہ گمان نہ کرو کہ اللہ ظالموں کے اعمال سے غافل ہے"...
17/10/2024

یہ آیت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک واضح تنبیہ ہے، جو فرماتے ہیں:
"اور تم یہ گمان نہ کرو کہ اللہ ظالموں کے اعمال سے غافل ہے"
یعنی، یہ نہ سمجھو کہ اللہ تعالیٰ ان ظالموں کو مہلت دیتا ہے یا ان کے ظلم پر فوری سزا نہیں دیتا، تو وہ ان کے ظلم سے لاپرواہ ہے یا انہیں نظر انداز کر رہا ہے۔ درحقیقت، اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو گن رہا ہے اور ان کی ہر حرکت کا حساب رکھ رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ انہیں اس دنیا میں فوری سزا نہ دے کر مہلت دے رہا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ انہیں معاف کر رہا ہے یا بھول گیا ہے۔ بلکہ، اللہ انہیں "اس دن کے لیے مہلت دیتا ہے جس دن آنکھیں دہشت کے مارے پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی"۔ یہ قیامت کے دن کی طرف اشارہ ہے، جب اس دن کی ہولناکی اور سختی کے باعث ہر شخص کی آنکھیں حیرت زدہ اور خوف زدہ ہوں گی۔

یہ آیت ظالموں کے لیے ایک وارننگ ہے کہ وہ اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے، اور مظلوموں کے لیے تسلی ہے کہ اللہ ہر ظلم کا بدلہ دے گا، لیکن اپنے وقت پر۔

Address

Islamabad
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online MaarifulQuran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Online MaarifulQuran Academy:

Shortcuts

Share

Category