28/03/2026
🎓 نیو سیشن 2026 کا آغاز!
کیا آپ 9th کلاس کے لیے بہترین تیاری چاہتے ہیں؟
تو آج ہی join کریں Career Coaching Centre اور اپنے future کو strong بنائیں! 💪
✨ 27 سال سے اسلام آباد میں معیاری تعلیمی خدمات
✨ Trusted by parents & students
✨ Federal Board میں position holders کی شاندار روایت
✨ تجربہ کار اور پروفیشنل اساتذہ
📢 ONE WEEK FREE CLASSES — ابھی موقع حاصل کریں!
📅 Classes شروع ہو رہی ہیں: 30 مارچ سے
📍 Limited seats available — ابھی رجسٹریشن کروائیں!
📞 مزید معلومات کے لیے ابھی رابطہ کریں:
Career Coaching Centre Kiyani Road - Head Office
0317-3761489 | 051-8892797
Career Academy Simly Dam Road Campus
0334-4344383 | 051-2160773
Career Coaching Centre Seri Chowk Campus
0311-5339694 | 051-2231731
23/03/2026
🇵🇰 یومِ پاکستان – عزمِ نو کی تجدید 🇵🇰
آج ہم اس عظیم دن کی یاد منا رہے ہیں جب ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد اور خودمختار وطن کا خواب دیکھا اور اس کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
23 مارچ ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنے کا عزم دیتا ہے۔
بطور تعلیمی ادارہ، ہم اپنے طلباء میں حب الوطنی، ذمہ داری اور اعلیٰ کردار کی تربیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں تاکہ وہ پاکستان کا روشن مستقبل بن سکیں۔
🌟 آئیں! ہم سب مل کر اپنے پیارے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
اسلام آباد کیریئر کالج کی جانب سے یومِ پاکستان کی دلی مبارکباد
21/03/2026
Eid Mubarak 🌟
On this blessed occasion of Eid, we extend our heartfelt greetings to all students, parents, and staff. May this joyous festival bring peace, happiness, and prosperity to your lives.
May Allah accept our prayers, forgive our shortcomings, and guide us all towards success and righteousness.
Eid Mubarak to you and your families! 🌙✨
🌙 عید مبارک 🌙
اس بابرکت موقع پر ہم تمام طلباء، والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی زندگیوں میں خوشیاں، سکون اور کامیابیاں عطا فرمائے۔
اللہ ہماری عبادات قبول فرمائے، ہماری کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں کامیابی کی راہ پر گامزن رکھے۔
آپ سب کو عید کی بہت بہت مبارک ہو! 🌙✨
From:
Islamabad Career College
Matric Section, Kiyani Road, Bharakahu
13/03/2026
*اہم اعلان*
*اسلام و علیکم*
تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجود ہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں حکومت کی جانب سے تمام اداروں کو بند کرنے کا حکم آیا ہے۔جس کی وجہ سے بہت سے طلبہ اور طالبات ٹیسٹ دینے سے محروم رہ جائے گے- ان تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور والدین کی درخواست پر اسلام آباد کیریئر کالج کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹیلنٹ ہینٹ ٹیسٹ عید کی چھٹیوں کے بعد رکھا جائے- ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
شکریہ
12/03/2026
اسلام آباد کیریئر کالج
اطلاع برائے والدین و طلباء
محترم والدین و طلباء کرام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کیریئر کالج بروز جمعہ، 13 مارچ بند رہے گا۔
مزید یہ کہ کل سے تمام کلاسز کو آن لائن نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو دیے گئے ٹائم ٹیبل کے مطابق آن لائن کلاسز کے لیے تیار رکھیں تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو۔
مزید برآں، پری بورڈ امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق معمول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
نوٹ: ادارے کے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ والدین انتظامی امور میں رہنمائی کے لیے ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
پرنسپل
اسلام آباد کیریئر کالج
---
Islamabad Career College
Notification for Parents and Students
Respected Parents and Students,
Assalam-o-Alaikum,
You are hereby informed that in light of the directions issued by the District Magistrate Islamabad, Islamabad Career College will remain closed on Friday, 13th March.
Furthermore, all classes will be shifted to the online system from tomorrow. Parents are requested to ensure that their children attend the classes according to the provided timetable so that the academic activities continue without interruption.
Moreover, the Pre-Board examinations will be conducted as per the already announced schedule.
Note: All administrative offices of the institution will remain open as usual. Parents may contact the institution for guidance regarding administrative matters.
Thank you for your cooperation.
Principal
Islamabad Career College
10/03/2026
Register yourself for a talent hunt test to get scholarship and cash prize
28/02/2026
سلام آباد کیریئر کالج (بہارہ کہو) میں نئے تعلیمی سیشن کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس
اسلام آباد کیریئر کالج میٹرک سیکشن، کیانی روڈ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے پیشِ نظر پرنسپل اور ٹیچنگ سٹاف کے مابین ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ کی صدارت پرنسپل راؤ یاسر مجید نے کی، جس میں ادارے کی تعلیمی ساکھ اور مستقبل کی بہتری کے لیے دور رس فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے اہم
1۔ داخلہ مہم اور عوامی رابطہ:
نئے سیشن کے لیے ایک جامع ایڈمیشن کمپین کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت ڈور ٹو ڈور (گھر گھر) مہم چلائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے "ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام" کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ مستحق اور ذہین طلبہ کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔
آٹھویں جماعت کے امتحانی مراکز کا باقاعدہ دورہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی تاکہ وہاں موجود طلبہ کو اسلام آباد کیریئر کالج کے تعلیمی ماحول اور سہولیات سے آگاہ کیا جا سکے۔
تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سالانہ لیسن پلاننگ اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق روزانہ کی تدریسی تیاری پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کورس کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے ایک ٹھوس حکمت عملی بھی وضع کی گئی۔
میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا تاکہ ایک متوازن شخصیت پروان چڑھ سکے۔
اجلاس کے اختتام پر پرنسپل راؤ یاسر مجید نے اساتذہ کے جذبے کو سراہا اور نئے سیشن کے لیے300 نئے داخلوں کا ہدف مقرر کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیم ورک اور محنت کے ذریعے ادارے کو بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔
27/02/2026
DATE SHEET OF 1ST ANNUAL EXAMS 2026
SSC-1 and SSC-2
25/02/2026
آج کیریئر کالج (میٹرک سیکشن) میں مطالعہ پاکستان اور ترجمہ القرآن کے پرچہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ الحمدللہ، تمام طالبات نے بھرپور تیاری اور عزم کے ساتھ امتحان میں شرکت کی۔
طالبات کا جوش و خروش دیدنی تھا، جو ان کی محنت اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ پاک تمام طالبات کو شاندار کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔ آمین!