06/01/2026
📢 داخلہ سال 2026 برائے فضلاے کرام
ادارۃ العلوم العصریہ
ادارۃ العلوم العصریہ میں ایک سالہ تخصص پروگرام کے تحت طلبہ کو انتظامی اُمور، مارکیٹنگ، اکاؤنٹنگ، اسلامی بینکاری، کاروباری معیشت اور ڈیجیٹل بزنس جیسے جدید فنون میں مہارت دی جاتی ہے۔
📘 اس پروگرام میں آپ سیکھیں گے:
✔ جدید مالیاتی نظام اور اسٹاک مارکیٹ کی شرعی تفہیم
✔ آن لائن تجارت، کرپٹو کرنسی اور تکافل کا اسلامی تجزیہ
✔ زکوٰۃ اور وراثت جیسے اہم دینی مسائل کا عملی حل
✔ جدید سافٹ ویئرز اور فنی مہارت کے ساتھ عملی تعلیم
🎯 ہمارا مقصد ایسے اہل اور باصلاحیت افراد تیار کرنا ہے جو دینی بصیرت کے ساتھ عصری علوم پر بھی عبور رکھتے ہوں اور جو دین و دنیا کے درمیان پائی جانے والی خلیج کو ختم کرتے ہوئے امت کی صحیح اور مؤثر رہنمائی کر سکیں۔
تاریخ داخلہ
یکم شعبان تا پندرہ رمضان اور ٹیسٹ ہر جمعرات بعداز مغرب ہو گا۔
شرائط
• کشف الدرجات یا مدرسہ کا سرٹیفیکیٹ
• میٹرک یا مساوی عصری تعلیم
• قومی شناختی کارڈ کی نقل
• چار عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
دیگر تفصیلات
• داخلہ فارم ادارے کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرادیں
• داخلہ، ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔
• ٹیسٹ بنیادی ریاضی اور درس نظامی کے نصاب سے بنتا ہے۔
• نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کے لیے اسکالرشپ موجودہے۔
• رہائش اور کھانا ادارے کی طرف سے۔
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں
مولانا محمد شاکر (03470114660)
ویب سائٹ۔www.asriuloom.org